تبدیلی حالات سے شرعی احکام کی تبدیلی کے تصورات ۔مقالہ ایم فل

تبدیلی حالات سے شرعی احکام کی تبدیلی کے تصورات ۔مقالہ ایم فل

 

مصنف : حافظ طاہر اسلام عسکری

 

صفحات: 358

 

فی زمانہ نفاذ شریعت کی کوششوں کے ذیل میں یہ سوال سنجیدگی سے سامنے آ رہا ہے کہ جن مسائل سے متعلق قرآن و حدیث میں واضح نصوص موجود ہیں لیکن موجودہ حالات میں ان پر عمل میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں تو کیا ان کو بعینہ تسلیم کر لیا جائے یا حالات کے مطابق ان میں ترمیم و اضافہ ممکن ہے؟ اس وقت آپ کے سامنے حافظ طاہر اسلام عسکری صاحب کامل محنت اور جانفشانی کے ساتھ لکھا جانے والا ایم۔فل کا مقالہ ہے۔ جو کہ بنیادی طور پر اسی سوال کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیاہے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے تعلیم یافتہ مسلمانوں کے تین طبقات کا تذکرہ کیاہے۔ پہلا طبقہ وہ ہے جو قرآن و حدیث کے منصوص احکام کو غیر متبدل مانتے ہیں۔ دوسری طبقہ جدت پسندوں کا ہے جن کے مطابق سیاست، معیشت اور معاشرت سے متعلقہ اسلامی حدود وضوابط کو عصری تقاضوں کے پیش نظر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلہ میں تیسرا طبقہ ان علما کا ہے جو عقائد و عبادات میں تو کسی تبدیلی کے قائل نہیں ہیں لیکن حالات کے تحت معاملات سے متعلقہ احکام میں تبدیلی کی حمایت کرتے ہیں۔ محترم حافظ صاحب نے اس قسم کے تمام خیالات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اجتہاد کا درست تصور اور اس کا دائرہ کار واضح کیا ہے۔ علاوہ ازیں نصوص شریعت کی تبدیلی کے حق میں جو دلائل پیش کیے جاتے ہیں اسلامی اصول تحقیق کی روشنی میں ان کاتحقیقی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ حافظ صاحب نے تبدیلی حالات سے متعلق عرب علما کے نقطہ نظر کا بھی تفصیلی تجزیہ کیا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 6
باب اول۔احکام شرعیہ ،مفہوم ،ماخذ ،خصوصیات،مقاصد 35
فصل اول۔حکم شرعی،معنی ومفہوم 35
فصل دوم۔احکام شرعیہ کے ماخذ ومصادر 49
فصل سوئم۔خصائص احکام شریعت 72
فصل چہارم۔شرعی احکام کے اہداف ومقاصد 86
باب دوم۔اجتہاد،معنی،مفہوم،شرائط ،دائرہ کار 97
فصل اول۔اجتہاد معنی ومفہوم 100
فصل دوم۔مجتہد کے اوصاف وشرائط 112
فصل سوئم۔اجتہاد کا دائرہ کار 129
فصل چہارم۔اجتہاد اور شریعت میں فرق وامتیازات 137
باب سوم۔تبدیلی حالات سے تبدیلی احکام کے ماثور دلائل اور ان کا تجزیاتی مطالعہ 143
فصل اول۔تبدیلی احکام پر قرآن وسنت سے استدلال اور اس کا تجزیہ 160
فصل دوم۔تبدیلی احکام پر آثار صحابہ سے استدلال اور اس کا تجزیہ 198
فصل سوئم۔تبدیلی احکام پر اولیات عمر سے استدلال اور اس کا تجزیہ 216
باب چہارم۔تبدیلی احکام کے فقہی واجتہادی دلائل اور ان کا تجزیاتی مطالعہ 252
فصلى اول۔قاعدہ فقہیہ ،تتغیر الاحکام بتغیرالزمان سے تبدیلی احکام پر استدلال اور اس کا جائزہ 256
فصل  دوم۔تبدیلی احکام پر مصلحت سے استدلال اور اس کا تجزیہ 281
باب پنجم۔احکام کی عدم تبدیلی اور تغیر فتوی کا تصور اور اس کا تجزیاتی مطالعہ 312
فصل  اول۔عدم تبدیلی احکام پر قرآن وسنت سے استدلال اور اس کا تجزیہ 319
فصل دوم۔احکام کی عدم تبدیلی پر آثار صحابہ ؓ سے استدلال اور اس کا تجزیہ 336
فصل سوم۔احکام کی عدم تبدیلی پر علماء کی آراء سے استدلال اور اس کا تجزیہ 340
خاتمہ 348
فہارس 350
مصادر ومراجع 358

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like