صالحین کرام کے دلچسپ اور ایمان افروز واقعات

صالحین کرام کے دلچسپ اور ایمان افروز واقعات

 

مصنف : ابو مسعود عبد الجبار سلفی

 

صفحات: 280

 

اسلامی تعلیمات کا یہ اعجاز ہے کہ ان کے ذریعے زندگی کے ہر شعبے میں انتہائی اعلیٰ درجے کے افراد پیدا ہوئے۔ چنانچہ اسلامی تاریخ اس امر پر شاہد ہے کہ مختلف ادوار میں بے مثال کردار اور خوبیاں رکھنے والے حکمران،علماء، سپہ سالار اور ماہرین فن موجود رہے،جن پر آج بھی انسانیت کا سر فخر سے بلند ہے۔ لیکن افسوس کہ بعض غیر محتاط اور متعصب مؤرخین نے اسلامی تاریخ کو اس طرح بگاڑا ہے کہ آج کی نئی نسل اپنے اسلاف سے بد ظن ہو چکی ہے اور ان کی روشن تاریخ کو اپنے ہی منہ سے سیاہ قرار دینے لگی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’صالحین کرام کے دلچسپ اور ایمان افروز واقعات‘‘ مولانا ابومسعود عبدالجبارسلفی﷾ تاریخی معلومات پر مشتمل بڑی ہی دلچسپ کاوش ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں ہمارے اسلاف کی شجاعت وبسالت، رافت ورحمت، فہم وفراست، جودوسخا، بدل وعطا، عفووحلم، حق گوئی وبیباکی، ہمدردی و غمگساری کے دلچسپ بے نظیر واقعات کو ایسے دل کش ادبی اسلوب میں بیان کیا ہے کہ قارئین ان واقعات کو اطمینان سے پڑھے بغیرسونا پسند نہ کریں اور انہیں یقین ہوجائے گایقیناً ہمارے اسلاف کے اندر یہی وہ خوبیاں تھیں جنہیں سن کر قیصر و روم اوراس کا فوجی دربار جھوم اٹھا تھا اور مان گیا تھا کہ یقیناً ان کی فتوحات کا سبب ان کی یہی خوبیاں ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مولف 5
ہم کون ہیں ملت اسلامیہ کےشاندار ماضی کی جھلکیاں 9
مسلمانان عالم کاقومی ترانہ 14
دانش مند خاتون ربع صدی سے زائد عرصہ تک میدان جہاد میں برسرپیکارمجاہد اسلام کی بیوی کاوجد آفرین اورسبق آموزکارنامہ 17
رزق حلال کی بارش ۔ابوبکرانصاری کی دیانت کابیش بہاصلہ 30
جہالت کی تاریک غاروں سےنور اسلام تک مفتوح ومقہور سمرقتدیوں سےعمربن عبدالعزیز کےعدل وانصا ف کاپر تاثیر تذکررہ 37
بجلی کاکڑکا۔سبط ابن جوزی کاتڑپا دینےوالا جہادی خطبہ 53
شیردل خاتون کی آرزو ئے شہادت ننھے مجاہد میسرہ اوراس کی والدہ کی شجاعت وبسالت کاوجدآفریں تذکرہ 60
شہید کےبیوہ کاایمان افروز خواب ۔رحمت بنت ابراہیم خوارزمی کاخواب میں اپنے شہید خاوند کےہاتھوں جنتی کھانا تناول کرنے کاایمان افروز واقعہ 64
گمنام مجاہد اسلام کااخلاص ۔نقاب پوش مجاہد اسلام کی لازوال قربانی اورقلعے کی فتح کاحیرت انگیز واقعہ 70
اصلاح کاسلیقہ ۔ابو القاسم عثمانی کی سلیقہ مندی کاادب آموز واقعہ 74
بےمثال حسن الجوار حضرات شیخین کریمین   اورسعید بن العاص کابے مثال حسن الجوار 78
شہادۃ الحق ۔امیر المومنین حضرت علی المرتضی کی جرات آفرین شہادۃ الحق 82
حضرت امیرمعاویہ ؓکااعتراف عظمت سیدعلی ؓ کےاوصاف جمیلہ کاولی اعتراف 87
ناگہانی مسرت ابووداعہ کی شادی کامسرت افرزاوالقعہ 89
غار والوں کی کہانی زندہ درگور مسافروں کی نجات کاحیرت انگیز تذکرہ 93
مظلوم کاانتقام مسافر خاتون اوراس کی معصوم بیٹیوں سے درندگی کرنےوالے کاملاح کااعبرت آموز اورالمناک انجام 105
عالم ربانی کی بےنیازی ۔شام کےمحدث کی خودداری کاایمان کاافروزواقعہ 112
افضل جہاد ۔فقیہان   شہرکی موجودگی میں حاکم کےسامنے کلمہ حق کی جرات رندانہ 118
حج مبرور ۔حضرت عبداللہ بن مبارک  کاایمان افروز اورتعجب انگیز سفر حج 125
گوہر نایاب کی واپسی۔بلند اقبال تاجر کا تڑپا دینےوالا حیرات انگیز واقعہ 134
رحم دل فاتحین ۔صلیبی مفتوحین سے صلاح الدین ایوبی کے عفو وکرم کادلاویزاورنصرانیوں کی درندگی کاالمناک تذکرہ 143
دیانت داری کاصلہ ۔ گمنام مرومومن کی دیانت داری کاایمان افروز وقعہ 155
بےمثال وفاداری ۔مومنون الرشید کےانسپکٹر پولیس کی کہانی اس کی اپنی زبانی 166
سہم مسموم ۔ دوشیزہ کی خاطر ایما ن سےہاتھ دھو بیٹھنے والے عابد وزاہدکی کہانی 172
بےمثال سخاوت ۔ سعید بن العاص ؓاورعبداللہ بن عامر کی فیاضی کاواقعہ 179
جنون علم ۔ محدث جلیل بقیبن مخلد اندلسی کےحصول علم کی داستان 184
ثری ٰ سےثریا تک۔قاضی ابویوسف کامام ابو حنیفہ کی زریں نصیحتیں 191
امام جعفر بن محمد ہاشمی کی سبق آموز نصیحتیں ۔پاکیزہ زندگی گزارنےکےاصول 198
امیرمدینہ کاعدل اونصاف ۔حضرت عمربن عبدالعزیز کےجداامجد مروان بن الحکم کےعدل وانصاف کانادر واقعہ 200
نوخیز مجاہد اسلام کاشوق شہادت 204
طوائفوں کی توبہ ۔حضرت شاہ اسماعیل شہید کےپرتاثیروعظ طلسمی اثر 215
زواج میمون ۔عراق کےچیف جسٹس کی پر لطف ازدواجی زندگی 232
استقامت کی برکات ۔نوجوان مجاہداسلام کی بےمثال استقامت 234
محدث خراسان کاایثار 241
پردہ پوشی 244
بےمثال وضع داری 248
مومنہ خاتون کی بےمثال استقامت 254
گورنر عراق کاحلم وکرم 259
مزدور کاایمان ویقین 263
بےمثال فقاہت 269
اصحاب الرسول کاحلم وکرم 272
اداب واحترام کی برکات 278

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like