شان مصطفی اور گستاخ رسول کی سزا

شان مصطفی اور گستاخ رسول کی سزا

 

مصنف : قاری محمد یعقوب شیخ

صفحات: 119

 

سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت وعقیدت کے ایمان کا بنیادی حزو ہے اور کسی بھی شخص کاایمان اس وقت تک مکمل قرار نہیں دیا جاسکتا جب تک رسول ﷺ کو تمام رشتوں سے بڑھ کر محبوب ومقرب نہ جانا جائے۔فرمانِ نبویﷺ ہے تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا جب تک اسے رسول اللہﷺ کے ساتھ ماں،باپ ،اولاد اور باقی سب اشخاص سے بڑھ کر محبت نہ ہو۔یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ کاشروع دن سے ہی یہ عقیدہ ہےکہ نبی کریم ﷺ کی ذاتِ گرامی سے محبت وتعلق کےبغیر ایمان کا دعویٰ باطل اور غلط ہے۔ہر دو ر میں اہل ایمان نے آپ ﷺ کی شخصیت کے ساتھ تعلق ومحبت کی لازوال داستانیں رقم کیں۔اور اگر کے کسی موڑ پرکسی بد بخت نے آپﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کرنے کی کوشش کی تو مسلمانوں کے اجتماعی ضمیر نے شتم رسولﷺ کے مرتکبین کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ چند سال قبل ڈنمارک ناروے وغیرہ کے بعض آرٹسٹوں نے جوآپ ﷺ کی ذات گرامی کے بارے میں خاکے بنا کر آپﷺ کامذاق اڑایا۔جس سے پورا عالم مضطرب اور دل گرفتہ ہواتونبی کریم ﷺ سے عقیدت ومحبت کے تقاضا کو سامنے رکھتے ہواہل ایما ن سراپا احتجاج بن گئے اور سعودی عرب   نے جن ملکوں میں یہ نازیبا حرکت  ہوئی ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا ۔ میں  ’’تحریک حرمت رسولﷺ ‘‘ معرض وجود میں آئی جس میں ملک بھر کی 22 دینی وسیاسی جماعتیں شامل ہوئیں۔ زیر کتاب’’شان مصطفیٰ ﷺ اور گستاخ رسول کی سزا‘‘جماعت الدعوۃ ،پاکستا ن کے مرکزی رہنماجناب قاری محمد یعقوب شیخ ﷾ کی کاوش ہے جس میں انہوں نے شان مصطفیٰ ﷺ کوبیان کرنے کے ساتھ ساتھ آپ ﷺ کی شان او رمقام ومرتبہ کا لحاظ نہ کرنے والے گستاخوں کی سزا’’قتل‘‘ کو وحدیث اور اجماعِ امت کی روشنی میں سے ثابت کیا ہے نیز کیا گستاخِ رسولﷺ کے لیے عفو ودرگزر کی گنجائش ہےاور اس کو معاف کرنے کا کسی کو اختیار ہے اور توہین رسالت کے اٹھنے والے اعتراضات کا تسلی بخش جواب دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازکر ان کےلیے صدقہ جاریہ اور میں ذریعہ نجات بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تقدیم 7
حرف چند 13
عرض ناشر 15
شان مصطفیٰ 19
رسول اللہﷺ کا اعلیٰ اخلاق اور کے گستاخانہ اقدامات 31
کریم میں گستاخ رسولﷺ کی سزا 35
کیا گستاخی کرنے والے غیر مسلم (ذمی) کو سزا دی جائے گی؟ 45
کیا گستاخ رسولﷺ کے لیے عفو و در گزر ہے؟ 51
و میں گستاخ رسولﷺ کی سزا کا حکم 59
میں و کا وجود و ثبوت 60
گستاخ رسول ابن خطل 69
جو اپنا بدل لے (مرتد ہو جائے) اس کو قتل کردو 70
مرتد کو جلانا نہیں قتل کرنا ہے 70
گستاخ رسول کعب بن اشرف کا سر تن سے جدا 72
گستاخ رسول ابو رافع یہودی کا قتل 74
یہودیوں کی طرح عیسائیوں کی گستاخیاں 75
صرف رسول اللہﷺ کی توہین کی سزا قتل ہے 77
مکہ میں گستاخوں کے خلاف رسول اللہﷺ کا اعلان جنگ 78
گستاخ بہن کا قتل 79
نبی کریمﷺ کو گالیاں دینے والی ام ولد کا قتل 81
گستاخ یہودی عورت کا قتل 82
اجماع امت کے تناظر میں گستاخ رسولﷺ کی سزا 87
توہین رسالت پر اعتراضات اور جوابات 95
غور طلب امور 117

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...