صلوٰۃ النبیﷺ

صلوٰۃ النبیﷺ

 

مصنف : عبد الرحمن فاضل دبو بند

 

صفحات: 127

 

نماز دین کا ستون ہے۔نماز جنت کی کنجی ہے۔نماز مومن کی معراج ہے۔ نمازمومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔نماز قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ نماز اﷲ تعالیٰ کی رضا کاباعث ہے۔نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔نماز بے حیائی سے روکتی ہے۔نماز مومن اور کافر میں فرق ہے۔ہر انسان جب کلمہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے ایمان کی شہادت دیتا ہے اور جنت کے بدلے اپنی جان ومال کا سودا کرتا ہے، اس وقت سے وہ اللہ تعالیٰ کا غلام ہے اور اس کی جان ومال اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ اب اس پر زندگی کے آخری سانس تک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی اطاعت واجب ہوجاتی ہے۔ اس معاہدہ کے بعد جو سب سے پہلا حکم اللہ تعالیٰ کا اس پر عائد ہوتا ہے، وہ پانچ وقت کی نماز قائم کرنا ہے۔قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب وکتاب لیا جائے گا،اگر کوئی شخص اس میں کامیاب ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں کامیاب ہے اور اگر کوئی اس میں ناکام ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں ناکام ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” صلوۃ النبیﷺ ” پاکستان کے معروف عالم دین مولاناعبد الرحمن فاضل دیو بند صاحب کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نےنماز کی اہمیت وفضیلت اور مقام ومرتبے کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے بے نماز کے انجام اور عقاب کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو نماز کا پابند بنائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
سخن ہائے گفتنی 5
تقریر فاضل نوجوان مولانا عبد الرشید جھنگوی 7
نماز کی اہمیت 10
قرآن مجید میں حکم نماز 12
خاتم الانبیاء کا بے نماز کے بارے میں فیصلہ 12
جان بوجھ کر نماز کا تارک کافر ہے 13
پیر سید عبد القادر جیلانی کا فتویٰ 13
قضائے حاجت کے آداب اور استنجا کا طریقہ 14
بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا 15
طہات کی اقسام 16
فرمان سید الرسل 17
غسل کا طریقہ جمعہ کے دن غسل 18
مسئلہ تیمم کا مسنون طریقہ 20
مسئلہ مسواک 21
وضو کابیان 22
اذان 25
صف بندی 30
زبان سے نیت جائز نہیں 33
سینہ پر ہاتھ باندھنا 35
فاتحہ خلف الامام 39
آمین بالجہر 41
رفع یدین 41
سورۃ ناس 46
آخری تشہد 49
آیت الکرسی 54
استخارہ کا بیان 62
جنازہ میں سورۃ فاتحہ کا ثبوت 65
غائبانہ نماز جنازہ 70
مسجد میں نماز جنازہ 72
دفن کرنے کے بعد کی دعائیں 74
زیارت قبر کی دعائیں 97
صبح و شام کی دعائیں 97
فجر کی سنوں کی دعائیں 110
قرض اتارنے کی دعائیں 113
خطبہ مسنونہ 114
فوت شدگان کے لیے دعائیں 126

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like