سید بادشاہ کا قافلہ

سید بادشاہ کا قافلہ

 

مصنف : آباد شاہ پوری

 

صفحات: 456

 

انسانی تاریخ عبرت کا بہت وسیع و عریض مرقع ہے۔ انسان نے ظلم و ستم کی داستانیں بھی رقم کیں ہیں لیکن یہی انسان ہمت و عزیمت کے باب بھی جریدہ عالم پر ثبت کرتا رہا ہے۔ وقت کے مستبد حکمران ہمیشہ یہی سمجھتے رہے ہیں کہ ان کا حق حکمرانی غیر محدود ہے اپنے اقتدار کے نشے میں بد مست حکمرانوں کو گھنٹی بجنے سے قبل تک کبھی وہم و گمان بھی نہیں ہوتا کہ یہ دنیا ایک مکافاتی عمل کی حیثیت رکھتی ہے۔ جس طرح ظالم حکمران ہر دور میں ظلم کے فسانے میں ایک نیا ٹکڑا شامل کر دیتے ہیں، اسی طرح راہ وفا کے دیوانے بھی تاریخ کا قرض چکانے کی جسارت میں لگے رہتے ہیں۔ جہاں ایک جانب فرعون، نمرود، شداد اور ابو جہل نظر آتے ہیں تو وہاں دوسری جانب حضرت موسیٰؑ، حضرت ابراہیمؑ، صدیق اکبر ؓ، امام احمد بن حنبلؒ اور شاہ شہیدؒ تک ایک سلسلہ الذہب نظر آتا ہے۔ زیر نظر کتاب”سید بادشاہ کا قافلہ” آباد شاہ پوری کی تاریخی تصنیف ہے۔ مصنف علمی دنیا میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ موصوف دل بیدار، اندھیروں میں راہ دکھانے والا دماغ روشن اور رہوار وقت کے ساتھ چلنے والا قلم رکھتے ہیں۔ موصوف نے اپنی کتاب ہذا میں ایک عظیم تحریک کے قافلہ شوق کی داستانِ جلیل و جمیل کو قلمبند کیا ہے۔ برصغیر پاک و ہند کی پہلی اسلامی تحریک کے قافلے کی داستان لازوال کو اوراق کی زینت بنایا ہے۔ یہ ان جفاکش مجاہدین کی داستان ہے جو فرنگیوں کے خلاف علمِ جہاد لے کر برسرِ میدان نکلے تھے۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی کاوش کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
منازل شوق
پہلی منزل: مشہد بالا کوٹ 13
6 مئی 1831ء 15
قافلہ شوق 33
معرکۂ اولین 36
پیمان وفا 45
پہلی غداری 49
نفاق کے روگی 53
زیر زمین طوفانی لہریں 61
بجرم عشق تومی کشند 69
نئے افق کی تلاش 811
روشن راہ کے روشن مسافر 97
دوسری منزل: صادق پور 101
درویش کج کلاہ 103
مجاہد کی اذاں 111
جفا کش کسان 116
کٹھن راہیں 131
بے مثال خانقاہ 137
شعلۂ مستعجل 14
فراق و وصال 169
مرد غازی 197
تیسری منزل: انڈمان 209
زخمی ناگ 211
کالے آلتھے کا گان 216
ملکا کی آخری ہچکی 229
ابتدائے عشق 247
امتحان عشق 260
سوانگ 264
حکم دار 272
کوٹھی ٹوٹ گئی 278
لاہور جیل کا عطیہ 290
ایک اور راہرو محبت 294
رہ و رسم منزل 299
مومن کا جہاں ہر کہیں ہے 305
بچھڑا ساتھی 310
غروب آفتاب 315
طوفان کے نئے مسافر 319
حکم خداوندی 352
اک چراغ اور بجھا 357
واپسی 364
چوتھی منزل: چمر کنڈ 373
خوفناک دھماکہ 375
گوہر شاہوار 380
ایک درویش ایک مسافر 385
عدالت کے کٹہرے میں 390
یہ پر اسرار بندے 394
دور آخر 418
مجاہد کے آستانے پر 440
ایک عہد کا خاتمہ 448

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like