ثواب کمانے کے مواقع

ثواب کمانے کے مواقع

 

مصنف : نایف بن ممدوح بن عبد العزیز آل سعود

 

صفحات: 206

 

دنیا کے اس چند روزہ دار  امتحان کو اللہ تعالیٰ نے آخرت کے تیاری او ر نیکیاں کمانے کی مہلت قرار دیا ہے۔  اللہ کا یہ بے پایاں انعام  واحسان ہے کہ اس نے انسان  کو نیکی کی طرف راغب کرنےکے لیے چھوٹے چھوٹے اعمال کے بدلے  عظیم نیکیاں او راجروثواب کا وعد ہ کیا ہے ۔انسان کی  یہ فطرت بھی  ہے کہ  وہ اعمال نامے میں اضافہ کے لیے ان ترغیبات پر انحصار کرتاہے ۔جن میں  اکثر مستند باتوں کی بجائے  بزرگوں کے اقوال اور ضعیف احادیث کا سہار ا لیا جاتا ہے۔ قرآن مجید اور نبی کریم  ﷺ کے مستند فرامین میں ایسے اعمال کاتذکرہ ملتاہے  جو انسان  کو جنت میں لے جانے کا  حقیقی سبب بن  سکتے ہیں۔زیرتبصرہ کتاب  ایک عرب عالم دین نایف بن ممدوح بن عبد العزیز آل سعود کی عربی  کتا ب فرص کسب الثواب کا اردو ترجمہ  ہے   جس میں فاضل مصنف  نے  بڑے احسن انداز میں کتاب  اللہ اورصحیح احادیث   کی  روشنی  میں ایسے  اعمال  و اسباب کو جمع کردیا  ہے  ،جن پر  عمل کر کے  انسان جنت کا  حق دار بن سکتاہے ۔کتاب کے  ترجمےکا کام ’’ زاد الخطیب‘‘ کے  مؤلف ڈاکٹر  حافظ محمد اسحاق  زاہد ﷾ نے سر انجام دیا ہے ۔ حافظ   صاحب اس کتاب کے علاوہ  متعدد کتب کے مترجم ومؤلف  بھی ہیں۔  اللہ    تعالیٰ  اشاعت دین  کے سلسلے  میں ان کی تمام مساعی  جمیلہ کو قبول فرمائے  اور  امت  مسلمہ  کواس کتاب کے ذریعے  اجروثواب کمانےکے  تمام راستوں ، دروازوں اور مواقع سے   فیضیاب ہونے کی  توفیق عطا  فرمائے۔  (آمین)
 

عناوین صفحہ نمبر
تمہید 9
مقدمہ 14
جنت اور اس کی نعمتوں کا بیان 18
ثواب کمانے کے مواقع 40
ایک مکھی کی وجہ سے جنت میں یا جہنم میں 43
چھوٹے بڑے شرک سے بچنے کی دعا 45
صلہ رحمی کی فضیلت 46
فرشتہ بھی اس کی دعا پر آمین کہتا ہے 49
ذکر اللہ کے فضائل 51
ترس کھانے کی فضیلت 54
کمزور مسلمانوں اور مسکینوں کی فضیلت 55
قرض کے معاملے میں لوگوں پر آسانی کرنا 59
مجالس ذکر کی فضیلت 62
دینی علم حاصل کرنے کی فضیلت 64
جہنم کس پر حرام ہے ؟ 66
نماز جنازہ پڑھنے کی فضیلت 69
حسن اخلاق کی فضیلت 70
جنت میں ایک کجھور 75
جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ 77
دعوت الی اللہ کی فضیلت 84
نیکی کے کام برے انجاموں سے بچاتے ہیں 90
دو رخی کرنے والے شخص کی مذمت 96
مسلمانوں کے عیبوں پر پردہ ڈالنا واجب ہے 100
وضو کی فضیلت 105
فجر و عصر کی فضیلت 109
فجر و عشاء کے لیے حاضر ہونے والا شخص 110
دعا کی فضیلت 116
قرض کی ادائیگی کے لیے دعا 118
فجر کی دو سنتوں کی فضیلت 121
نماز اشراق کی فضیلت 126
کثرت اولاد کی فضیلت 129
بیٹے کی وفات پر صبر 133
اپنی بیوی سے اچھا سلوک کرنا 135
مصیبتوں میں صبر کرنا 140
اللہ کے ڈر سے رونے کی فضیلت 144
خیر کے کاموں میں سفارش کرنا 147
جب اللہ تعالیٰ کسی سے محبت کر لے تو 150
آخرت میں درجات کیا ہیں؟ 154
امت محمدیہ میں شہداء کی کئی اقسام ہیں 162
اللہ کے راستے میں کسی غازی کو تیار کرنا 165
روزہ کھلوانے کی فضیلت 168
حج وعمرہ کی فضیلت 169
ان اعمال کو اللہ تعالیٰ اڑا دے گا 171
قیامت کے روز مفلس کون ہوگا؟ 172
توبہ و استغفار کی فضیلت 190
اللہ تعالیٰ کی رحمت کا بیان 193
موت کی کیفیت کے متعلق حضرت براء ﷜ کی مشہور حدیث 197

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like