تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی جلد دوم

تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی جلد دوم

 

مصنف : ابو محمد عبد الحق حقانی دہلوی

 

صفحات: 592

 

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دی ہیں ۔ اصحاب رسول رضوان اللہ علیہم، نبی ﷺ کے فیض تربیت، قرآن مجید کی زبان اور زمانۂ نزول کے حالات سے واقفیت کی بنا پر، قرآن مجید کی تشریح، انتہائی فطری اصولوں پر کرتے تھے۔ چونکہ اس زمانے میں کوئی باقاعدہ تفسیر نہیں لکھی گئی، لہٰذا ان کے کام کا بڑا حصہ ہمارے سامنے نہیں آ سکا اور جو کچھ موجود ہے، وہ بھی آثار او رتفسیری اقوال کی صورت میں، حدیث اور تفسیر کی کتابوں میں بکھرا ہوا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”تفسیر فتح المنان المشہور بہ تفسیر حقانی”ہندوستان کے معروف عالم دین محترم مولانا ابو محمد عبد الحق حقانی دہلوی ﷫کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے کوزے میں دریا کو بند کر دیا  ہے۔انہوں نے اس تفسیر کی زبان عام فہم، آسان اور سلیس رکھی ہے تاکہ ہر عام وخاص اس سے استفادہ کر سکے اور اس کے لطائف ونکات علمیہ سے فیض یاب ہو سکے۔یہ تفسیر پانچ ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تفسیر سورہ آل عمران 3
تفسیر سورہ النساء 75
تفسیر سورہ المائدہ 219
تفسیر سورہ الانعام 299
تفسیر سورہ الاعراف 355
تفسیر سورہ الانفال 452
تفسیر سورہ توبہ 480
تفسیر سورہ یونس 511
تفسیر سورہ ہود 553
تفسیر سورہ یوسف 557

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like