سائنسدانوں کی کہانیاں

سائنسدانوں کی کہانیاں

 

مصنف : بلراج پوری

 

صفحات: 82

 

سائنس کو اردو میں علم کہتے ہیں اور علم کا مطلب ہوتا ہے جاننا یا آگہی حاصل کرنا، لہذا سائنس کا مطلب بھی جاننے اور آگہی حاصل کرنے کا ہی ہوتا ہے۔ اپنے اردگرد کے ماحول کا مشاہدہ کرنا اور مختلف قدرتی چیزوں کے بارے میں سوچنا ہی سائنس ہے، اور اس طرح غور کرنے اور سوچنے والے شخص کو سائنسدان کہا جاتا ہے۔ یعنی سائنسدان وہ ہوتا ہے جو مشاہدہ کرتا ہے اور سوچ کر کوئی نتیجہ اخذ کرتا ہے۔ سائنسدان کو اردو میں عالم کہتے ہیں اور اس لفظ کی جمع علماء کی جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ سائنس دانوں کی کہانیاں‘‘ بلراج پوری اور ڈاکٹر احرار حسین کی مرتب شدہ ہے یہ کتاب خاص طور پر سکولوں کے ابتدائی طلبہ کے لیے مرتب کی گئی ہے ۔ اس کتاب میں سائنس دانوں کےعلم اور ان کی زندگی کی کہانیاں شامل ہیں۔ یہ کہانیاں عام انسانوں کی کہانیاں نہیں ہیں بلکہ یہ ان سائنسدانوں کی کہانیاں ہیں جن کی ایجادات نےدنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے ان سائنس دانوں کی کہانیاں پڑھ کر سکولوں میں زیر تعلیم بچوں میں آگے بڑھنے کی لگن اور جذبہ پیدا ہوگا اور انہیں معلوم ہوگا کہ کیسے عام سے انسان دنیا کے بڑے سائنسدان بن گئے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
سائنس اورسائنس دان کسےکہتےہیں؟ 5
سائنس دانوں کی کہانیاں 7
عرض مصنف 9
ارسطومغربی سائنس کاجنم داتا 11
گیلیلیو،جدیدسائنس کاسائنسدان 16
اینٹونی لیووزیر 22
پاسچر 26
چارلس رابرٹ ڈارون 31
آئزک نیوٹن 37
میری کیوری 42
آئن سٹائن 51
مائیکل فیراڈے 59
الفریڈنوبیل 62
ولیم کونارڈروینجٹن 65
تھامس ایڈیسن 69
جے۔بی ۔ایس ہلدنے 72
جیورگیس چیرپیک 74
مائیکل اسمتھ 76
ڈاکٹرعبدالسلام 78

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like