قرآن مجید کے ادبی اسرار ورموز

قرآن مجید کے ادبی اسرار ورموز

 

مصنف : پیر ذولفقار احمد نقشبندی

 

صفحات: 207

 

قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے ،جسے اللہ تعالی کا کلام ہونے کا شرف حاصل ہے۔اس کو پڑھنا باعث اجر وثواب اور اس پر عمل کرنا باعث نجات ہے۔جو قوم اسے تھام لیتی ہے وہ رفعت وبلندی کے اعلی ترین مقام پر فائز ہو جاتی ہے،اور جو اسے پس پشت ڈال دیتی ہے ،وہ ذلیل وخوار ہو کر رہ جاتی ہے۔یہ کتاب مبین انسانیت کے لئے دستور حیات اور ضابطہ زندگی کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ انسانیت کو راہ راست پر لانے والی ،بھٹکے ہووں کو صراط مستقیم پر چلانے والی ،قعر مذلت میں گرے ہووں کو اوج ثریا پر لے جانے والے ،اور شیطان کی بندگی کرنے والوں کو رحمن کی بندگی سکھلانے والی ہے۔زیر تبصرہ کتاب ” قرآن مجید کے ادبی اسرار ورموز ” حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے قرآن مجید کے ادبی اسرار ورموز پر بحث کی ہے۔مولف کی ہر بات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ادبی اعتبار سے موضوع کے مفید کی بناء پر یہ کتاب قارئین کی خدمت میں پیش کی جارہی ہے۔اللہ تعالی مولف کو اس کاوش پر جزائے خیر عطا فرمائے،ہمیں قرآنی برکات سے استفادہ کرنے کی توفیق دے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
کلمات کا اعجاز 19
ترکیب کا اعجاز 35
لفائف قرآنیہ 51
فصاحب و بلاغت 103
عجائبات القرآن 157
قرآن مجید اور علم عروض 171
اعجاز قرآنی 195

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like