صحیح منتخب واقعات حصہ اول

صحیح منتخب واقعات حصہ اول

 

مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

 

صفحات: 343

 

واقعات جہاں انسان کے لیے خاصی دلچسپی کا سامان ہوتے ہیں وہیں یہ انسان کے دل پر بہت سارے پیغام اور اثرات نقش کر دیتے ہیں۔ اسی لیے قرآن مبین میں اللہ تعالیٰ نے جا بجا سابقہ اقوام کے قصص و واقعات بیان کیے ہیں تاکہ لوگ ان سے عبرت و نصیحت حاصل کریں اور اپنی زندگی میں وہ غلطیاں نہ کریں جو ان سے سرزد ہوئیں۔ زیر نظر کتاب احادیث سے اخذ کردہ واقعات پر مشتمل ہے۔ اس ضمن میں مصنف کا کہنا ہے، اور جیسا کہ کتاب کے نام سے بھی ظاہر ہے، کہ صرف صحیح ثابت شدہ واقعات قلمبند کیے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں مصنف نے واقعات میں صحت و ضعف کا التزام کرنے کی کوشش بھی کی ہے لیکن بہت سارے واقعات کتاب میں ایسے بھی موجود ہیں جن پر صحت و ضعف کاحکم نہیں لگایا گیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ صحیح بخاری و مسلم کے علاوہ بقیہ تمام کتب کی احادیث پر صحت و ضعف کا حکم لگایا جاتا لیکن تمام تر واقعات میں یہ چیز نظر نہیں آتی۔ بہرحال عام طور پر تمام خواتین و حضرات اور خاص طور پر خطبا اور واعظین کے لیے یہ بہت فائدہ مند کتاب ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست 2
عرض ناشر 2
عرض مولف 2
پڑھو بسم اللہ 21
خلوص نیت 36
ریاکاری 45
توحید وشرک 49
مومن اور ایمان 65
توکل 78
استقامت فی الدین 83
فرشتے 100
شیطان کا تعارف 108
علم اور علماء 111
احترام حدیث 133
سنت وبدعت 139
شب برات کی حقیقت 146
طہارت 158
خوشبو 171
مساجد اللہ کا گھر 181
نماز کے لیے اذان کہو 189
نماز 197
نماز میں خشوع وخضوع 212
نفلی نماز 218
ذکر واذکار 226
آزمائش 237
فکر آخرت 246
دنیا اک مسافر خانہ 255
موت 267
عیادت اور جنازہ 278
قبر وعذاب قبر 287
عیدین اور قربانی 292
فضائل قرآن 303
حفاظت قرآن 318
وہ قرآن سن کے روئے 323
دعا 330
دکھوں کا علاج 338
فہرست مکمل نہیں ہے

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like