طبقات ابن سعد – جلد4

طبقات ابن سعد – جلد4

 

مصنف : محمد بن سعد

 

صفحات: 653

 

حفاظتِ حدیث کے نقطہ نگاہ سے جب رویانِ حدیث کی جانچ پڑتال شروع ہوئی توان کے عہد اور ان کی معاصرت کی تلاش شروع ہوئی۔ اس طرح علم طبقات الرجال وجود میں آیا۔ تذکرہ رجال کی قدیم ترین کتابوں میں سے ایک مہتم بالشان کتاب ’طبقات الکبیر‘ کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ نہ صرف یہ کہ یہ کتاب ایک بہت ہی وسیع تذکرہ ہے بلکہ ایسے جزئی واقعات پر بھی اس کا احاطہ ہے جن کے ذکر سے دوسری کتب خالی ہیں۔ ’طبقات ابن سعد‘ کی ترتیب طبقات پر ہے۔ مصنف سب سے پہلے محمد رسول اللہﷺ کی سیرت طیبہ بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں۔ ایک ایک چیز کے لیے متعدد روایتیں پیش کرتے ہیں۔ عہد رسالت کے بعد وہ ایک ایک مقام کی تعیین کے ساتھ وہاں کے رہنے والے صحابہ کرام اور تابعین کے حالات طبقہ بہ طبقہ بیان کرتے ہیں۔ ابن سعد سب سے پہلے بدری صحابی کا ذکرکرتے ہیں اس کے بعد سابقون الاولون کا پھر مدینہ منورہ کے دیگر صحابہ کا اس کے بعد مدینہ منورہ کے تابعین کا۔ اس کے بعد اسی ترتیب کے بموجب بصریین، کوفیین اور دیگر مقامات میں رہنے والے صحابہ و تابعین کا طبقات پر مرتب تذکرہ اس کتاب میں ملتا ہے۔ آخری حصہ خواتین کے تذکرے پر مشتمل ہے۔ اس طریقے کی وجہ سے کتاب کے مسلسل پڑھنے والوں کے سامنے ایک ایک زمانہ پور ی تفصیلات کے ساتھ آ جاتا ہے جو دوسرے طریقہ ترتیب سے نہیں آ سکتا۔
 

عناوین صفحہ نمبر
قبل از مطالعہ 29
پہلا طبقہ 82
دوسرا طبقہ 117
تیسرا طبقہ 170
چوتھا طبقہ 180
پانچواں طبقہ 197
چھٹا طبقہ 204
ساتواں طبقہ 210
آٹھواں طبقہ 215
مدائن کے صحابہ کرام ؓ کا ذکر 221
مدائن کےمحدثین اور علماء کا بیان 222
ری کے علمائے کرام ومحدثین عظام 251
شام میں آنے والے صحابہ کرام ؓ 253
صحابہ ؓ کے بعد شامیوں کا پہلا طبقہ 283
دوسرا طبقہ 288
تیسرا طبقہ 291
چوتھا طبقہ 295
پانچواں طبقہ 298
چھٹا طبقہ 300
ساتواں طبقہ 302
آٹھواں طبقہ 304
جزیرہ میں آنے والے صحابہ کے اسماء 304
جزیرہ میں آنے والے تابعین وعلماء وغیرہ 305
مصر کے صحابہ کرام ؓ 313
مصر میں صحابہ ؓ کے بعد پہلا طبقہ 322
دوسرا طبقہ 323
تیسرا طبقہ 324
چوتھا طبقہ 325
پانچواں طبقہ 326
چھٹا طبقہ 327
افریقہ کے محدثین وعلماء 328
اندلس کے محدثین وعلماء 328

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
22.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like