سنت کی آئینی حیثیت

سنت کی آئینی حیثیت

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

 

صفحات: 368

 

انکار سنت کا فتنہ تاریخ اسلام میں سب سے پہلے دوسری صدی ہجری میں خوارج اور معتزلہ نے پیدا کیا۔ خوارج کو اس کی ضرورت اس لیے محسوس ہوئی کہ مسلم معاشرے میں جو انارکی وہ پھیلانا چاہتے تھے، اس کی راہ میں سنت رسول ﷺ حائل تھی لہذا نہوں نے احادیث کی صحت میں شک اور سنت کے واجب الاتباع ہونے سے انکار کی دوگونہ پالیسی اختیار کی۔ معتزلہ کا مسئلہ یہ تھا کہ یونانی فلسفے نے اسلامی عقائد اور اصول و احکام کے بارے جو شکوک و شبہات عقل انسانی میں پیدا کر دیے تھے، وہ انہیں سمجھنے سے پہلے ہی حل کر دینا چاہتے تھے لہذا انہوں نے فلسفہ کے نام سے منقول ہر بات کو عقل کا لازمی تقاضا سمجھا اور اسلامی عقائد اور اصول و احکام کی ایسی تعبیر کرنا شروع کر دی جو ان نام نہاد عقلی تقاضوں کے مطابق ہو۔ اس راہ میں پھر حدیث و سنت حائل ہوئی تو انہوں نے بھی خوارج کی طرح حدیث کو مشکوک ٹھہرایا اور سنت کو حجت ماننے سے انکار کر دیا۔

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 13
سنت کی آئینی حیثیت
ڈاکٹر صاحب کا پہلا خط اور اس کا جواب 25
ڈاکٹر صاحب کا دوسرا خط 27
جواب 29
سنت کیا چیز ہے؟ 30
سنت کس شکل میں موجود ہے؟ 33
کیا سنت متفق علیہ ہے؟اور اس کی تحقیق کا ذریعہ کیا ہے؟ 40
چار بنیادی حقیقتیں 44
رسول اللہ ﷺ کے کام کی نوعیت 48
حضور ﷺ کی شخصی حیثیت اور پیغمبرانہ حیثیت کا فرق 49
قرآن سے زائد ہونا اور قرآن کے خلاف ہونا ہم معنی نہیں ہے 50
کیا سنت قرآن کے کسی حکم کومنسوخ کرسکتی ہے؟ 51
احادیث کے پرکھنے میں درایت اور درایت کا استعمال 53
منصب نبوت،صحیح اور غلط تصور کا فرق 59
منصب نبوت اور اس کے فرائض 67
رسول پاک ﷺ کے تشریعی اختیارات 80
سنت اور اتباع سنت کا مفہوم 84
رسول پاک ﷺ کس وحی کے اتباع پر مامور تھے اورہم کس کے اعتبار پر معمور ہیں 86
مرکز ملت؟ 89
کیا حضور ﷺ صرف قرآن پہنچانے کی حد تک نبی تھے؟ 93
حضور ﷺ کی اجتہادی لغرشوں سے غلط استدلال 96
موہوم خطرات 99
خلفائے راشدین پر بہتان 103
کیا حضور ﷺ پر قرآن کے علاوہ بھی وحی آتی تھی؟ 110
سنت کے متعلق چند مزید سوالات 116
اعتراضات وجوابات 135
’’بزم طلوع اسلام‘‘سے تعلق؟ 135
کیا گمشتی سوال نامہ کا مقصد علمی تحقیق تھا؟ 136
رسول ﷺ کی  حیثیت شخصی اور حیثیت نبوی 137
تعلیمات سنت میں فرق مراتب 140
علمی تحقیق یا جھگڑالو پن؟ 142
عدالت عالیہ مغربی پاکستان کا ایک اہم فیصلہ 229
تبصرہ 269
احادیث میں اختلاف کی حقیقت 343
اعتراضات کا تفصیلی جائزہ 253
کیا حدیث قرآن میں ترمیم کرتی ہے؟ 363
آخری گزارش 365

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like