تفہیم احکام القرآن جلد پنجم

تفہیم احکام القرآن جلد پنجم

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

 

صفحات: 467

 

قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں بعض مفسرین نے احکام پر مبنی آیات کو جمع  کر کے الگ سے احکام القرآن  پر مشتمل تفسیری مجموعے مرتب کئے ہیں۔ان میں امام شافعی، امام قرطبی،امام جصاص   رحمہم اللہ کی احکام القرآن  کے نام سے تفاسیر بڑی شہرت  کی حامل  ہیں ۔امام   جصاص کی تین جلدوں پر مشتمل  کتاب ’’احکام   القرآن‘‘ کا اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد  کے شعبہ شریعہ  اکیڈمی کی طرف سے چھ مجلدات میں ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے جوکہ کتاب وسنت سائٹ پر  موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم احکام القرآن ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ   کی معروف کتاب ’’ تفہیم القرآن  اور ان کی دوسری تحریروں،تقریروں،انٹرویوز ، مکتوبات  وغیرہ سے   اخذ شد ہ ہے ۔ مولانا عبدالوکیل علوی  مرحوم  نے  ان کو بڑی عرق ریزی سے احکام القرآن کو موضوعات کے تحت جمع  کر مرتب کردیا ہےیہ کتاب پانچ جلدوں پر مشتمل ہے۔ جلداول  مبادیات( علوم القرآن، ایمانیات،اخلاقیات۔)،جلد دوم عبادات(نماز ، روزہ،زکاۃ،حج۔)،جلدسوم معاشرت،جلد چہارم  حدوو وتعزیرات،معاشیات،مسئلہ ملکیت زمین،قانونِ وراثت،انفاق فی سبیل اللہ ، سود، تجارت،بنیادی انسان حقوق اورچندمتفرق احکام ومسائل پر مشتمل ہے۔ اور جلدپنجم   مختلف عنوانات کے تحت آٹھ ابواب  پر مشتمل ہے۔پہلا باب اقامت دین  کی ضرورت واہمیت کےبارے میں  ہے ،دوسرا باب ہجرت کے موضوع پر ہے۔تیسرے باب میں خلافت کےمسئلے پر سیر حاصل بحث کی  گئی ہے۔چوتھا،پانچواں اور چھٹا باب جہاد، قتال فی سبیل اللہ اور غلامی سے متعلق احکام ومباحث پر مشتمل ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 19
اقامت دین 21
اقامت دین کی ضرورت و اہمیت 21
اقامت دین کی حکمت عملی سوال و جواب 31
ہجرت 69
دین اسلام میں ہجرت کی اہمیت 69
ہجرت مدینہ 85
خلافت 96
خلافت 96
مسئلہ خلافت اور امام ابو حنفیہ کا مسلک 107
جہاد فی سبیل اللہ 130
قرآنی آیات میں جہاد فی سبیل اللہ کا حکم 130
قتل فی سبیل اللہ 151
اجازت حکم فرضیت مسائل و احکام 151
اسیران جنگ کے احکام 166
کیا جنگی ضروریات کے لیے تخریبی کاروائی جائز ہے 173
دو مسلمان گروہ آپس میں لڑ جائیں تو ان میں صلح کرانے کا حکم 185
صلح حدیبیہ 195
الانفال (اموال غنیمت ) 201
اموال فے 213
جزیہ 233
اصلاحی جنگ 239
مدافعانہ جنگ 255
غلامی 275
غلامی کا مسئلہ 275
مکاتبت 319
حلال و حرام 327
احکام حلال و حرام 327
ذبح کے احکام 341
ذبیحہ اہل کتاب 361
متفرق مباحث بسلسلہ حلت و حرمت 381
متفرق احکام و مباحث 393
امارت و مشاورت 393
قانون اسلامی 405
قانون شہادت 415
امانت 425
قانون عدل انصاف و راستی کا حکم 431
قسم اور کفارہ 451

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like