صحیح مسلم شریف جلد دوم

صحیح مسلم شریف جلد دوم

 

مصنف : امام مسلم بن الحجاج

 

صفحات: 425

 

صحیح مسلم امام مسلم کی وہ مہتم بالشان تصنیف ہے ،جو صحاح ستہ میں سے ایک اور صحیح بخاری کے بعد سب سے صحیح ترین کتاب  ہے۔اس کی تمام روایات صحیح درجہ کی ہیں اور اس میں کوئی بھی روایت ضعیف یا موضوع نہیں ہے۔امام مسلم نے اس کتاب کو کئی لاکھ احادیث نبویہ کے مجموعہ سے منتخب فرما کر بڑی جانفشانی اور محنت سے مرتب فرمایا ہے۔اس کے بارے میں وہ خود فرماتے ہیں کہ میں نے ہر صحیح حدیث اپنی کتاب میں بیان نہیں کی بلکہ میں نےاس کتاب میں صرف وہ حدیث بیان کی ہے کہ جس کی صحت پر محدثین کا اجماع ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج چہار دانگ عالم میں ’صحیح مسلم‘ پوری آب وتاب کے کےساتھ جلوہ گر ہے۔ صحیح مسلم کا یہ طبع   کمپیوٹرائزڈچھ جلدوں اور علامہ وحید الزماں کے ترجمے پر مشتمل ہے،جسے خالد احسان پبلشرز لاہور نے شائع کیا ہے۔اس نسخے میں تمام احادیث کو نئے سرے سے کمپوز کیا گیا ہے اور راوی حدیث کے متن حدیث کا مرکزی حصہ الگ فونٹ میں لکھا گیا ہے تاکہ فرمان نبوی کا حصہ نمایاں ہو جائے۔تمام احادیث کی عالمی معیار کے مطابق نمبرنگ کی گئی ہےتاکہ قارئین کو حوالہ تلاش کرنے میں آسانی رہے۔عربی اعراب کی درستگی کے ساتھ ساتھ بعض جگہوں پر اردو زبان کے پرانے الفاظ کو جدید الفاظ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مولف ،مترجم ،اورناشر  کی ان خدمات کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو احادیث نبویہ پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب الصلوۃ 11
نماز کے مسائل 11
اذان کی ابتداء 11
اذان کہنے کی ترکیب 13
دو مؤذن ایک مسجد کے لیے 14
ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ پڑھنا واجب ہے 23
نماز میں تشہد پڑھنے کاحکم 32
امام سے پہلے رکوع و سجدہ کرنا حرام ہے 53
قرات سننے کا حکم 62
ظہر اور عصر میں قرات کا بیان 67
فجر کی نماز میں قرات کا بیان 69
عشا کی نماز میں قرات کا بیان 71
امام کی پیروی کرنے اور ہر ایک کا … لخ 78
سجدہ کی فضیلت و ترغیب 86
پہلے تشہد میں بیٹھنے کابیان 89
نمازی کے سامنے لیٹنا 100
کتاب المساجدو مواضع الصلوۃ 83
مسجدوں اور نماز کی جگہوں کا بین 103
نبی اللہ کا مسجد بنانے کا بیان 106
مسجد بنانے کی فضیلت اور اس کی …. الخ 111
نماز میں باتیں کرنا حرام ہے 115
قلیل کرنا درست ہے 121
جیسے نماز کی تعلیم وغیرہ 124
نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنے کی ممانعت 125
سجدہ تلاوت کا بیان 145
نماز کے بعد کیا پڑھنا چاہیے 150
نماز میں پناہ مانگنے کے بیان میں 152
کتاب الصلوۃالمسافر
مسافر کی نماز کا بیان 219
مسافر کی نماز 219
تحقیق مقدار میل و فرسخ و گز 222
جمع صلوتین کی تحقیق 234
تحیۃ المسجد کا بیان 238
سنت فجر کی فضیلت ور غبت کا بیان 242
ایک وتر پڑھنے کا بیان 250
کتاب الجمعہ
جمعہ کا بیان 322
جمعہ کےدن خوشبو لگانے اورمسواک … الخ 324
جمعہ کے دن کی فضیلت 328
جمعہ کےدن اس امت کے لیے ہدایت 328
جمعہ چھوڑنے کی وعید کابی ان 333
نماز جمعہ میں کیا پڑھے . ؟ 341
جمعہ کےدن کیا پڑھے ؟ 342
کتاب صلوۃ العیدین
نماز عیدین کا باین 345
عیدگاہ میں نماز عید سے پہلے .. الخ 349
عیدین کی نماز میں کیا پڑھے .. الخ 350
کتاب صلوۃ الاستسقاء
نماز استسقاء کا بیان 355
استسقاء میں دعا کےلیے ہاتھ … 356
کتاب الکسوف
کسوف کابیان 362
نماز خسوف میں عذاب قبر کا بیان 362
نماز کسوف پکارنے کا بیان 373
کتاب الجنائز
جنازوں کا بیان 376
میت پر رونے کابیان 379
مریض کی عیادت کے بیان میں 381
قبر کے برابر کرنے کا بیان 412
خودکشی کرنے والے پر نماز جنازہ نہ پڑھنے کا بیان 419

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
26.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like