سلطان محمود محدث جلالپوری حیات ، خدمات ، آثار

سلطان محمود محدث جلالپوری حیات ، خدمات ، آثار

 

مصنف : محمد رفیق اثری

 

صفحات: 451

 

برصغیر پاک و ہند میں بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص جن لوگوں نے علم دین اور مسلک سلف کی اشاعت میں اپنی زندگی لگائی ہے ان میں نمایاں ترین نام سلطان محمود محدث کا ہے ۔ انہوں نے اپنے اس فرض منصبی سے عہدہ برآ ہونے کے لیے راحت و آرام کو تج دیا اور صدہا قربانیاں بے دریغ دے دیں ۔ یہی وجہ ہے کہ آج پاک و ہند میں ان کے ہزاروں قابل اور لائق شاگردان رشید خدمت دین کے لئے  شبانہ روز وقف کئے بیٹھے ہیں ۔ شیخ موصوف کا اپنے مشن کے لئے اخلاص اور ورع بے انتہاء تھا ۔ اللہ تعالی نے انہیں بے پناہ ہمت اور حوصلے سے نوازا تھا ۔ وہ صبر و قناعت میں درجہ کمال کو پہنچے ہوئے تھے ۔ بستر مرگ پر بھی وہ ذکر و تسبیح اور مناجات میں مصروف تھے ۔ اپنے تلامذہ و رفقاء سے  بڑی طمانیت کے ساتھ  مخاطب ہو تے تھے ۔ زیر نظر کتاب انہی کے ایک تلمیذ خاص جو اپنی تعریف آپ ہیں   جناب رفیق اثری صاحب نے  اپنے استاذ کے حیات  و خدمات کی یاد میں رقم فرمائی ہے ۔ جس میں ان کی سیرت وکردار کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ان کی دینی خدمات کو انتہائی احسن طریقے کے ساتھ خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالی دونوں کو اجر جزیل سے نوازے۔ آمین
 

عناوین صفحہ نمبر
سایہ دیوار رحمت 21
محدث جلال پوری ؒ تاریخ کے آئینے میں 31
خاندان 32
تعلیم وتربیت 32
اساتذہ کرام کا تعارف 45
شیخ عبدالحق کے اساتذہ کرام رحمہم اللہ 52
انجمن اہل حدیث جلال پور اور پس منظر 60
جلال پور کی اہم اہل حدیث شخصیات 63
قواعدو ضوابط 73
عہدیداروں کے فرائض 74
انجمن اہل حدیث جلال پور پیروالا کے اولین ارکان 75
مناظرہ مابین اہل حدیث واحناف ( مسئلہ رفع الیدین) 78
مناظرہ میں شرائط طے کرنے والے اکابر 80
نقل اشتہار شائع کردہ احناف 82
شرائط مناظرہ 84
امور تنقیح مناظرہ 91
مناظرے کا فیصلہ 93
شیخ مکرم ؒ کے تقریری کلام کا نمونہ 121
اہل حدیث پر چند اعتراضات اور ان کا مسکت جواب 122
استاذ محترم ؒ کا بحری سفر اور ذاتی یاداشتیں 131
عقائد ونظریات 138
محدث جلال پوری ؒ کے مقامی رفقاء 150
استفادہ کرنے والے ممتاز تلامذہ اور احباب جماعت 194
استفادہ کرنے والے بعض تلامذہ اور احباب جماعت 195
مولانا عبدالعزیز کا نمونہ کلام 208
خاندان کی اہم شخصیتوں کا ذکر جمیل 257
امام کعبہ محمد بن عبداللہ بن سبیل حفظہ اللہ 317
شیخ ابوسعود عبدالعزیز بن راشد (کویت) 218
ابو احمد عبیداللہ بن احمد القحطانی ( سعودی عرب) 318
ابو العز محمد معزالبینی الصالحی ( دمشق) 319
پیر آف جھنڈا محب اللہ شاہ راشدی 319
مولانا ابوالحسن عبداللہ صاحب بڈھیمالوی (اوکاڑہ) 320
آخری ایام زندگی 320
حضرت الاستاذ العالی الشیخ سلطان محمود محدث ؒ کی یاد میں 322
میرے مربی محدث جلالپوری ؒ 333
ہمارے شیخ بحیثیت معلم 346
وڈے استاذ جی ؒ 353
ہمارے استاذ جی ؒ 362
مولانا سلطان محمود ؒ آج بھی ہمارے ساتھ ہیں 368
وہ جو ہمیشہ یاد رہتے ہیں 372
اخلاص وللٰہیت 378
الاسانید والاجازات 384

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like