رسول اللہ ﷺ کا نظام امن عالم

رسول اللہ ﷺ کا نظام امن عالم

 

مصنف : مجاہد الحسینی

 

صفحات: 348

 

اس دنیا میں انسانوں کے مختلف طبقات میں چھوٹے سے لیکر بڑے تک ،بچے سے لیکر بوڑھے تک،ان پڑھ جاہل سے لیکر ایک ماہر عالم اور بڑے سے بڑے فلاسفر تک،ہر شخص کی جد وجہد  اور محنت وکوشش میں اگر غور سے کام لیا جائے تو ثابت ہو گا کہ اگرچہ محنت اور کوشش کی راہیں  مختلف ہیں مگر آخری مقصد سب کا قدرے مشترک ایک ہی ہے ،اور وہ ہے “امن وسکون کی زندگی”اور نبی کریم اسی امن وسلامتی کا علم بردارمذہب لے کر آئے۔ اسلام ایک امن وسلامتی والا مذہب ہے ،جو نہ صرف انسانوں بلکہ حیوانوں کے ساتھ بھی نرمی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس عظیم دین کا حسن دیکھئے کہ اسلام ’’سلامتی‘‘ اور ایمان ’’امن‘‘ سے عبارت ہے اور اس کا نام ہی ہمیں امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دینے کیلئے واضح اشارہ ہے۔نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ ، صبر و برداشت، عفو و درگزر اور رواداری سے عبارت ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”رسول اللہ ﷺ کا نظام امن عالم ، قرآن وحدیث اور تاریخٰ حقائق کی روشنی میں”محترم مولانا مجاہد الحسینی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے قرآن وحدیث اور تاریخی حقائق کی روشنی میں اسلام کی امن پسندی اور یہود ونصاری کی دنیا میں مچائی گئی تباہ کاریوں کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو نبی کریم ﷺ کے اخلاق اور اسوہ حسنہ پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف اول 9
رسول اللہ کانظام امن عالم 11
پہلامعاہدہ فلاح معاشرہ 12
تنصیب حجراسود کامرحلہ 18
سفر مدینہ منورہ 21
محسن انسانیت کایہودیوں سے حسن سلوک 54
میثاق مدینہ منورہ 26
محسن انسانیت کے پہلے دستور کا دفعات 27
قیام امن او ردفاع کی مشترکہ ذمہ داریاں 29
 رسول اللہ  کاحسن سلوک اور غیر مسلموں کی فتنہ  گری 33
کمزور شرائط پر صلح نامہ حدیبیہ 36
فتح مبین  کی قرآنی بشارت 43
یہودیوں کے مرکز قلعہ خیبر کی فتح 47
غزوہ خیبر اور دیگر غزوات میں فرق 50
خیبر کے چھ قلعے 53
قضاء شدہ عمرہ کی ادائیگی 56
غلبہ اسلام کادور 58
مکہ معظمہ میں فاتحانہ داخلہ 65
رسول اللہ کاشاہکار امن منصوبہ 69
رسول اللہ کی جنگی حکمت عملی 71
حقوق انسانی کاپہلا امن چارٹر (خطبہ حجۃ الوداع) 76
اقوام متحدہ کاحقوق انسانی چارٹر (خطبہ حجۃ الوداع کے نظریے کی خوشہ چینی ) 86
حضرت طالوت اور یہودی ریاست کاقیام 91
صلیبیوں کے ہولناک مظالم (ایک عیسائی کے مشاہدات 95
مقدس مقامات کایہودی نکتہ نظر 97
انبیاء کرام کی قاتل قوم 101
حضرت یحیی ا ور حضرت ذکریا کاواقعہ شہادت 102
بیت المقدس کی تعمیر او رجنوں کاخدمات 111
بیت المقدس کامحل وقوع او رتاریخی پیس منظر 116
فتح بیت المقدس 126
بیت المقدس کی بابت عیسائیوں  سے معاہدہ 129
مسجد اقصی 133
یہودی عبادت خانے 135
یہودیوں کے متبرک ایان 136
دیوار گریہ 140
اعلان بالفور اور اس کی دفعات 144
محکمہ آثار قدیمہ او رعجائب خانہ 149
بنی اسرائیل کو ن تھے او روجہ تسمیہ کیاہے 156
قتل انبیاء کرام کے واقعات 157
فرعونی  سپر پاور کاحشر 159
فلسطین  میں یہودیوں کی آبادکاری 162
یہودیوں کی بد مستیاں اور دہشت گردی 265
فلسطین کاتنازعہ ( اسباب ومحرکات) 168
فلسطین کی ایک مظلوم بیٹی 171
صلیبی جنگوں کاجائز ہ 174
عشر صلاح الدین ایوبی 176
بیت المقدس پر قبضے کی جنگیں 179
صلیبی جنگیں توحید اور تثلیث کی کشمکش 189
صلاح الدین ایوبی کی ابتدائی زندگی 191
اسلامی معاشرت کے یورپ پر اثرات 194
جب مسجد اقصی کو نظر آتش کیا گیا 195
یہودی ریاست کاقیام 198
ایک سابق امریکی صدر کایہودیوں کی بابت انتباہ 199
’’صیہونی تحریک ‘‘ایک مغربی حربہ 201
یہودونصاری کااتحاد 206
قتل مسیح سے یہود کی بریت 208
یہودونصاری کی لرزہ خیز مظالم 210
اسلامی علوم وثقافت کے مرکز عراق میں 217
زندہ انسانوں قبرستان 228
امریکی درسگاہوں  میں بچوں کاقتل 231
عراقی قیدیوں سے وحشیانہ سلوک 236
عراق میں برطانوی فوجیوں کے  مظالم 243
1857ءکی جنگ آزادی 251
جب ہیروشیمار ایٹم بم گرائے گئے 263
کالی بارش کی ہلاکت آفرینی 267
رسول اللہ کی احسانات 271
نیوورلڈ آرڈر کیا ہے 273
امریکی جارحیت کچھ حقائق 277
محمد علی کلے کاامریکی فوج  میں بھرتی سے انکار 281
یہ دوسرے بنی اسرائیل 284
صدر بش کی جنگی کاروائیاں اور اقوام متحدہ چارٹر 291
امریکی سابق صدر بش(سنئیر ) کی پنٹا گون منصوبہ بندی 294
سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی نظر میں مسئلہ فلسطین 300
انتہا پسندی کو اسلام کانام دے کر غلطی کر 303
اسلام یا عیسائیت 313
اسلام کے امن افز اتحریک اور 317
مسلمانوں کے زوال سے دنیا کوکیا نقصان پہنچا 323
مسلمان ہی جنگ کانشانہ کیو ں ؟ 333

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like