سیرت طیبہ رحمت دارین ﷺ

سیرت طیبہ رحمت دارین ﷺ

 

مصنف : طالب ہاشمی

 

صفحات: 873

 

فخر بنی آدم رسول  الثقلین  شافع روزِ محشر ساقی کوثر حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ ایک  موضوع ہے  جس پر دنیا کی  مختلف زبانوں میں اب تک  بے شمار کتابیں لکھی جاچکی ہیں ۔اور سیرت طیبہ کا یہ ہر دلعزیز موضوع  گلشنِ سدابہار کی طرح ہے ۔جسے  شاعرِ اسلام  سیدنا حسان بن ثابت   سے لے کر آج تک پوری اسلامی  تاریخ  میں  آپ ﷺ کی سیرت  طیبہ کے جملہ گوشوں پر  مسلسل کہااور  لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا  جاتا  رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے  کہ اس  پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے  گا۔ دنیا کی کئی  زبانوں میں  بالخصوص عربی اردو میں   بے شمار سیرت نگار وں نے   سیرت النبی ﷺ  پر کتب تالیف کی ہیں۔  اردو زبان میں  سرت النبی از شبلی نعمانی ،  رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری اور  مقابلہ سیرت نویسی میں دنیا بھر میں اول   آنے والی کتاب   الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری  کو  بہت قبول عام حاصل ہوا۔ زیر تبصرہ کتاب  ’’سیرت رحمت دارین ﷺ‘‘ سیرت النبی ﷺ پر  جناب طالب الہاشمی کی اہم کتاب  ہے  ۔موصوف کی  سیرت پاک کے مختلف پہلوؤں  پر  اس کتاب کے علاوہ  بھی  سات کتب(اخلاق پیمبری،معجزات سرور کونین، ارشادات دانائے کونین،و  فودِ عرب    بارگاہِ  نبوی   میں، ہمارے رسول پاکﷺ،جنت کے پھول،حسنت جمیع خصالہٖ) منظر عام آچکی ہیں ۔ کتاب ہذا  تین  سال کی محنت شاقّہ کے بعد  پایۂ تکمیل کو پہنچی۔اس کتاب  میں   مصنف مرحوم نے   نبی کریم ﷺ کی حیات اقدس کےتمام اہم واقعات کا احاطہ کرنے کی  سعی کی  ہے ۔ یہ  کتا ب نوجوان نسل کے لیے سر مایہ ہدایت ہے اگرچہ اس سے ہر عمر کا انسان یکساں کسبِ فیض کر سکتاہے۔ متوسط کتب سیرت میں یہ کتاب ایک اہم حیثیت رکھتی ہے۔اللہ تعالیٰ  تمام اہل ایمان کو   نبیﷺکی سیرت کو اپنانے کی  توفیق عطافرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 25
عرض مؤلف 39
نعت مولانا ظفر علی خان 43
بعثت سے قبل دنیا کی حالت 44
(مکہ معظمہ ) 52
عرب کا جاہلی معاشرہ 55
اہل عرب کے مفاسد اور ذمائم اخلاق ( نظم حالی ) 60
اہل عرب کےطبقات اور قسمیں 65
رسول اکرم ﷺ کا نسب مبارک 67
حضورﷺ کی والدہ ماجدہ کا سلسلہ نسب 67
قریش 78
رسول اکرم ﷺ کا خانوادہ 81
قصی بن کلاب 81
جناب ہاشم بن عبد مناف 82
جنا ب عبدالمطلب 84
جناب عبد اللہ بن عبد المطلب ( حضورﷺ کے والد ماجد) 86
جناب عبداللہ کی شادی 87
جناب عبد اللہ کی وفات 87
اصحاب الفیل کا واقعہ 87
ولادت باسعادت 93
ظہور قدسی 94
ہر طرف نور ہی نور 96
کنیت 97
رضاعت 98
برکت والا بچہ 99
والدہ کی آغوش میں محبت 100
ننھے حضورﷺ کا سفر یثرب 101
والدہ ماجدہ کا انتقال 102
جناب عبد المطلب کی وفات 103
جناب ابو طالب کی کفالت میں 104
آنحضورﷺ کا بکریاں چرانا 106
پاکیزہ بچپن ،مثال لڑکپن 107
شام کا پہلا سفر 109
حر ب فجار 113
حلف الفضول 114
پاکیزہ جوانی 116
حضرت خدیجہؓ سے عقد ازواج 117
قوم کو خانہ جنگی سے بچالیا 119
آثار نبوت 122
بعثت مبارک 124
غار سےمراجعت 125
نماز کی فرضیت 127
دعوت حق کے ابتدائی تین سال 128
اللہ کا پہلا مرکز 132
قریبی رشتہ داروں کو دعوت 134
کوہ صفا پر اعلان حق 135
مخالفت کاطوفان 139
کافروں کےمخالفانہ حربے 140
ترغیب وتحریص کاحربہ 141
پہلا وفد 145
دوسرا وفد 146
تیسرا وفد 147
چوتھا وفد 147
انسانیت ظلم پر تشدد 150
دوران تبلیغ میں ایذارسانیاں 151
اشرار قریش کا عمومی رویہ 152
صاحبزازی کو طلاق دلوانے کی کوشش 153
تلاوت قرآن میں خلل اندازی 153
لغو اعتراضات 154
گلوئےمبارک میں پھندا 155
ابولہب کی رذالت اورچیرہ دستیاں 156
بدطینت پڑوسی 157
ابو لہب کے گستاخ بیٹے کا عبرت ناک انجام 158
ابوجہل کی دست درازیاں 160
اذان کے ساتھ تمسخر 162
اہل ایمان کی تذلیل و تضحیک 163
آل یاسر کی بلاکشی 167
بیکس غلاموں اور کنیزوں پر جور وستم 170
حضرت حمامہ ؓ 172
حضرت ام عبیس ؓ 173
حضرت زنیرہ ؓ 174
ذی حیثیت مسلمانوں پر مشرکین کاقہر و عتاب 178
حضرت خالد بن سعید کی بلاکشی 181
حضرت عثمان غنی کی بلاکشی 182
حضرت ابو جندل کی بلاکشی 183
خوانی کی سزا 183
مکہ سے باہر اسلام کی اشاعت 185
ضماد ازدی کا قبول اسلام 189
ابو ذر غفاری کا قبول اسلام 192
پہلی ہجرت حبشہ 195
دوسری ہجرت حبشہ 199
حضرت جعفر کی حق گوئی شاہ حبشہ کےدربار میں 201
حضرت ابوبکر صدیق ؓ کا عزم حبشہ 206
حضرت حمزہ کا قبول اسلام 208
حضرت عمر کا قبول اسلام 211
ابوجہل سٹپٹا گیا 218
حضرت عمر کےمکان کا گھیراؤ 219
شعب ابی طالب میں محصوری 220
محصوری کےمصائب 221
محصوری کا خاتمہ 222
شق القرم کا تحیر خیز واقعہ 226
مکہ کے اہل ایمان کےدرمیان مؤاخاۃ 228
عام الحزن ( غم کا سال ) 230
جناب ابو طالب کی وفات 230
حضرت خدیجہؓ کی وفات 231
حضرت سودہ ؓ سےنکاح 232
طائف کا پر صعوبت سفر 234
طائف سےواپسی 238
مکہ میں داخلہ 241
اسراء معراج النبی ﷺ 242
شق صدر 244
آسمان اول پرو رود 246
حرام خور 147
سود خوار 247
علمائے سوء 248
غیبت کرنے والے 248
تین عطیے 249
شب اسراء و معراج کی صبح 251
مکہ میں رسو ل اکرمﷺ کےآخری تین سال 254
بنوعامر کا مرد دانا 255
بنو شیبان کو دعوت اسلام 256
انصار 262
یثرب کے قدیم باشندے 264
اوس او ر خزرج کی یثرب میں آمد 265
ایام الانصار 268
اسلام سے پہلے انصار کامذہب 272
نبی آخرالزمان کا انتظار 273
سوید الکامل 275
ارض یثرب میں آنحضورﷺ کے سفیر اور مبلغ اسلام 280
یثرب میں جمعہ کا قیام 284
شمع توحید کے پچھتر پروانے 285
بارگاہ نبوی میں حاضری 286
مقدس پیمان وفا 287
مشرکین قریش کا رد عمل 289
ہجرت کا اذن عام 293
کفار مکہ کی ناپاک سازش 295
رسول اکرمﷺ کےسفرہجرت کا آغاز 298
غار ثور میں نازک ترین لمحہ 299
حضرت علیؓ پر کتابیتی 302
ام معبد کےخیمے پر ورود 305
قباء میں ورود مسعود 308
مسجد قباء کی تاسیس 310
پہلی نماز جمعہ 313
یہ رتبہ بلند ملا جس کو ملا گیا 317
سید البشر کی والہانہ خدمت 318
ہجرت کا پہلا سال 321
میثاق مدنیہ 323

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
19.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like