رہبر خطابت

رہبر خطابت

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 753

 

دعوت وتبلیغ ، اصلاح وارشاد انبیائی مشن ہے ۔ اس کے ذریعہ بندگان اٖلہ کی صحیح رہنمائی ہوتی ہے صحیح عقیدہ کی معرفت اور باطل عقائد وخیالات کی بیخ  کنی ہوتی ہے ۔شریعت اور اس کے مسائل سےآگاہی اور رسوم جاہلیت نیز اوہام وخرافات کی جڑیں کٹتی ہیں۔دعوت وتبلیغ ، اصلاح وارشاد کے بہت سے وسائل واسالیب ہیں انہیں میں سے ایک مؤثر ذریعہ دروس  وخطابت کا ہے ۔ خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت کا نام ہے جس  کےذریعے  ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے  افکار ونظریات  کا قائل بنانے کے لیے  استعمال کرتا ہے۔بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمیٰ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت  وصدارت کی بلندیوں کوحاصل کرتا ہے ۔ جوخطیب کتاب وسنت کے دلائل وبراہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح وقلب پر اثر پڑتا ہے۔اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہےجسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے ۔ یہی وجہ  ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس وتقریر وغیرہ میں شرکت  نہیں کرتے ۔اس لیے  خطبا حضرات کے لیےضروری ہے کہ وہ خطبات  میں  انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح ،  عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت،معاملات میں درستگی،آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیر نظر کتاب’’ رہبر خطابت‘‘  دس افراد کی مشترکہ کاوش ہے ۔ یہ کتاب  61 مختلف موضوعات پر مشتمل  خطبات  کا مجموعہ ہے۔ یہ  خطبات  جامع بھی ہیں او رمفصل بھی۔ہر  موضوع  کا مناسب حق ادا کیا گیا ہے ،ان میں کوئی اہم پہلو  تشنہ نہیں چھوڑا گیا ۔ایک ایک موضوع پر اتنا علمی  مواد مناسب ترتیب  کے ساتھ جمع کردیا  ہے گیا ہے کہ ایک موضوع دودو تین تین خطبوں کےلیے  کافی ہے۔ان اعتبارات سے  یہ مجموعۂ خطبات  علماء وخطباء اور اہل علم  کےلیے  بلاشبہ بیش قیمت علمی تحفہ اورآیاتِ قرآنیہ اور احادیث ِصحیحہ کا ایک خزینہ ہے۔کتاب کے وسیع مقدمہ میں  خطبہ کے سنن وواجبات، شروط وارکان اوراحکام ومسائل  کے علاوہ ایک کامیاب خطیب کےاچھے  اوصاف   کو اچھے  انداز میں پیش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مرتبین  وناشرین کی  اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے ۔((آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 7
بدگمانی ایک مہلک بیماری 24
پڑوسی اور اس کے حقوق 36
حقوق والدین 51
خلوص وللہیت 64
خوف و امید 77
رمضان کے آخری دس دن 90
زکاۃ الفطر اور صلاۃ عید 103
کسب حلال کی ترغیب اور کسب حرام کی مذمت 116
ماہ رمضان کا  استقبال 130
میڈیا اور انسانی زندگی پر اس کے اثرات 143
اسلام میں عبادت کا مفہوم 155
نماز کی اہمیت اور اس کی تشریعی حکمت 169
بدعات 182
توکل کی اہمیت و افادیت اور غلط فہمیوں کا ازالہ 196
دعا: اہمیت ، آداب اور قبولیت کی شرطیں 204
اللہ تعالیٰ کا ذکر 220
جنت کی نعمتیں اور قبر کا عذاب 233
گناہوں سے توبہ 255
اہل توحید کا مقام  و مرتبہ اور اس کی فضیلت 266
یہ لٹیرے دین وایمان کے ( کاہن، نجومی، جادوگر، شعبدہ باز اور ہاتھ کی لکیریں دیکھ کر مقدر بتانے والے ) 280
پابندی سنت 291
خطبہ استسقاء 306
زبان کی حفاظت 322
زکاۃ، فوائد و احکام 335
صبر کی ترغیب 346
عورت اسلام کی نظر میں 360
عورتوں کے فتنے سے بچو 375
چاند گہن اورسورج گہن 386
مرنے کے بعد کیا ہو گا؟ 400
نئے سال ہجری کی آمد 417
خطبہ عید الفطر 429
تقدیر یا قسمت پر ایمان 444
خیر خواہی و امانت داری 456
دعوت انبیاء کا منہج 469
سچ کی ترغیب اور جھوٹ کی مذمت 477
قرآن کی فضیلت اور آداب تلاوت 490
قیامت کی نشانیاں 506
تقویٰ اور بندے کی زندگی پر اس کا اثر 513
زکاۃ اور صدقہ الفطر کا حکم 524
فکر آخرت 537
جمعہ کے دن کی فضیلت اور اس کے احکام 548
عورتوں کی بے پردگی اور اظہار زینت کے مفاسد 555
بندے کی زندگی میں گناہ کے اثرات 569
مریض کی پاکی اور نماز کا طریقہ 576
حج کے اسرار و رموز 589
اعتدال و میانہ روی کتاب وسنت کی روشنی میں 601
آج بھی ہو جو براہیم سا ایمان پیدا 610
اللہ تعالیٰ کی نشانیاں 615
حق مسلماں کے مسلماں پہ 621
دل جیتنے کے طریقے 626
ذی الحجہ 637
اللہ اور اس کےر سول سے محبت اور انہیں ان کے ماسواء پر فوقیت دینا 652
اللہ کے اسمائے حسنیٰ پر ایمان اور بعض اسماء کی شرح 660
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی اہمیت 670
صلہ رحمی کی ترغیب 679
شراب و منشیات اور جوانی کی تباہی میں اس کا کردار 690
علم اور اس پر عمل کی ترغیب 699
لوگوں کے ساتھ تعامل کے اصول و ضابطے 708
رحمت 723
نیک صحبت اور انسانی زندگی پر اس کا اثر 739
’’خاتمہ ‘‘ 746

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like