سیرۃ النبی ﷺ از شبلی ( تخریج شدہ ایڈیشن ) حصہ 6

سیرۃ النبی ﷺ از شبلی ( تخریج شدہ ایڈیشن ) حصہ 6

 

مصنف : علامہ شبلی نعمانی

 

صفحات: 500

 

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد کرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ ۔ شروع ہی سے رسول کریم ﷺکی سیرت طیبہ پر بے شمار کتابیں لکھیں جا رہی رہیں۔یہ ہر دلعزیز سیرتِ سرورِ کائنات کا موضوع گلشنِ سدابہار کی طرح ہے ۔جسے شاعرِ اسلام سیدنا حسان بن ثابت سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ اردو زبان میں سرت النبی از شبلی نعمانی ،سیدسلیمان ندوی رحمہما اللہ ، رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری اور مقابلہ سیرت نویسی میں دنیا بھر میں اول آنے والی کتاب الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کو بہت قبول عام حاصل ہوا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’سیرت النبی ﷺ‘‘ برصغیر پاک وہند میں سیرت کےعنوان مشہور ومعروف کتاب ہے جسے علامہ شبلی نعمانی﷫ نے شروع کیا لیکن تکمیل سے قبل سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے تو پھر علامہ سید سلیمان ندوی ﷫ نے مکمل کیا ہے ۔ یہ کتاب محسن ِ انسانیت کی سیرت پر نفرد اسلوب کی حامل ایک جامع کتاب ہے ۔ اس کتاب کی مقبولیت اور افادیت کے پیش نظر پاک وہند کے کئی ناشرین نےاسے شائع کیا ۔زیر تبصرہ نسخہ ’’مکتبہ اسلامیہ،لاہور ‘‘ کا طبع شدہ ہے اس اشاعت میں درج ذیل امور کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔قدیم نسخوں سےتقابل وموازنہ ، آیات قرآنیہ ، احادیث اورروایات کی مکمل تخریج،آیات واحادیث کی عبارت کو خاص طور پرنمایاں کیا ہے ۔نیز اس اشاعت میں ضیاء الدین اصلاحی کی اضافی توضیحات وتشریحات کےآخر میں (ض) لکھ واضح کر دیا ہے ۔تاکہ قارئین کوکسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔علاوہ ازیں اس نسخہ کو ظاہر ی وباطنی حسن کا اعلیٰ شاہکار بنانے کی بھر پور کوشش کی گئی ہے۔اور کتاب کی تخریج وتصحیح ڈاکٹر محمد طیب،پرو فیسر حافظ محمد اصغر ، فضیلۃ الشیخ عمر دارز اور فضیلۃ الشیخ محمد ارشد کمال حفظہم اللہ نےبڑی محنت سے کی ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کی طباعت میں تمام احباب کی محنت کو قبول فرمائے اور ان کےلیے نجات کا ذریعہ بنائے (آمین)

 

                                         فہرست مضامین سیر ۃ النبی ﷺ حصہ ششم
دیبا چہ طبع ثانی 315
دیبا چہ 316
تعلیمات نبو ی کا تیسرا باب اخلاق 318
اسلام اور اخلاق حسنہ 318
تزکیہ 320
حکمت 321
حقوق عباد کی اہمیت 322
اسلام کے ارکان پنج گانہ اور اخلا ق 323
اخلا ق حسنہ اور تقو یٰ 325
ا خلاق حسنہ اور خدا کے نیک بندے ہونےکا
شرف 325
اہل ایمان کے اخلاقی اوصاف 326
اخلا قی حسنہ کا درجہ اسلام میں 258
ایمان کے اوصاف و لوازم 331
اخلا ق حسنہ صفات الٰہی کا سایہ ہیں 332
اخلاق معلموں میں ا ٓنحضرت ﷺ کا
امتیا ز 334
بے پر دہ زندگی 335
قول کے ساتھ عمل 336
کا مل و مکمل 338
تعلیم اخلاق کا تنوع 338
اسلام کا فلسفہ اخلاق 340
بے غر ضی 342
نیت 343
فلسفہ اخلاق کی تائید 345
اخلاق کے لیےایمان کی شر ط 345
غرض و غایت 346
ضمیر کی آواز 347
مسر ت و ابنساط 350
ر ضائے الٰہی 351
مذاہب میں ا خلاق کا بنیادی اصول 354
خوف درجا 358
اخلاق اور رہبانیت 361
امر بالمعروف ونہی عن المنکر 363
اس کے چند شر ائط 366
تجسس اور غیبت کی مما نعت 367
توسط اور ا عتدال 368
عدل و احسان 369
قانو ن اور اخلاق 370
عفو اور انتقام 371
عفوردر گز رکی تعلیم 376
برائی کی جگہ نیکی 378
اسلام کی ا خلاقی تعلیم کا تکمیلی کارنامہ 382
تفصیل اور ہمہ گیر ی 382
اخلاقی تعلیمات  کا احا طہ 384
تورات کے اخلاقی احکام 384
انجیل کے اخلاقی احکام 385
اسلا م میں اخلاقی احکام کا استقصا 385
قرآنی اخلاق کی فہرست 386
ا حا دیث کی اخلا قیات کی فہرست 387
اخلا قی جز ئیات کا استقصا 388
مسکرات کی حرمت میں جز ئیات کا احاطہ 392
سود کی حرمت میں جز ئیات کا احاطہ 395
رشوت کی حرمت میں استقصا 395
ٍمسیحی اخلاق کی کمزوری 395
نرم و گرم اخلاق 395
نٹشےکا ا عتراض مسیحی اخلاق پر 396
اسلامی اخلاق کا ا عتدال 396
نفوس کا اختلاف استعداد 396
ہر شخص کی حسب ضرورت ا صلاح 397
ہر شخص کی حسب ضرورت اصلاح 397
قت غضب اور قوت شہوت میں تعدیل 398
مسیحی اور اسلامی اخلاق کا فرق۱ 398
مسیحی اخلا ق کی کمز و ریاں 398
مسیحی اخلاق کی کمزو ریاں 398
لیکی کااعتراض مسیحی اخلاق پر 399
اسلام اور بلند ا خلاق ٍ 399
تقدیر ، توکل ،صبر اورشکر 400
اپنے دشمنو ں کو پیارکرو 402
کفارہ مشرکین سے عدم مو ا لات 405
سختی کا جائز مو قع 411
خدا کے لیے محبت اور خدا کے لیے نا راضی 415
اسلام میں کسی سے دائمی یا مورثی نفرت کی تعلیم
نہیں 417
ترک ہویٰ 419
اخلاق اور محبت الٰہی 420
تعلیم اخلاق کے طر یقے اور اسلوب 423
اخلا ق تعلیمات کی قسمیں 432
حقوق اور فرا ئض 432
فضائل ا خلاقی اور رذائل اخلاق 432
آداب 432
حقوق و فاائض 433
حقوق کے معنی 433
حقوق کی وسعت 434
حقوق کی تر بیت 436
والدین کا حق 438
اولاد کا حق 447
اصول تعلیم 447
اولاد کشی کا انسداد 448
رضاعت و خصانت 454
تعلیم و تربیت 455
حقوق زوجین 458
مر د کو کس عورت کے مارنے ا ختیار دیاگیا
ہے 467
اہل قرابت کے حقوق 471
ہمسایہ کے حقوق 475
یتیموں کے حقوق 480
بیوہ کے ساتھ حسن سلوک 485
حاجت مندو ں کے حقوق 488
بیمار کے حقوق 491
غلاموں کے حقوق 494
مہمان کےحقوق 497
مسلمانو ں کے باہمی حقوق 500
انسانی برادری کا حق 508
جانوروں کے حقوق 512
فضائل اخلاق 517
فضائل ک مختصر فہرست 518
صدق 523
زبان کی سچائی 527
دل کی سچائی 528
سخاوت 547
دیا نت دار اور امانت 560
شرم و حیا 566
رحم 571
عدل و انصاف 575
عہد کی پانبدی 583
احسان یعنی بھلائی کرنا 589
عفوودر گزر 596
حلم و بر دباری 603
رفق و لطف 607
تواضع و خاک ساری 612
خوش کلامی 615
ایثار 617
اعتدال اور میانہ روی 619
خود داری اور عز ت نفس 621
شجاعت اور بہادری 628
تعداد کی قلت و کثرت 631
موت کی وقت مقرر ہے 633
موت اور غزا کا رتبہ 635
استقامت 639
حق گوئی 645
اسغنا 647
رذائل 650

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like