قرآن اور آثار کائنات

قرآن اور آثار کائنات

 

مصنف : قاری سید محمد شفیق

 

صفحات: 162

 

شرک کا لغوی معنی برابری جبکہ شرک کی واضح تعریف جو علماء کرام نے کی ہے وہ یہ ہے کہ اَللہ تعالیٰ کے کسی وصف کو غیر اللہ کیلئے اِس طرح ثابت کرنا جس طرح اور جس حیثیت سے وہ اَللہ تعالیٰ کیلئے ثابت ہے ،یعنی یہ اِعتقاد رکھنا کہ جس طرح اَللہ تعالیٰ کا علم اَزَلی، اَبدی ، ذاتی اور غیر محدود ومحیطِ کل(سب کو گھیرے ہوئے ) ہے ،اِسی طرح نبی اورولی کو بھی ہے اور جس طرح اَللہ تعالیٰ جملہ صفاتِ کمالیہ کا مستحق اور تمام عیوب ونقائص سے پاک ہے ،اِسی طرح غیر اللہ بھی ہے تو یہ شرک ہو گا اور یہی وہ شرک ہے جس کی وجہ سے اِنسان دائرۂ اِسلام سے خارِج ہو جاتا ہے اور بغیر توبہ مرگیا تو ہمیشہ کیلئے جہنم کا اِیندھن بنے گا۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں اور نبی کریم ﷺ نے اپنی احادیث مبارکہ میں جس قدر شرک کی مذمت اور توحید کا اثبات کیا ہے اتنا کسی اور مسئلے پر زور نہیں دیا ہے۔سیدنا آدم ؑ سے لے کر  نبی کریمﷺ تک ہر رسول و نبی نے اپنی قوم کو یہی دعوت دی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب “قرآن اور آثار کائنات”محترم قاری محمدشفیق صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نےمشرکین مکہ  میں پائے جانے والے مختلف قسم کے شرکیہ نظریات وافکار کا دو ٹوک اور مدلل رد فرمایا ہے۔اللہ تعالی مولف کی ان کوششوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 1
انتساب 2
قرآن کے لغوی معنی 5
انسانوں کے لیے وحی کی ضرورت 6
زندگی کی تقسیم 8
عالمگیر ضابطہ وضع کرنے کی اہلیت 9
تاریخی ریکارڈ مایوس کن نتیجہ 11
امید کی ایک ہی کرن 11
وحی کا لغوی معنی 13
نزول وحی 14
انزال اور تنزیل میں فرق 15
نزول وحی کی اقسام 16
قرآن کی ترتیب 18
حفاظت قرآن 20
مضامین قرآن 24
آیات کی تقسیم 25
قرآن کے اجزاء 26
ازالہ شکوک کی چند امثال 30
قرآن کی پیشگوئیاں 32
تفسیر قرآن 35
ضرورت تفسیر 36
تفسیر  اور تاویل 37
خصوصیات قرآن 41
قرآن میں مندرج چیدہ چیدہ معلومات و ہدایات 42
اللہ کی کبریائی 43
شرک اور اس کی اقسام 50
قیامت کا وقوع 55
تکذیب انبیاء 58
سابق اور موجودہ مشرکین 64
حب رسول 66
جمہوریت 70
خلافت اسلامیہ 75
خدائی ہدایات کے خلاف فیصلے 77
غیر مسلم سے دوستی 80
ایمان کے تقاضے 82
اللہ کی رحمت کے بارے میں غلط فہمی 89
دین میں فرقہ بندی 91
معاشرتی احکام 96
غض بھر 106
آثار کائنات 115
مسلم سائنس دان 123
مسلم اقتدار کا زوال 127
کائنات کی وسعت 129
وحدت کائنات 132
اقسام حیوانات 142
انسان 148
حاصل کلام 155

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like