رہنمائے حیات

رہنمائے

 

مصنف : وحید الدین خاں

 

صفحات: 48

 

مولانا یکم جنوری 1925ءکو پید ا ہوئے۔ اُنہوں نے  اِبتدائی مدرسۃ الاصلاح ’سرائے میر اعظم گڑھ میں حاصل کی ۔شروع  شروع میں مولانا مودودی﷫ کی تحریروں سے متاثر ہوکر  1949ء میں جماعت اسلامی   ہند میں شامل ہوئے  لیکن 15 سال بعد جماعت کوخیر باد کہہ دیا  اورتبلیغی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ۔ 1975ء میں اسے بھی مکمل طور پر چھوڑ دیا ۔مولانا تقریبا دو صد کتب کے مصنف ہیں  جو  اُردو ،عربی، اورانگریزی میں ہیں اُن  کی تحریروں میں مکالمہ بین  المذاہب ،اَمن کابہت  زیادہ ذکر ملتاہے  اوراس میں وعظ وتذکیر  کاپہلو  بھی نمایاں طور پر موجود ہے ۔لیکن مولانا  صاحب کے افکار  ونظریات میں تجدد پسندی کی  طرف میلانات اور رجحانات بہت پائے جاتے  ہیں  اُنہوں نے  کے بنیادی تصورات کی از سر نو ایسی تعبیر وتشریح پیش کی ہے جو ان سے پہلے کسی نے  نہیں کی اوروہ نہ صرف اس بات کو تسلیم کرتے ہیں بلکہ اپنے لیے  اس میں فخر محسوس کرتے ہیں ۔موصوف کے افکار ونظریات  کے متعلق  ڈاکٹر حافظ زبیر﷾ نے ’’ مولانا افکار ونظریات‘‘ کے عنوان سے کتاب مرتب کی ہے جو کہ کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے ۔ زیر تبصرے کتاب’’ رہنمائے حیات‘‘ مختلف شخصیات  کے   مولانا کے  تحریر   کردہ  کا مجموعہ ہے ۔ اس میں  کچھ تو ایسے ہیں  جو مولانا کے تحریر شدہ  ہیں اور کچھ ایسے  ہیں جو ان کے  بعض  اخبارات  وجرائد میں مطبوعہ مضامین  پر وتجزیہ نقد پر مشتمل ہیں ۔

 

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.60 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Leave A Reply