سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ سیرت النبی کے شاداب پھول جلد اول

سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ سیرت النبی کے شاداب پھول جلد اول

 

مصنف : عمر فاروق

 

صفحات: 689

 

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے  حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی  شخصیت حضرت آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت  کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے  ۔ رہبر  انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پوراسامان رکھتی ہے ۔  انسان کے لکھنے پڑھنے کی ابتدا سے اب تک کوئی انسان ایسا نہیں گزرا جس کے  سوانح وسیرت سے متعلق دنیا کی مختلف زبانوں میں جس قدر محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت کے متعلق لکھا جاچکا ہے اور لکھا جارہا ہے ۔اردو زبان  بھی  اس معاملے  میں کسی بھی زبان سے پیچھے نہیں رہی اس  میں حضورﷺ سے متعلق بہت کچھ لکھا گیا ہے ۔حضور اکرم ﷺ کی  ذات اقدس پر ابن اسحاق اورابن ہشام سے لے کر  گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی  کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔یہ سب اس بات کا  بیّن  ثبوت  ہے کا انسانوں میں سے ایک انسان ایسا بھی تھا اور ہے کہ جس کی ذات کامل  واکمل پر جس قدر بھی لکھا جائے کم ہے  اور انسانیت اس کی  صفات ِ عالیہ پر جس قدر بھی فخر کرے   کم ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’  سیدنا محمد ﷺسیرت النبی  کے شاداب پھول‘‘ محترم جنا ب شیخ عمر فاروق کی    سیرت پاک پر ایک گراں قدر دستاویز ہے جو کہ دو جلدوں پر  مشتمل ہے جلد اول میں سیرت نبویﷺ کے مختلف واقعات  اور جلد دوم  رسول اللہ  ﷺ کی تعلیمات اور اسلامی طرزِ زندگی پر قرآن وسنت کی مبارک ہدایات پر مشتمل ہے۔اس کتاب کا انداز  سیرت کی دیگر کتابوں کی طرح تاریخی ترتیب وتسلسل  جیسا نہیں  ہے بلکہ اس میں سیرت کےتابناک اور درخشاں پہلوؤں کو اجاگر کیاگیا ہے جس سے یہ مجموعہ اسلامی تعلیمات کا ایک  حسین مرقع اور آپ ﷺ کے حسنِ اخلاق ورفعت کردار کا ایک پیکر جمیل بن گیا ہے۔اس کتاب کی  ایک خوبی یہ بھی ہےکہ اس میں  جابجا علامہ اقبال، مولانا حالی، اور حفیظ جالندھری اور دیگر اسلامی شعراء کے اشعار  نگینوں کی طرح جڑے ہوئے ہیں  جن سے کتاب کی افادیت اور اثر آفرینی دو چند ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی  تمام مساعی حسنہ کو شرفِ قبولیت  سے نوازے ۔اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔(آمین)

عناوین صفحہ نمبر
حرف اول 21
مقدمہ 33
تزکیہ نفس کرنےوالےرسولﷺ 49
مومنوں پر رؤوف اورحیم نبیﷺ 59
خلق عظیم ﷺ 68
رحمت للعالمین ﷺ 75
انسان کاملﷺ 82
خاتم النبیینﷺ 89
رسول رحمتﷺ 97
سراجا منیراﷺ 106
رہبرانسانیتﷺ 113
رسول اللہﷺ پر آغازوحی 123
مبلغ اعظم ﷺ 132
پیغمبرانسانیتﷺ 142
بےداغ سیرت وکراداکامالکﷺ 149
روشن ضمیررسولﷺ 156
دریتیم ﷺ 162
داعی الیﷺ 174
نڈرداعی الی اللہﷺ 184
عزیمت وصبرکےکوہ گراںﷺ 194
ہجرت نبویﷺ 203
صابررسولﷺ 213
صبروثبات کاداعیﷺ 220
جنات کی طرف رسولﷺ 228
دعوت عام دینےوالےرسولﷺ 236
دعوت رسول پر لبیک کہنےوالےصحابہ﷢ 243
رسول اللہﷺکاسفرمعراج 254
جان نثاران رسولﷺ 262
آپﷺ کےساتھ جہادکرنےوالےصحابہ﷢ 273
ہجرت نبویﷺ 279
اہل مدینہ کاایثار اوراستقبال 293
محسن انسانیت ﷺ 301
اسلام کانظام مساجد 308
اہل اسلام کی نماز 320
اہل اسلام کی نماز(ب) 329
اقامت صلوۃ(ج) 238
اقامت صلوۃ(و) 348
اذان اورآاداب مجلس رسولﷺ 366
قرآن حکیم رسول اللہﷺ کادائمی معجزہ 376
نبی امیﷺ 387
دعوت دین اوراس کاطریقہ کار 398
رسول اللہﷺاورتبلیغ دین(الف) 405
رسول اللہﷺ اورتبلیغ دین(ب، 415
داعی اللہ کی صفات 415
العلم 415
العمل 417
الاخلاص 419
الحلم 423
الاستقامة 426
التواضع 429
عفوودكزر 432
حق :كوئي 437
العفة 440
القناعة 448
الصبر 466
الصدق 473
حسن اخلاق 480
الحكمة 492
معرفة الله عزوجل 500
قوة البيان 512
رسول اللہﷺکاخطبہ تبوک 505
اتباع رسولﷺ اورحب الہیٰ 321
خدمت خلق 621
ایثار 624
حسن معاملہ 628
حسن خلق 629
کھانےپینےکےانداز 641
سونےجاگنےکےآداب 649
آداب لباس 655
آداب گفتگو 659
استقامت 663
اخلاص 664
صبروشکر 674

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like