تفسیر السراج المنیر تلخیص تفسیر ابن کثیر جلد اول

تفسیر السراج المنیر تلخیص تفسیر ابن کثیر جلد اول

 

مصنف : راغب رحمانی

 

صفحات: 1218

 

قرآن  مجید پوری انسانیت کے لیے  کتاب ِہدایت ہے  او ر اسے  یہ اعزاز حاصل ہے   کہ دنیا بھرمیں  سب   سے زیاد  ہ پڑھی جانے  والی  کتاب ہے  ۔   اسے  پڑھنے پڑھانے والوں کو   امامِ کائنات   نے    اپنی  زبانِ صادقہ سے   معاشرے   کے  بہتر ین  لوگ قراردیا ہے  اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ  تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت  کرتے ہیں۔   دور ِصحابہ سے لے کر  دورِ حاضر  تک بے شمار اہل  علم نے  اس کی تفہیم  وتشریح اور  ترجمہ وتفسیرکرنے کی  خدمات   سر انجام دیں اور  ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں  باقاعدہ  ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔آٹھویں صدی ہجری کے مؤرخ ومفسر حافظ عماد الدین   بن عمر المعروف حافظ ابن کثیر﷫ نےایک  تفسیر ’’تفسیر القرآن العظیم‘‘ تحریر فرمائی جس کواللہ تعالیٰ نے  قبول امت کا درجہ عطا فرمایا جس میں امام ابن کثیر نے  اپنے وقت کے تمام ذرائع بروئے کار لاکر اس میں احادیث وآثار کے علاوہ  بنی اسرائیل کی روایات سے بعض قصص  بھی نقل کیے ۔ اس تفسیر کو  بلاشبہ ہر دور میں  بےحد قبول عام حاصل ہوا۔ اصل عربی کتاب لاکھوں کی تعداد میں شائع ہوچکی ہے ۔ہندوستان  کے مختلف اہل علم نے  اس کا اردوزبان میں ترجمہ کیا جن میں   مولانا محمدجوناگڑھی کےترجمہ  کو بڑی مقبولیت  حاصل  ہے اسی ترجمہ کو آج تک   شائع کیا جارہا ہے  ۔تفسیر ابن کثیر کا  ایک ترجمہ مولانا محمدداود راغب رحمانی ﷫ نے الفضل الکبیر کےنام سے  کیا اور دس جلدوں میں شائع کیا۔ زیر تبصرہ کتاب’’تفسیر السراج المنیر تلخیص تفسیر ابن کثیر‘‘ در اصل  الفضل االکبیر ترجمہ  تفسیر ابن کثیر  اردو کی تلخیص  وتہذیب  ہے ۔  الفضل  الکبیرکی تلخیص وتہذیب اور اس  میں  اضافہ کا  یہ اہم   کام  ہندوسنان کے معروف عالم دین حال مقیم سعودی عرب جناب مولانا  ابو  الاشبال احمد شاغف ﷾نے انجام دیا ہے  ۔المکتبۃ السلفیۃ،لاہور نے اسے  دو ضخیم جلدوںمیں  حسن  طباعت سےآراستہ کیا  ہے ۔ اس تفسیر  میں فقہی  مسائل اورائمہ کےاختلافات بیان کرنے سے  امکانی حد تک  احتراز کیا گیا ہے  تاکہ عام مسلمانوں تک اللہ اوراس کےرسول اللہ ﷺ کی سیدھی سیدھی باتیں پہنچ جائیں۔اور اس میں تفسیر بالرائے  سے  قطعی اجتناب کیا گیا ہے  کیونکہ اللہ کے رسول نےتفسیر بالرائے سے منع فرمایا ہے ۔ قارئین کرام مطالعہ کرنے کے بعد تفسیر السراج المنیرکو ایک مستقل تفسیر خیال فرمائیں گے ۔ان شاء اللہ

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 3
تعارف… تفسیر السراج المنیر 5
مختصر تعارف … علامہ حافظ ابن کثیر ﷫ 7
خصوصیات 9
پہلا پارہ
سورۃ الفاتحہ 1
سورت کے معنی 1
اسمائے فاتحہ 1
فاتحہ کی فضیلت 2
اعوذ کے صیغے 4
الرحمٰن الرحیم 5
عالمین کے معنی 5
دین کا مطلب 6
عبادت کی تعریف 7
فاتحہ پر تبصرہ 8
سورۃ البقرہ 9
بقرہ مدنی ہے 9
متقی کون ہے 10
تقوی کےمعنی 11
مومنون کے اوصاف 12
مہر کے کے معنی 13
نفاق کے معنی 14
مرض سے مراد 15
فسادسے مراد 16
مکر کو وبال 17
استہزا کے معنی 18
منافقوں کی بے وقوفی کی مثال 18
منافقوں کی مثال 19
منافقوں کی نشانیاں 21
ثبوت رسالت 22
آج بھی جہنم تیار ہے 23
مثانی اور متشابہ کے معنی 24
کافر ومومن کی عادتیں 25
خاسر کے معنی 26
پہلے زمین بنی 27
خلیفہ کے معنی 28
آدم﷤ کی فوقیت 29
ابلیس کا نام و خاندان 30
دعائے آدم 32
پر خلوص توبہ قبول ہوتی ہے 32
اللہ کا عہد 34
وجوب جماعت 35
بے عمل عالم کی مذمت 36
امت محمدیہ کی فضیلت 37
عاشوراء کا روزہ 39
توبہ کی قبولیت 40
دوسری تفسیر 41
ظالموں کا دستور 43
بارہ چشموں کا جاری ہونا 44
ناشکری کا نتیجہ 45
حامیان اسلام کی سعادت 46
یہودیوں کی عہد شکنی 47
حضرت موسیٰ﷤ کا ایک معجزہ 48
ہر راز ظاہر ہو جاتا ہے 50
یہودیوں کی سنگدلی 51
تحریف کیا تھی 52
اللہ ہر بات سے واقف ہے 53
یہودیوں کی دوسری قسم 54
اسلام و توحید ہی باعث نجات ہے 55
مسکین کی تعریف 56
یہودی کی تعلی و سرکشی 58
روح القدس سے مراد کیا ہے 59
یہودی غضب پرغضب کےحقدارہو گئے 60
یہودیوں کی غداریاں 62
لمبی زندگی کی خواہش 64
اثبات نبوت کے دلائل 66
یہودیوں کے جادو کا شوق ہے 67
جادو کا ثبوت 68
کافروں سےمشابہت کی ممانعت 69
عدم تنسیخ احکام کے عقیدے کا بیان 70
یہودیوں کے بے کار تمنائیں 73
اللہ صاحب اولاد نہیں 75
دوسرا پارہ
امت محمدیہ کی فضیلت 91
ہر قوم کا ایک قبیلہ 94
ذکر وشکر کی فضیلت 96
توحید کے دلائل 100
شیطانی راہیں 104
مشرک جانور ہیں 105
روزوں کا بیان 111
قرآن کی فضیلت 114
مغفرت کا وعدہ 120
حج وعمرہ کا بیان 122
اظہار شکر 127
قروء کے معنی 146
تیسرا پارہ
بعض انبیاء بعض سے افضل ہیں 166
خلیل اللہ کےسوال کا جواب 176
اسلام میں دشوار عمل نہیں 197
فتح ونصرت کی دعا 197
سورۃ آل عمران 198
اسم اعظم 199
جنگ بدر کا بیان 204
صدیقہ کا تعجب 220
اللہ کا دین اسلام ہے 236
چوتھاپارہ
مکہ کانام 243
مقام ابراہیم 242
جنگ احد کا بیان 253
جنگ بدر کا بیان 254
موت کا وقت مقرر ہے 262
قبولیت کا بشارت 283
پارساؤن کا بیان 285
سورۃنساء 288
پانچواں پارہ
لونڈیوں کی حلت 308
جدائی کی صورت کاحکم 376
منافقوں کی صفت 380
منافق کی مثال 384
چھٹا پارہ
تمام انبیاء پر وحی اتری 395
کلالہ کی تعریف 402
سورۃ مائدہ 403
شیطان کی ناامیدی 410
حضرت مریم صدیقیہ ہین 462
منافقوں کی مذمت 464

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
38.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like