صحیح آداب و اخلاق

صحیح آداب و اخلاق

 

مصنف : ناصر الدین البانی

 

صفحات: 435

 

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق آداب ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی آپﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ ؓ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے میں حضرت انس کہتے ہیں۔ رایتہ یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب’’ صحیح آداب واخلاق‘‘ محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کی کتب سے ماخوذ اخلاق وآداب اسلامی کے موضوع پر مجموعہ احادیث بعنوان ’’ صحیح الآداب والأخلاق‘‘ کا اردو ترجمہ ہے اس کتاب میں احادیث نبویہ کے ذخیرے میں سے وہ احادیث وسنن جمع کی ہیں جوہمارے سامنے پیغمبر اسلام ﷺ کےاخلاق کریمہ پر روشنی ڈالتی ہیں تاکہ ہرمسلمان انہیں پڑھ کر نبی کریم ﷺ کے اخلاق وشمائل کی روشنی میں اپنی عادات واعمال کی اصلاح کر سکے ۔کتاب میں مذکورہ احادیث وسنن کے جمع وانتخاب کے سلسلے میں فاضل مصنف نے علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کی تحقیقات وتخریجات پر اعتماد کیا ہےاور صرف معتبر ومستند احادیث ہی کو اس کتاب میں شامل کیا ہے تاکہ قارئین بلا کھٹکے ان نصوص شرعیہ پر عمل پیرا ہوسکیں او ر ان کی صحت واستناد کے متعلق کسی کے ذہن میں کوئی شبہ نہ رہے ۔ نیز متون احادیث کی تشریح میں اکابر علمائے امت کےاقوال وشروح کو بھی کتاب کی زینت بنایاگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
اسلامی آداب 35
پہلی قسم :اسلامی آداب 37
کھانے کےآداب 39
ٹیک لگا کرکھانا ممنوع ہے 42
کھانے کھانے کاطریقہ 44
کھانےکےشروع میں بسم اللہ پڑھنا 48
کھانا اکٹھے کھانا چاہیے 51
کم بندوں کاکھانا زیادہ کو کفایت کرتاہے 56
کھانے سے فراغت پر الحمداللہ کہناچاہیے 58
روزےدار کودعوت دی جائے تو وہ کیاکرے ؟ 62
دعوت کےبغیر شرکت 66
بائیں ہاتھ سےکھانا منع ہے 69
ایثار کی ترغیب 72
کھانے میں برکت کیسےآئےگی؟ 74
برتن کےدرمیان سےکھانا مکروہ ہے 76
کھانے کےبعد انگلیاں چاٹنا سنت ہے 81
پانی پینے کےآداب 89
مشکیز ےوغیرہ کو منھ لگاکرپینا مکروہ ہے 95
مشروب میں پھونک مارنا مکرو ہ ہے 98
کھڑےہوکر پانی پینا جائز ہے 101
کھانا پینا تقسیم کرنےوالا خود کب کھائے اورپئے 105
چھینک اورجمائی لینےکےآداب 109
قضائے حاجت کےآداب 116
تین چیزیں لعنت کاباعث ہیں 122
قضائے حاجت کےوقت قبلہ کی جانب منھ اورپیٹھ کرنےکی ممانعت 128
بیت الخلاء میں داخل ہونےکی دعا 133
کھڑے ہوکر پیشاب کرنا؟ 135
دائیں ہاتھ سےاستنجاء کرنامکروہ ہے 137
بیت الخلاء میں باتیں کرنامکرو ہ ہے 140
سونےآداب 142
نماز تہجد کابیان 151
پیٹ کابل سوناممنوع ہے 155
اللہ کاذکر کرکےسوناچاہیے 157
لباس کےآداب 159
افضل کپڑے کون سے ہیں؟ 162
میانہ روی اختیار کرنابہتر ہے 168
دعااورذکر کےآداب 170
دعامیں ہاتھ کہاں تک اٹھائے جائیں 179
دعامیں وثوق ہوناچاہیے 181
ممنوع دعائیں 185
جامع دعا 187
ملاقات کےآداب 188
ملاقات کےلیے اجازت طلب کرنا 193
اجازت مانگتےوقت اپنانام بتایا جائے 200
زیارت کےآداب 204
مہمان نوازی کےآداب 207
میزبان کےلیےدعاکرنا 214
مہمان نواز ی کتنے دن تک ہے 216
سفرکےآداب 219
رات کو اکیلا سفرکرنا 222
را ت کوسفرکرنابہتر ہے 225
جانوروں پر شفقت 227
سواری کی نگہداشت 231
سفرکی دعا 234
اوپرچڑھتےوقت اوراترتےوقت کاوظیفہ 240
جن کی دعامقبول ہوتی ہے 244
کس جگہ بیٹھے توکیاکہے 247
مسافرکوگھرجلدی لوٹ آناچاہیے 250
دن کوگھر آنا چاہیے 253
سفرسےواپسی پر پہلے مسجد میں آنا چاہیے 256
سلام کےآداب 258
سلام کےمسنون الفاظ 261
سلام کاطریقہ 265
سلام درمیانی آواز میں کہے 270
عورتوں کو سلام کہنا 272
کیابڑاچھوٹے کو سلام کہہ سکتاہے؟ 275
ہربارملتے وقت سلام کہناچاہیے 277
مجالس کےآداب 281
کفارہ مجلس کی دعا 284
مجلس کاحق 291
مجلس سےاٹھتےوقت سلام کہناچاہیے 294
گفتگو کےآداب 296
سمجھانے کےلیے اپنی بات کودہرانا 298
مسجد کےآداب 302
بدبودار چیز کھاکرمسجد میں آنامنع ہے 305
مریض کی عیادت کےآداب 307
مریض کوخوشخبری دینامستحب ہے 310
مریض کےاہل خانہ سےمریض کی حالت پوچھنا 312
زندگی سےمایوس شخص کیاکہےظ 315
جنازے کےآادب 319
نماز جنازہ پڑھنےوالوں کی سفارش 322
میت کافرض اداکرنا 325
میت کی خوبیاں بیان کرنا 327
دوسری قسم اسلامی اخلاق 335
اچھااخلاق 337
صبرعمدہ اخلاق کی بنیادہے 340
مصیبت کےوقت صبرہی بہتر ہے 344
بیماری میں صبرکرنےکی جزا 349
صبرکےفوائد 351
سچائی کی فضیلت 353
سچ اطمینان  کاباعث ہے 362
فرشتوں کی دعاکامستحق 366
صدقے کی فضیلت 371
درگزراورتواضع 375
فخراورتکبر حرام ہے 379
حیاکی اہمیت 381
نبی کریم ﷺ کاحیاکابیان 385
رازکی حفاظت 389
نرمی کرنےکی فضیلت 393
نبی کریم ﷺ کی شفقت 395
آسانی اورمحبت کورواج دو 401
ہرکسی کےساتھ احسان کرنا 407
بردباری اختیار کرنااورجلد بازی سےاجتناب کرنا 410
رشک کرناجائز ہے 412
توکل کی فضیلت 418
عدل وانصاف کی فضیلت 424
خیرخواہی کرنا 426

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like