خلیفہ راشد سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی سیاسی زندگی

خلیفہ راشد سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی سیاسی زندگی

 

مصنف : علی احمد عباسی

 

صفحات: 607

 

سیدنا معاویہ بن ابی سفیان  مسلمانوں کے چھٹے خلیفۂ راشد  بعثت نبوی ﷺ سے  پانچ سال قبل پیدا ہوئے۔سیدنا معاویہ کی نبی کریمﷺ سے  کئی قرابتیں تھیں،جن  میں سب سے قریب کی رشتے  داری یہ تھی کہ سیدنا معاویہ کی بہن سیدہ ام حبیبہ بنت ابو سفیان ؓ نبی کریمﷺ کی زوجیت میں تھیں۔سیدنا معاویہ ﷜ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابتِ وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی ﷜ کی وفات  کے بعد  ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کے درخشاں زمانوں میں سے ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن و اطمینان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گردوغبار میں روپوش ہو کر رہ گیاہے۔ کئی اہل علم اور نامور صاحب قلم حضرات نے  سیدنا معاویہ ابی سفیان ﷜ کے متعلق مستند کتب لکھ کر  سیدنا معاویہ﷜ کے فضائل ومناقب،اسلا م کی خاطر  ان کی عظیم قربانیوں کا ذکر کے  ان کے خلاف کیےجانے والےاعتراضات کی حقیقت کو خوب واضح کیا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ خلیفۂ راشدسیدنا معاویہ کی سیاسی زندگی ‘‘ مولانا علی احمد عباسی کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف  نے اس کتاب میں نہایت ہی سلیس اور آسان فہم انداز میں  سیدنا  معاویہ﷜ کی سیاسی زندگی سے متعلق بحث کی  ہے۔یہ  کتاب سیدنا معاویہ ﷜ کےحالات ِ زندگی اور مشاجراتِ صحابہ سے متعلق نہایت جامع ، مختصر اور متعدل تحقیق ہے۔ اور شروع سے لے کر آخر تک انتہائی دلچسپ اوراپنے اندر نہایت  وقیع معلومات رکھتی ہے۔یہ کتاب 1970ء کی دہائی میں لکھی گئی جوکہ عرصۂ دراز سے ناپید  تھی۔ناشر کتاب ہذا جناب فہد حارث صاحب نے  مختصر ومفیدتعلیقات و حواشی کے ساتھ  2019ء میں اس کوطبع کروایا ہے۔اس ایڈیشن کے شروع میں  سیدنا   معاویہ ﷜ کے فضائل ومناقب  اوران کے  دفاع کے سلسلہ  میں فہد حارث صاحب کا تحریر کردہ مقدمہ لائق مطالعہ  ہے۔اللہ تعالیٰ  ان کی تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش گفتار 11
اسلامی تاریخ کےشائع ہونےکانامعقول اندیشہ 13
مشاجرات صحابہ اورخطائے اجتہادی 15
بنوامیہ اوربنوہاشم کےمعاشرتی تعلقات 20
بنوامیہ وبنوہاشم اورسبقتِ اسلام 27
سیدناابوسفیان رضی اللہ عنہ اورمخالفتِ اسلام 30
ڈاکٹر مصطفیٰ سباعی رحمہ اللہ کابنوامیہ کی بابت مبنی برحقیقت اعتراف 33
ردعمل کےنقصانات 35
کتاب ہذاکی وجہ طباعت 38
مقدمہ 41
عرض مؤلف 47
مآخذ 50
قرآن حکیم 51
احادیث 53
کتب ِ سیر 59
کتب تاریخ 60
ابن خلدون 62
جامعین 64
اہلِ کذب 65
اصحابِ تالیف 66
دیگرعلما 70
ابن قتیبہ 71
واقدی 73
مستشرقین 74
پس چہ بایدکرو؟ 76
حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ 81
اسلام اورہجرت 87
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےحضور 105
عہدِ صدیقی وفاروقی 109
عہدِ عثمانی 117
دورِامارت 130
زمانہ فتن 137
ابوذررضی اللہ عنہ 140
شہادت امیرالمؤمنین 150
طلحہ وزبیر رضی اللہ عنہما 152
عہدِ مرتضوی 153
معرکہ صفین 160
تحکیم 169
مصرکاہنگامہ 174
اشتر 176
تحکیم پرتبصرہ 182
صحیفہ 182
ثالث 185
ثالثوں کافیصلہ 191
اذرُخ 193
خرافات 194
ایک اورروایت 195
تجزیہ 198
فیصلے کےبعد 209
تجزیہ 209
ہواکارخ ،بعض اہم واقعات 212
مصر 212
نہروان 214
حجازویمن 217
غیرمبایعین 220
بسربنارطاۃ رضی اللہ عنہ 227
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما 235
سیدناعقیل رضی اللہ عنہ 240
دورِفتن میں سیدناعلی رضی اللہ عنہ کاموقف 244
شہادت امیرالمؤمنین 249
امیرالمؤمنین سیدناحسن رضی اللہ 251
اہلِ شام 252
صلح 253
دونوں سفیر 258
بیعتِ خلافت 260
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی رائے 264
الفنۃ الباغہ(باغی ٹولی) 269
حُجربن عدی 286
دورخلافت 291
داخلی اصلاحیں 291
رسل ورسائل 293
دیوان 293
عدلیہ 294
رفاہِ عام 294
زرعی اصلاحات 297
دفاع 299
غزوہ روم 300
خلافت نبوت 305
کتاب اللہ 317
اولی الامر 323
سنت 327
ایک اہم حدیث 329
ایک اورحدیث 335
1۔حکومتِ نبویہ 336
2۔خلافتِ نبوت 337
3۔ملک عضوض 338
4۔جبرکی حکومت 339
حدیثِ سفینہ 342
الراشدون 349
دین کی حفاظت 365
1۔عجم کی سیاسی حرکت 365
2۔سبائی تحریک 366
3۔خوارج 378
قیادت کی شرط 382
امامتِ قریش 394
بنوعبدمناف 397
اموی حکمتِ عملی کےنتائج 410
اموی اورہاشمی تصور 414
ولایتِ عہد 417
شوریٰ 420
وجہ انتخاب 443
تاریخِ انعقاد 446
وفات امیر المومنین حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ 463
موقف سیدناحسین رضی اللہ عنہ 468
مفسدون اورگمراہ کاموقف 492
یزیدی فرقہ 497
ایک بےسروپاافسانہ 499
ایک اورحکایت 504
موقفِ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ 506
واقعہ حرہ 508
ایک لغو روایت 520
بعض شبہات کاازالہ 524
وفات سیدناحسن رضی اللہ عنہ 524
تدفین 531
غلمۃ من قریش 537
امیرزیاد 552
لعنت 559
اسلام کادستورسیاسی 570
کتاب اللہ 571
سنتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 577
عمل صحابہ کرام رضی اللہ عنہم 581
حضرت خلیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 582
امیر المؤمنین عمراول رضی اللہ عنہ 583
امیر المؤمنین عثمان رضی اللہ عنہ 584
امیرالمؤمنین علی رضی اللہ عنہ 586
امیرالمؤمنین معاویہ رضی اللہ عنہ کتابیات 594
کتابیات 604

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like