قرآن کی معاشی تعلیمات

قرآن کی معاشی تعلیمات

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

 

صفحات: 75

 

اسلامی معاشیات ایک ایسا مضمون ہے جس میں معاشیات کے اصولوں اور نظریات کا اسلامی نقطہ نظر سے مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ ایک اسلامی معاشرہ میں معیشت کس طرح چل سکتی ہے۔ موجودہ زمانے میں اس مضمون کے بنیادی موضوعات میں یہ بات شامل ہے کہ موجودہ معاشی قوتوں اور اداروں کو اسلامی اصولوں کے مطابق کس طرح چلایا جا سکتا ہے ۔ اسلامی معیشت کے بنیادی ستونوں میں زکوٰۃ، خمس، جزیہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس میں یہ تصور بھی موجود ہے کہ اگر صارف یا پیداکاراسلامی ذہن رکھتے ہوں تو ان کا بنیادی مقصد صرف اس دنیا میں منافع کمانا نہیں ہوگا بلکہ وہ اپنے فیصلوں اور رویوں میں آخرت کو بھی مدنظر رکھیں گے۔ اس سے صارف اور پیداکار کا رویہ ایک مادی مغربی معاشرہ کے رویوں سے مختلف ہوگا اور معاشی امکانات کے مختلف نتائج برآمد ہوں گے۔ اسلامی مالیات اور کاروبار کے بنیادی اصول قرآن وسنت میں بیان کردیے گئے ہیں۔ اور قرآن وحدیث کی روشنی میں علمائے امت نے اجتماعی کاوشوں سے جو حل تجویز کیے ہیں وہ سب کے لیے قابل قبول ہونے چاہئیں۔کیونکہ قرآن کریم اور سنت رسول ﷺ کے بنیادی مآخذ کو مدنظر رکھتے ہوئے معاملات میں اختلافی مسائل کےحوالے سے علماء وفقہاء کی اجتماعی سوچ ہی جدید دور کے نت نئے مسائل سے عہدہ برآہونے کے لیے ایک کامیاب کلید فراہم کرسکتی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’قرآن کی معاشی تعلیمات‘‘عالمِ اسلام کے عظیم مفکر سید ابو الاعلی مودودی﷫ کی کاوش ہے ۔ انہوں نے قرآنی آیات کی روشنی میں انسانی معیشت کے بارے میں واضح کیا ہے کہ اولین حقیقت جسے قرآن مجید بار بار زور دے کر بیان کرتا ہے وہ یہ ہےکہ تمام وہ ذرائع ووسائل جن پر انسان کی معاش کاانحصار ہے اللہ تعالیٰ کے پیدا کیے ہوئے ہیں۔ اسی نےان کو اس طرح بنایا اورایسے قوانینِ فطرت پر قائم کیا ہے کہ وہ انسان کے لیے نافع ہورہے ہیں اوراسی نے انسان کوان سے انتفاع کا موقع دیا اوران پر تصرف کااختیار بخشا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
قرآن کی معاشی تعلیمات 5
بنیادی حقائق 5
جائز و ناجائز کے حدود مقرر کرنا اللہ ہی کا حق ہے 7
حدود اللہ کے اندر شخصی ملکیت کا اثبات 9
معاشی مساوات کا غیر فطری تخیل 16
رہبانیت کے بجائے اعتدال اور پابندی حدود 21
کسب مال میں حرام و حلال کا امتیاز 23
کسب مال کے حرام طریقے 24
بخل اور اکتناز کی ممانعت 32
زر پرستی اور حرص مال کی مذمت 33
بے جا خرچ کی مذمت 34
دولت خرچ کرنے کے صحیح طریقے 37
مالی کفارے 41
انفاق کے مقبول ہونے کی لازمی شرائط 43
انفاق فی سبیل اللہ کی اصل حیثیت 45
لازمی زکوۃ اور اس کی شرح 50
اموال غنیمت کا خمس 53
مصارف زکوۃ 54
تقسیم میراث کا قانون 57
وصیت کا قاعدہ 59
نادان لوگوں کے مفاد کی حفاظت 61
سرکاری املاک میں اجتماعی مفاد کا لحاظ 62
ٹیکس عائد کرنے کے متعلق اسلام کا اصولی ضابطہ 64
اسلامی نظام معیشت کی خصوصیات 64
فہرست مآخذ 69

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like