سود اور اسلامی نقطہ نظر

سود اور اسلامی نقطہ نظر

 

مصنف : محمد عبید اللہ الاسعدی

 

صفحات: 305

 

دین اسلام نے سود کو حرام قرار دیا ہے اور تمام مسلمانوں کا اس کی حرمت پر اتفاق ہے۔سود کو عربی زبان میں ”ربو“کہتے ہیں ،جس کا لغوی معنی زیادہ ہونا ، پروان چڑھنا ، او ر بلندی کی طرف جانا ہے ۔ اور شرعی اصطلاح میں ربا (سود) کی تعریف یہ ہے کہ : ” کسی کو اس شرط کے ساتھ رقم ادھار دینا کہ واپسی کے وقت وہ کچھ رقم زیادہ لے گا “۔سودخواہ کسی غریب ونادار سے لیاجائے یا کسی امیر اور سرمایہ دار سے ، یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف معاشی استحصال، مفت خوری ، حرص وطمع، خود غرضی ، شقاوت وسنگدلی، مفاد پرستی ، زر پرستی اور بخل جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس لیے دین اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔ شریعت اسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیاہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ قرار دیاہے ۔اللہ تعالی فرماتے ہیں۔” جولوگ سود کھاتے ہیں وہ یوں کھڑے ہوں گے جیسے شیطان نے کسی شخص کو چھو کر مخبوط الحواس بنا دیا ہو ۔اس کی وجہ ان کا یہ قول ہے کہ تجارت بھی تو آخر سود کی طرح ہے، حالانکہ اللہ نے تجارت کو حلال قرار دیا ہے اور سود کو حرام۔ اب جس شخص کو اس کے رب کی طرف سے یہ نصیحت پہنچ گئی اور وہ سود سے رک جائے تو پہلے جو سود کھا چکا اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے مگر جو پھر بھی سود کھائے تو یہی لوگ دوزخی ہیں ، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کی پرورش کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کسی ناشکرے بندے کو پسند نہیں کرتا ۔ زیر تبصرہ کتاب” سود اور اسلامی نقطہ نظر “انڈیا کے معروف عالم دین مولانا محمد عبید اللہ اسعدی صاحب کی تصنیف  ہے۔جس میں انہوں نے سود کے بارے میں اسلامی اور شرعی نقطہ نظر کو واضح کیا ہے کہ اسلام سود کو کس نظر سے دیکھتا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو سود جیسی لعنت سے چھٹکارا عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ طبع جدید 21
مقدمہ 24
تاثرات اکابر 27
پیش لفظ 33
تمہید 36
ہماری کج روی اور سود 38
سود کی لغوی و شرعی حقیقت 43
سود اور نصوص شرعیہ 54
سود اور علماء اسلام 59
سود دوسرے ادیان و نظریات میں 64
جواز سود پر عقلی موشگافیاں اور ان کا تجزیہ 69
تفصیلی جائزہ 77
پہلی آیت 78
دوسرے موقع کی آیات 84
تیسرے موقع کی آیات 90
آیات کا نزول اور مفہوم میں اجمال 102
شخصی و تجارتی سود میں فرق 114
دین و قرض کے سود کے درمیان فرق 138
سود سے متعلق اختلافات 151
حضرات ابن عباس ؓ و ابن عمر ؓ اور ربا الفضل 154
استثناءات 162
دار الحرب 166
ہندوستان کی شرعی حیثیت 187
دار الحرب اور سود 193
جواز کے قیود و شرائط 197
جواز لین و دین دونوں کا 223
دار الحرب میں ربا کے لین دین سے متعلق آخری بات 228
امام صاحب کے قول کی مناسب توجیہات 240
ضرورت و حاجت کا مفہوم شرعی 249
ضرورۃ سودی قرض لینے کا حکم 256
گذشتہ تفصیلات کا حاصل 263
مسئلہ کا حقیقی حل اور صحیح راہ 270
مجمع فقہ الاسلامی کے سوالنامہ کا جواب 279
فہرست نا مکمل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like