Categories
Islam اسلام تمدن تہذیب حج سیرت النبی ﷺ سیرت صحابہ سیرت صحابیات قرض معاشرت نبوت نماز

سیر الصحابیات مع اسوۂ صحابیات

سیر الصحابیات مع اسوۂ صحابیات

 

مصنف : سعید انصاری

 

صفحات: 280

 

اسلام عفت و عصمت اور پاکیزگی قلب و نگاہ کا دین ہے۔ اسلام زمانہ جاہلیت کی غیر انسانی طفل کشی کی رسم کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ اسلام ہی دنیا کا واحد مذہب ہے جس نے عورتوں کو ان کے اصل مقام و مرتبے سے ہمکنار کیا۔ اس کی عزت و آبرو کے لیے جامع قوانین متعین کیے، عورت کو وراثت میں حقدار ٹھہرایا، اس کے عائلی نظام کو مضبوط کیا۔ اسلام سے پہلے دنیا نے جس قدر ترقی کی تھی، صرف ایک صنف واحد(مرد) کی اخلاقی اور دماغی قوتوں کا کرشمہ تھی۔ مصر، بابل، ایران، یونان اور ہندوستان مختلف تہذیب و تمدن کے چمن آراء تھے لیکن اس میں صنف نازک (عورت) کی آبیاری کا کچھ دخل نہ تھا۔ عورت کو دنیا میں جس نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہ ہر ممالک میں مختلف رہی ہے، مشرق میں عورت مرد کے دامن تقدس کا داغ ہے، اہل یونان اس کو شیطان کہتے ہیں، تورات اس کو لعنت ابدی کا مستحق قرار دیتی ہے، کلیسا اس کو باغ انسانیت کا کانٹا تصور کرتا ہے لیکن اسلام کا نقطہ نظر ان سب سے جدا گانہ ہے۔ اسلام میں عورت نسیم اخلاق کی نکہت اور چہرہ انسانیت کا غازہ سمجھی جاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”سیر الصحابیات معہ اسوہ صحابیات” مولانا سعید انصاری کی نایاب تصنیف ہے۔ جس میں موصوف نے ازواج مطہرات، بنات طاہرات اور اکابر صحابیات کے سوانح زندگی اور ان کے علمی، مذہبی، اخلاقی کارناموں کو مفصل قلمبند کیا ہے۔ کتاب کے آخر میں مولانا سید سلیمان ندویؒ کا مختصر رسالہ”مسلمان عورتوں کی بہادری” کو بھی کتاب ہذا کے ساتھ ذکر کر دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کی محنتوں کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین

 

سیرالصحابیات صفحہ نمبر
دیباچہ طبع اول 9
مذہبی کارنامے 11
سیاسی کارنامے 13
علمی کارنامے 14
عملی کارنامے 15
انتخاب وترتیب 16
دیباچہ طبع ثانی 20
ازواج مطہراتؓ
(1)حضرت خدیجہ ؓ 22
(2)حضرت سودہؓ 31
(3) حضرت عائشہ ؓ 36
(4) حضرت حفصہ ؓ 47
(5)حضرت زینب ام المساکینؓ 52
(6)حضرت ام سلمہ ؓ 53
(7)حضرت زینب ؓبنت جش 66
(8)حضرت جویرہ ؓ 72
(9)حضرت ام حبیبہ ؓ 76
(10)حضرت میمونہؓ 80
(11)حضرت صفیہ ؓ 83
بنات طاہرات ؓ
(12)حضرت زینب ؓ 87
(13) حضرت رقیہ ؓ 90
(14)حضرت ام کلثوم ؓ 92
(15)حضرت فاطمہ ؓ 93
عام صحابیات ؓ
(16)حضرت امامہ ؓ 102
(17)حضرت صفیہ ؓ 104
(18)حضرت ام ایمن ؓ 107
(19)حضرت فاطمہ ؓ بنت اسد 109
(20)حضرت ام الفضل ؓ 111
(21)حضرت ام رومان ؓ 113
(22)حضرت سمیہ ؓ 115
(23)حضرت ام سلیم ؓ 117
(24)حضرت ام عمارہ ؓ 122
(25)حضرت ام عطیہ ؓ 124
(26)حضرت ربیع ؓ بنت معوذ بن عفراء 126
(27)حضرت ام ہانی ؓ 128
(28)حضرت فاطمہ ؓ بنت خطابؓ 130
(29)حضرت اسماءؓ بنت عمیس 132
(30)حضرت اسماءبنت ابی بکر ؓ 136
31۔حضرت فاطمہ ؓ بنت قیس 142
32۔حضرت شفاءؓ بنت عبداللہ 145
33۔حضرت زینب بنت ابی معاویہ ؓ 147
34۔حضرت اسماء بنت یزیدؓ 148
35۔حضرت ام الدرداء ؓ 152
36۔حضرت ام حکیم ؓ 153
37۔حضرت خنساء ؓ 155
38۔حضرت ام حرامؓ 158
39۔حضرت ام ورقہ ؓ بنت عبداللہ 160
40۔حضرت ہندؓ 161
41۔حضرت ام کلثوم ؓ بنت عقبہ 165
42۔حضرت ام زینب ؓبنت ابی سلمہ 167
43۔حضرت ام ابوہریرہ ؓ 169
44۔حضرت خولہ ؓ بنت حکیم 170
45۔حضرت حمنہ ؓ بنت جحش 171
اسوہ صحابیات
قبول اسلام ۔176
اعلان اسلام 177
تحمل شدائد 177
قطع علائق 178
عقائد ۔179
توحید 179
شرک سے علیحدگی 179
رسول اللہ ﷺ کی نبوت پر ایمان 180
عبادات ۔181
ابواب الصلوۃ ۔181
پابندی جماعت 181
نماز جمعہ 181
نماز اشراق 181
تہجد نماز شبانہ 182
ابو اب الزکوۃ والصدقات ۔182
اعزہ اقارب پر صدقہ کرنا 183
محتاج کی حسب حاجت امداد 183
ابواب الصوم۔184
صائم الدہر رہنا 184
نفل کے روزے 184
مردوں کی جانب سے روزہ رکھنا 184
اعتکاف 184
ابواب الحج ۔185
حج 185
ماں باپ کی طرف سے حج اداکرنا 185
عمرو ادا کرنا 186
ابواب الجہاد ۔186
شوق شہادت 186
عمل بالقرآن ۔188
منہیات شرعیہ سےاجتناب ۔190
مزامیر سےاجتناب 190
مشتبہات سے اجتناب 190
مذہبی زندگی کے مظاہر مختلغہ ۔192
تسبیح وتہلیل 192
مقامات مقدمہ کی زیارت 192
فرائض مذہبی اداکرنے میں جسمانی تکلیفیں اٹھانا 192
پابندی 193
تبجیل الرسول ؐ ۔194
برکت اندوزی 194
محافظت یادگار رسول ؐ 194
ادب رسول ؐ 195
حمایت رسول ؐ 195
خدمت رسول ؐ 196
ہیبت رسول ؐ 196
نعت رسول ؐ 196
پابندی احکام رسول ؐ 197
رضامندی رسول ؐ 198
تفویض الی الرسول ؐ 198
ضیافت رسو لؐ 199
محبت رسول ؐ 199
شوق صحبت رسو لؐ 200
فضائل اخلاق۔201
ستعفاف 201
ایثار 201
فیاضی 201
مخالف سے انتقام نہ لینا 202
مہمان نوازی 203
عزت نفس 203
صبر وثبات 204
شجاعت 204
زند وتقشف 205
زندہ دلی 205
راز داری 205
عفت وعصمت 206
حسن معاشرت ۔207
مصالحت وصفائی 207
صلہ رحمی 207
ہدیہ دینا 208
خدموں کے ساتھ سلوک 208
باہمی اعانت 208
عیادت 209
تیمارداری 209
عزاداری 210
محبت اولاد 210
بھائی بہن سے محبت 210
حمایت والدین 211
پرورش یتامی 211
یتیموں کے مال کی نگہداشت 212
بچوں کی پرور ش 213
شوہر کے مال واسباب کی حفاظت 213
شوہر کی رضاجوئی 214
شوہر کی محبت 214
شوہر کی خدمت 215
طرز معاشرت ۔217
غربت وافلاس 217
لباس 217
مکان 217
اثاث الیت 218
زیورات 218
سامان آرائش 218
اپناکام خود کرنا 218
پردہ 219
معاملات ۔221
ادائے قرض کاخیا ل 221
قرض کاایک حصہ معاف کردینا 221
تقسیم وارثت میں دیانت 221
خدمات۔222
مذہبی خدمات۔222
اشاعت اسلام 222
نومسلموں کاتکفل 223
خدمت مجاہدین 223
خدمت مساجد 224
بدعات کا استیصال 225
احتساب 225
اخلاقی خدمات۔226
نرد بازی کی روک ٹوک 226
شراب خواری کی روک ٹوک 227
مصنوعی بال لگانے کی ممانعت 227
علمی خدمات ۔227
علم تفسیر 227
علم اسرار الدین 233
علم حدیث 240
فن درایت 241
علم فقہ 243
مناقب صحابیات ۔245
مسلمان عورتوں کی بہادر ی ۔251
خاتمہ بالخیر 281

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام تاریخ تمدن تہذیب سیرت سیرت صحابیات معاشرت

سیرت الصحابیات مع اسوہ صحابیات

سیرت الصحابیات مع اسوہ صحابیات

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 291

 

اسلام کی قدیم تاریخ ہمارے سامنے مسلمان عورت کابہترین اور اصلی نمونہ پیش کرتی ہے اور آج جب کہ زمانہ بدل رہا ہے مغربی تہذیب و تمدن او رطرزِ معاشرت ہمارے گھروں میں سرایت کررہا ہے دور حاضر میں مغربی تہذیب وثقافت سے متاثر مسلمان خواتین او رلڑکیاں اسلام کی ممتاز اور برگزید خواتین کوچھوڑ کر راہِ راست سے ہٹی ہوئی خواتین کواپنے لیے آئیڈل سمجھ رہی ہیں اسلام کے ہردور میں اگرچہ عورتوں نےمختلف حیثیتوں سے امتیاز حاصل کیا ہے لیکن ازواجِ مطہرات طیباتؓ اور اکابر صحابیاتؓ ان تمام حیثیات کی جامع ہیں اور ہمار ی عورتوں کے لیے انہی کے دینی ،اخلاقی معاشرتی اور علمی کارنامے اسوۂ حسنہ بن سکتے ہیں اور موجودہ دور کےتمام معاشرتی او رتمدنی خطرات سے ان کو محفوظ رکھ سکتےہیں۔ زیرتبصرہ کتاب ’’سیر الصحابیات مع اسوۂ صحابیات ‘‘ صحابیات کے حوالے سے تین مختلف کتابوں کا مجموعہ ہے ۔ اسوۂ صحابیات مولانا سعید انصاری ، سیر الصحابیات مولانا عبدالسلام ندوی اور مسلمان عورتوں کی بہادری علامہ سید سلیمان ندوی کی مشترکہ تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میںدور حاضر کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے ازواج مطہرا ت طیباتؓ ، اکابر صحابیات ؓاو ر نامور مسلمان بہادرخواتین کے مستند اور مؤثر واقعات کا ایک مجموعہ مرتب کردیا ہے تاکہ دور حاضرین کی خواتین اورلڑکیاں صحابیا ت ؓ کی اخلاقی،معاشرتی اوربہادری کے واقعات کو اپنے لیے نموہ بنا سکیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 7
تمہید 7
صحابیات ؓ کےمذہبی کارنامے 9
سیاسی کارنامے 11
علمی کارنامے 12
عملی کارنامے 13
انتخاب وترتیب 14
دیباچہ طبع ثانی 18
ازواج مطہرات ؓ
حضرت خدیجہ ؓ 19
حضرت سودہ ؓ 28
حضرت عائشہ ؓ 33
حضرت حفصہ ؓ 45
حضرت زینب  ام المساکین ؓ 51
حضرت ام سلمہ ؓ 52
حضرت زینب ؓ بت جحش 66
حضرت جویریہ ؓ 73
حضرت ام حبیبہ ؓ 77
حضرت میمونہ ؓ 81
حضرت صفیہ ؓ 84
بنات طاہرات ؓ
حضرت زینب ؓ 88
حضرت رقیہ ؓ 91
حضرت رقیہ ؓ 91
حضرت ام کلثوم 93
حضرت فاطمہ ؓ 94
عام صحابیات ؓ
حضرت امامہ ؓ 103
حضرت صفیہ ؓ 105
حضرت ام یمن ؓ 108
حضرت فاطمہ ؓ بنت اسد 111
حضرت ام الفضل ؓ 113
حضرت ام رومان ؓ 115
حضرت سمیہ ؓ 117
حضرت ام سلیم ؓ 119
حضرت ام عمارہ ؓ 124
حضرت ام عطیہ ؓ 126
حضرت ربیع ؓ بنت عوذبن عفراء 129
حضرت ام ہانی ؓ بنت ابی طالب 132
حضرت فاطمہ ؓ بنت خطاب 134
حضرت اسماء بنت عمیس ؓ 136
حضرت اسماء بنت ابی بکر ؓ 140
حضرت  فاطمہ ؓ بنت قیس 147
حضرت شفا ؓ بنت عبدللہ 150
حضرت زینب ؓ بنت ابی معاویہ 152
حضرت اسماء ؓ بنت یزید 154
حضرت ام درداء ؓ 157
حضرت ام حکیم ؓ 158
حضرت خنساء ؓ 160
حضرت ام حرام ؓ 163
حضرت ام ورقہ ؓ بنت عبداللہ 165
حضرت ہند ؓ بنت عبیہ 166
حضرت ام کلثوم ؓ بنت عقبہ 170
حضرت زینب ؓ بنت ابی سلمہ 172
حضرت ام ابی ہریرہ ؓ 174
حضرت خولہ ؓ بنت حکیم 175
حضرت حمنہ ؓ بنت جحش 176

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسلام سیرت سیرت صحابہ

سیرت میزبان رسول ابو ایوب انصاری ؓ

سیرت میزبان رسول ابو ایوب انصاری ؓ

 

مصنف : طالب ہاشمی

 

صفحات: 226

 

حضرت ابو ایوب انصاری ؓ  ایک مہتم بالشان صحابی رسول ہیں۔ آپ کو بدری صحابی ہونے کے ساتھ حضور نبی کریمﷺ کی میزبانی کا بھی شرف حاصل ہے۔ آپ رسول اللہﷺ کے ساتھ تمام غزوات میں شریک رہے۔ محترم طالب الہاشمی نے سیر الصحابہ اور دیگر اکابر ملت کے سوانح جمع کرنے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے زیر تبصرہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں حضرت ابو ایوب انصاری ؓ  کی سیرت کو قلمبند کیا گیا ہے ۔ مصنف نے کوشش کی ہے کہ کتاب میں آپ ؓکی زندگی سے متعلق کوئی بھی واقعہ چھوٹنے نہ پائے۔ حضرت ابوایوب انصاری ؓ  کے مکمل سوانح حیات پیش کرنے کے لیے مدینہ منورہ اور انصار کی اجمالی تاریخ، سرور کونینﷺ کی سیرت پاک کی کچھ جھلکیاں اورتاریخ اسلام کے بعض ایسے واقعات جن کا حضرت ابو ایوب  ؓ  سے کچھ نہ کچھ تعلق رہا ہے، بھی درج کر دئیے گئے ہیں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
یہ کتاب جس سے روشنی پھوٹتی ہے 13
پیش لفظ 19
نسب اور خاندان 23
مدینہ طیبہ اورانصار 31
صبح سعادت کا طلوع 49
مقدس پیمان وفا 63
سرور عالم ﷺ کی ہجرت 79
زمین یثرب رشک فلک بن گئی 93
یہ رتبہ بلند ملا جس کو مل گیا 99
اخوت کی جہانگیری محبت کی فراوانی 113
حضرت ابوایوب کے مواخاتی بھائی 121
تین سو تیرہ میں سے ایک 129
بیعت رضوان 151
غزوہ خیبر سے حجۃ الوداع تک 163
میدان جہاد میں سفرآخرت 183
خانگی زندگی 201
عظمت کردار 207
فضل وکمال 213
شغف حدیث 217

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4Mb ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam ادب اسلام بدعت تاریخ سنت سیرت علماء نماز نماز عیدین وضو

سیرت امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی

سیرت امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی

 

مصنف : ابو البیان محمد داؤد پسروری

 

صفحات: 290

 

مجدد الف ثانی حضرت شیخ احمد سر ہندی ﷫ 971ھ کو ہند و ستا ن کے مشر قی پنجا ب کے علاقہ سرہند میں پیدا ہوئے، آپ کے والد ماجد شیخ عبدا لا حد چشتی ﷫ اپنے وقت کے جلیل القدر عالم وعارف تھے …. حضرت مجدد الف ثانی کا سلسلہ نسب 29واسطوں سے امیر المو منین سیدنا حضرت عمر فاروق﷜ سے ملتاہے۔آپ نے صغر سنی میں ہی قرآن حفظ کر کے اپنے والد سے علوم متداولہ حاصل کیے پھر سیالکوٹ جا کر مولانا کمال الدیّن کشمیری سے معقولات کی تکمیل کی اور اکابر محدثّین سے فنِ حدیث حاصل کیا ۔ آپ سترہ سال کی عمر میں تمام مراحل تعلیم سے فارغ ہو کر درس و تدریس میں مشغول ہوگئے ۔1599ء میں آپ نے خواجہ باقی باللہ کے ہاتھ پر بیعت کی۔ آپ کے علم و بزرگی کی شہرت اس قدر پھیلی کہ روم، شام، ماوراء النہر اور افغانستان وغیرہ تمام عالمِ اسلام کے مشائخ علماء اور ارادتمند آکر آپ سے مستفیذ ہوتے۔ یہاں تک کہ وہ ’’مجدد الف ثانی ‘‘ کے خطاب سے یاد کیے جانے لگے ۔ یہ خطاب سب سے پہلے آپ کے لیے ’’عبدالحکیم سیالکوٹی‘‘ نے استعمال کیا ۔ طریقت کے ساتھ وہ شریعت کے بھی سخت پابند تھے ۔ مجدد الف ثانی  مطلقاً تصوف کے مخالف نہیں تھے۔ آپ نے ایسے تصوف کی مخالفت کی جو شریعت کے تابع نہ ہو۔ قرآن و سنت کی پیروی اور ارکان اسلام پر عمل ہی آپ کے نزدیک کامیابی کا واحد راستہ ہے۔مغل بادشاہ اکبر کے دور میں بہت سی ہندوانہ رسوم و رواج اور عقائد اسلام میں شامل ہو گئے تھے۔ اسلام کا تشخص ختم ہو چکا تھا اور اسلام اور ہندومت میں فرق کرنا مشکل ہو گیا تھا۔ ان کے مطابق دین میں ہر نئی بات بدعت ہے اور بدعت گمراہی ہے۔ آپ اپنے ایک مکتوب میں بدعات کی شدید مخالفت کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ: ’’لوگوں نے کہا ہے کہ بدعت کی دو قسمیں ہیں: بدعت حسنہ اور بدعت سیئہ۔ بدعت دافع سنت ہے، اس فقیر کو ان بدعات میں سے کسی بدعت میں حسن و نورانیت نظر نہیں آتی اور سوائے ظلمت اور کدورت کے کچھ محسوس نہیں ہوتا‘‘حضرت مجدد الف ثانی کو اپنے مشن کی تکمیل کے لئے دورِ ابتلاء سے بھی گزرنا پڑا۔ بعض امراء نے مغل بادشاہ جہانگیر کو آپ کے خلاف بھڑکایا اور یقین دلایا کہ آپ باغی ہیں اور اس کی نشانی یہ بتائی کہ آپ بادشاہ کو تعظیمی سجدہ کرنے کے قائل نہیں ہیں، چنانچہ آپ کو دربار میں طلب کیا جائے۔ جہانگیر نے حضرت مجدد الف ثانی کو دربار میں طلب کر لیا۔ آپ نے بادشاہ کو تعظیمی سجدہ نہ کیا۔ جب بادشاہ نے وجہ پوچھی تو آپ نے کہا: سجدہ اللہ کے علاوہ کسی اور کے لئے جائز نہیں ہے۔ یہ اللہ کا حق ہے جو اس کے کسی بندے کو نہیں دیا جا سکتا۔ہندوستان میں اشاعت ِدین اور تبلیغ اسلام کے لیے آپ کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’سیرتِ امام ربانی حضرت مجدد الف ثانی‘‘علامہ ابوالبیان محمد داؤد پسروری کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب مجدد الف ثانی کی سیرت پر ایک جامع کتاب ہے جس میں آپ کے حالات بالتفصیل بیان کئے گئے ہیں ۔مجدد الف ایک معروف شخصیت ہیں جن کی ہندوستا ن میں اشاعتِ اسلام کےلیے بڑی خدمات ہیں ۔ویب سائٹ پر ان کی سیرت وتعارف کے حوالے سے کوئی کتاب نہ تھی ۔اس لیے کتاب کو   ویب سائٹ پر پیش کیا گیا ہے۔ کتاب کے مندرجات سے ادارے کا کلی اتفاق ضروری نہیں ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مجدد الف ثانی (منظوم )ابو البیان محمدداؤد پسروری مصنف 11
دیپاچہ 14
سرنامہ 17
افتتاحیہ 18
آغاز حالات 21
خاندان اور نسب 21
مشاہیر سلسلہ نسب کےحالات پر ایک ا جمالی نظر 22
سرہند کےمختصر حالات 27
مخدوم شیخ عبدالاحد قدس سرہ 31
مقدمہ 39
ضرورت مجدد 39
مجدد الف ثانی 41
آپ کے ظہور کےمتعلق اولیائے سابقین کی بشارتیں 44
منجمین کی پیشنگوئی 50
ارکان سلطنت کی خوابیں 51
تذکرہ ولادت 53
ظہور قدسی 55
زمانہ طفولیت 57
سند مصافحہ 59
اکبر آباد کا سفر 60
شادی 62
علم طریقت 63
خلافت 76
تجدید 77
منصب قیومیت 79
تجدید کا پہلا سال
خطاب مجتہد 79
مسائل اجتہادیہ 79
ملاں عبدالرحمن کا بیعت کرنا 81
خواجہ صاحب کا مکتوب 81
دہلی کا دوسرا سفر اور عروج کمالات 82
تجدید کا دوسرا سال
حضرت غوث الاعظم کے خرقہ کی حوالگی 83
سید صدر جہان اور خان اعظم کا مرید ہونا 85
تجدید کا تیسرا سال
دہلی کا تیسرا سفر 88
آپ سےحضرت خواجہ صاحب کااپنے فرزندوں کو توجہ دلانا 89
سرہند واپسی اور لاہور کا سفر 90
حضرت خواجہ باقی باللہ  کا وصال 91
تجدید کا چوتھا سال
پیر بھائیون کاآپ سے انحراف 92
خاطیوں کی معذرت اور معافی 93
تجدید کا پانچواں سال
تبلیغ 94
بادشاہ اکبر کی اصلاح 96
مریدین میں اضافہ 98
تجدید کا چھٹا سال
شیخ طاہر بدخشی کا خواب 98
مولانا صالح گولامی  ،مولانا یار محمد، مولانا عبدالحق 99
تجدید کاساتواں سال
ایران میں شیعہ مذہب کا استیصال 101
تجدید کا آٹھواں سال
شیخ فضل اللہ کامعتقد ہونا شیخ حسن غوثی کاخواب 107
شیخ میرک کا مرید ہونا 108
تجدید کا نواں سال
شیخ میرک ﷫ کا مرید ہونا 108
تجدیدکادسواں سال
خواجہ عبدالرحمن کا مرید ہونا 108
شیخ بلخی کا مرید ہونا 109
تجدید کا گیارہواں سال
متکبرین کا رجوع 111
حضرت خواجہ محمدمعصوم کاخواب 111
تجدید کابارہواں سال
شیخ حمید 113
میر یوسف سمر قندی 114
جنات کاخانقاہ سےنکالنا 115
تجدید کاتیرہواں سال
بلخ کا ایک شیخ کامرید ہونا 116
ایک سید زادہ کا بیان 117
تجدید کا چودھواں سال
طاعون کا غلبہ اور شیخ محمدعیسیٰ  117
ابراہیم ؑ کے سرہند میں مقبرے مکتوبات کی پہلی جلد کا اختتام 120
اطراف عالم میں خلفاء کی روانگی 121
تجدید کا پندرھواں سال
شیخ بدیع الدین کا واقعہ 122
تجدید کا سولہواں سال
نامہ گرفتاری اور روانگی 124
سجدہ کرنےسے انکار 125
ایام حبس کےواقعات 127
تجدید کا سترہواں سال
آپ کے مریدین میں اضطراب مقابلہ کی تیاری 129
آپ کا حلم 130
رہائی 131
تجدید کا اٹھارہواں سال
وزیر کی پہلی شرارت 133
وزیر کی دوسری شرارت 134
تجدید کا انیسواں سال
شاہجہان او رجہانگیر میں لڑائی 134
تجدید کابیسواں سال
بادشاہ کےہمراہ سفر میں رہنے کی حکمت 135
بادشاہ کا آپ کوہمراہ رکھنے پر اصرار 136
تجدید کااکیسواں سال
طتی مسافت 137
شیخ آدم بنوری کا مرید ہونا 138
تجدید کابائیسواں سال
مکتوبات کی اشاعت اور ان کا اثر 139
آثار رحلت 142
تجدید کاتئیسواں سال
خلوت 143
آخری خطبہ عیدالضحےٰ 144
آخری تقریر 145
مرض الموت 146
صعوبت مرض 147
یوم وصال 148
وصال 149
تاریخ وصال 151
مقدمہ اولیاء اللہ اور کرامات
بحث کرامات 155
کرامات
دعا کا اثر ض 160
امداد غیبی 162
سلب جذام ، شیر کا مقابلہ 163
روحانی قوت ، مکان کا گرنا 164
دیوار کا قائم رہنا 165
قتل سےنجات ، فقراء سےفوقیت 166
سلب مرض ،سلب قولنج ، مرنے کی خبر دینا وغیرہ 167
ولادت فرزند کی خبر 168
مرض سے نجات 170
ولایت ابراہیمی کی تصدیق 171
مکاشفات
شاہ کمال اور شاہ سکندر کا مرتبہ 171
سر ہند سے شریعت نبوی کوعروج 172
قبرستان سے عذاب کا اٹھ جانا 172
عبادات
اتباع سنت 172
رعایت ادب اور رعایت مستحب 173
لکھے ہوئے کا غذ کا ادب ، حفاظ کاادب 174
شبانہ روز کےاعمال
شب بیداری 174
بیت الخلاء ، وضو ، نماز ، تہجد، مراقبہ 175
مراقیہ ، اشراق ، تلاوت قرآن 176
تدریس ، نماز عصر ، ختم خواجگان ، نماز 177
اعتکاف ، نماز عیدین ، صلوۃ کسوف و خسوف ، حالت سفر 178
تنہاء ادائیگی نماز، نماز تحیۃ الوضو اور تحیۃ المسجد ، نماز نوافل 179
عقائد
علمائے ماتریدیہ کی رائے کو ترجیح 179
پہلا عقیدہ 180
دوسرا ، تیسرا ، چوتھا ، پانچواں اور چھٹا عقیدہ ساتواں ،آٹھواں ، نواں ، دسواں اور گیارہواں عقیدہ 181
پوشش
آپ کا لباس 185
حلیہ
تفصیل حلیہ 185
مخصوص کمالات
مجدد الف ثانی 186
شیوخ وسلاسل
شیخ یعقوب کشمیری 186
شاہ سکندر 187
مخدوم عبدالاحد 188
سلسلہ فاروقیہ اور سلسلہ چشتیہ 188
سلسلہ سری سقطیہ ، سلسلہ سہروردیہ 189
سلسلہ سہرورد یہ چشتیہ 190
سلسلہ چشتیہ نظامیہ جلالیہ اور سلسلہ قادریہ جلالیہ 191
سلسلہ کبرویہ جلالیہ ، سلسلہ سہرورویہ 192
حضرت خواجہ باقی باللہ شجرہ نقشبندیہ 193
تصانیف
رسالہ رد شیعہ ، اثبات النبوۃ ، رسالہ معارف لدنیہ ، تعلیقات عوارف ، رسالہ مبدؤ ومعاد 194
رسالہ تہلیلہ ،شرع رباعیات ، رسالہ آداب مریدین ، رسالہ مکاشفات 195
مکتوبات شریف 195
پہلی دوسری اور تیسری جلد 196
تجدید تصوف 196
طرز تحریر 197
پہلا باعث 197
دوسرا باعث 198
جوابات 198
اولاد
صاحبزادے اور صاحبزادیاں 200
خواجہ محمد صاجق ﷫ کے حالات 201
خواجہ محمد سعدی ﷫ کےحالات 205
خواجہ محمد معصوم کی کرامات 226
آپ کی وفات 230
آپ کی اولاد 232
آپ کے خلفاء 236
مشاہیر خلفاء
تعداد خلفاء وتعداد مریدین 246
خلفاء کےتفصیلی حالات 246
شیخ طاہر لاہوری 254
شیخ نور محمد پٹنی  256
شیخ مزمل 259
مولانا حسن برکی 266
حضرت عبدالحی  272
شیخ بدر الدین سرہندی 276
شیخ یوسف برکی 277
شیخ احمد 280
مولانا امان اللہ لاہوری 283
شیخ محمدحری  284
شیخ نور محمد بہاری  285
صوفی قربان جدید 286
مولانا حمید احمدی 287
حاجی حسین 288
اصحاب خانقاہ
اسمائے گرامی اصحاب خانقاہ 289
قطعہ تاریخ
قطعہ تاریخ سیرت امام ربانی

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam تراجم حدیث علماء فقہ محدثین

صحیح ابن خزیمہ جلد 4

صحیح ابن خزیمہ جلد 4

 

مصنف : امام ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ

 

صفحات: 706

 

امام ابن خزیمہ﷫ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام وحافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہوگئے تھے ان کے معاصر علماء اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب صحیح ابن خزیمہ علامہ ابن خزیمہ ﷫ کی سب سے اہم اور مایہ ناز کتاب ہے اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے حافظ ابن کثیر﷫ کہتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ نہایت مفید اور اہم کتابوں میں سے ہے اس کتاب میں امام ابن خزیمہ کی محدثانہ اور فقیہانہ صلاحیتوں کابھر پور اظہار کیا گیاہے اس میں انہوں نے حدیث رسول کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرو دیا ہے اورفرامین مبارکہ سے علمی نکات کا استنباط کر کے امت مسلمہ کی راہنمائی کا عظیم فریضہ ادا کیاہے امام موصوف نے باطل فرقوں کارد خالص علمی انداز میں کیا ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر انصار السنہ پبلیکیشنز کے ذمہ دراران نے اردو دان طبقہ کے لیے اعلی معیار پر تخریج وتحقیق کے ساتھ طباعت سے آرستہ کیا ہے کتاب کے ترجمہ کی سعادت شیخ الحدیث مولانا محمد اجمل بھٹی ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے حاصل کی اور فوائد کا فریضہ مولانا محمد فاروق رفیع﷾ (استاد جامعہ لاہور اسلامیہ،لاہور) نے سر انجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی ناشرین کتاب کی جہود کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام کردے ( آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
زکوۃ کے احکام و مسائل 3
زکاۃ ادا نہ کرنے میں سخت وعید کے ابواب کا مجموعہ 75
اونٹ ، گائے اور بکریوں کی زکاۃ کا مجموعہ 89
چاندی کی زکاۃ کے متعلق ابواب 123
زکوۃ کی وصولی کے ابواب کا مجموعہ 153
زکوۃ کی تقسیم کے ابواب کا مجموعہ 168
رمضان المبارک میں صدقہ فطر ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 209
نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ 231
حج کے احکام و مسائل 291
ایسے افعال کے ابواب کہ محرم کے لیے جنہیں کرنے کے جواز میں علماء کا اختلاف ہے 393

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam تراجم حدیث علماء فقہ محدثین نماز

صحیح ابن خزیمہ جلد 3

صحیح ابن خزیمہ جلد 3

 

مصنف : امام ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ

 

صفحات: 631

 

امام ابن خزیمہ﷫ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام وحافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہوگئے تھے ان کے معاصر علماء اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب صحیح ابن خزیمہ علامہ ابن خزیمہ ﷫ کی سب سے اہم اور مایہ ناز کتاب ہے اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے حافظ ابن کثیر﷫ کہتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ نہایت مفید اور اہم کتابوں میں سے ہے اس کتاب میں امام ابن خزیمہ کی محدثانہ اور فقیہانہ صلاحیتوں کابھر پور اظہار کیا گیاہے اس میں انہوں نے حدیث رسول کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرو دیا ہے اورفرامین مبارکہ سے علمی نکات کا استنباط کر کے امت مسلمہ کی راہنمائی کا عظیم فریضہ ادا کیاہے امام موصوف نے باطل فرقوں کارد خالص علمی انداز میں کیا ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر انصار السنہ پبلیکیشنز کے ذمہ دراران نے اردو دان طبقہ کے لیے اعلی معیار پر تخریج وتحقیق کے ساتھ طباعت سے آرستہ کیا ہے کتاب کے ترجمہ کی سعادت شیخ الحدیث مولانا محمد اجمل بھٹی ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے حاصل کی اور فوائد کا فریضہ مولانا محمد فاروق رفیع﷾ (استاد جامعہ لاہور اسلامیہ،لاہور) نے سر انجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی ناشرین کتاب کی جہود کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام کردے ( آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
نماز کے لیے سکون اور اطمینان کے ساتھ چل کر جانے کا بیان اور نماز کے لیے دوڑ کر جانا منع ہے 63
مقتدیوں کا امام کے پیچھے کھڑا ہونا اور اس میں وارد سنتوں کے ابواب کا مجموعہ 87
عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ 199
مسند کے اختصار سے مختصر کتاب الجمعۃ کا بیان 229
جمعۃ المبارک کی فضیلت کے ابواب کا مجموعہ 239
غسل جمعہ کے ابواب کا مجموعہ 253
جمعہ کے لیے خوشبو لگانے ، مسواک کرنے اور   اچھا لباس پہننے کے ابواب کا مجموعہ 266
جمعہ سے پہلے نفل نماز کے ابواب کا مجموعہ 318
روزے کے احکام و مسائل 352
چاند اور ماہ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ 380
روزے کی حالت میں ممنوع ان اقوال و افعال کے ابواب کا مجموعہ 441
افطاری کے وقت اور جن چیزوں سے افطاری کرنا مستحب ہے ان کے ابواب کا مجموعہ 495
رمضان المبارک میں قیام کرنے کے ابواب کا مجموعہ 597
اعتکاف کے ابواب کا مجموعہ 610

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam تراجم حدیث سنت علماء فقہ محدثین نماز

صحیح ابن خزیمہ جلد 2

صحیح ابن خزیمہ جلد 2

 

مصنف : امام ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ

 

صفحات: 609

 

امام ابن خزیمہ﷫ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام وحافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہوگئے تھے ان کے معاصر علماء اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب صحیح ابن خزیمہ علامہ ابن خزیمہ ﷫ کی سب سے اہم اور مایہ ناز کتاب ہے اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے حافظ ابن کثیر﷫ کہتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ نہایت مفید اور اہم کتابوں میں سے ہے اس کتاب میں امام ابن خزیمہ کی محدثانہ اور فقیہانہ صلاحیتوں کابھر پور اظہار کیا گیاہے اس میں انہوں نے حدیث رسول کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرو دیا ہے اورفرامین مبارکہ سے علمی نکات کا استنباط کر کے امت مسلمہ کی راہنمائی کا عظیم فریضہ ادا کیاہے امام موصوف نے باطل فرقوں کارد خالص علمی انداز میں کیا ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر انصار السنہ پبلیکیشنز کے ذمہ دراران نے اردو دان طبقہ کے لیے اعلی معیار پر تخریج وتحقیق کے ساتھ طباعت سے آرستہ کیا ہے کتاب کے ترجمہ کی سعادت شیخ الحدیث مولانا محمد اجمل بھٹی ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے حاصل کی اور فوائد کا فریضہ مولانا محمد فاروق رفیع﷾ (استاد جامعہ لاہور اسلامیہ،لاہور) نے سر انجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی ناشرین کتاب کی جہود کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام کردے ( آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
وہ مقامات جن پر نماز پڑھنا جائز ہے اور وہ مقامات جہاں نماز پڑھنے سے روکا گیا 49
قبروں کو مساجد بنانے کی ممانعت کا بیان 51
نمازی کے سترہ کے ابواب کا مجموعہ 56
نماز میں جائز گفتگو اور رب عزوجل سے مانگنے اور اس سے مشابہ ابواب کا مجموعہ 87
نماز میں جائز افعال کے ابواب کا مجموعہ 106
نماز میں ناپسندیدہ افعال کے ابواب کا مجموعہ 132
حضر میں بارش کی وجہ سے نمازوں کو جمع کرنے کی رخصت کا بیان 177
بچھونوں پر نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ 205
نماز میں بھول چوک کے ابواب کا مجموعہ 214
نماز وتر اور اس میں سنتوں کے ابواب کا مجموعہ 258
نماز فجر سے پہلے کی دو رکعات ( سنت ) اور ان میں مذکور سنتوں کے ابواب کا مجموعہ 293
نفل نماز کے متعلق غیر مذکور احادیث کے ابواب کا مجموعہ 367
نماز چاشت اور اس میں جو مسنون چیزیں ہیں ان کے ابواب کا مجموعہ 387
بیٹھ کر نفل نماز پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ 398
سفر میں نفل نماز سواری کے اوپر بیٹھ کر پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ 417
عیدالفطر ، عیدالاضحٰی اور جو ان میں ضروری سنتوں کے ابواب کا مجموعہ 544

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam تراجم حدیث علماء فقہ محدثین وضو

صحیح ابن خزیمہ جلد 1

صحیح ابن خزیمہ جلد 1

 

مصنف : امام ابوبکر محمد بن اسحاق بن خزیمہ

 

صفحات: 698

 

امام ابن خزیمہ﷫ کاشمار اکابر محدثین او رنامور ائمہ فن میں ہوتا ہے احادیث پر ان کی نظر نہایت وسیع اور گہر ی تھی فقہ میں بھی ان کادرجہ نہایت بلند تھا وہ کم سنی میں ہی امام وحافظ حدیث کی حیثیت سے مشہور ہوگئے تھے ان کے معاصر علماء اور ارباب کمال ا ن کے علم وکمال کے معترف تھے امام ابن خزیمہ محدث وفقہی ہونے کے ساتھ ساتھ نامور مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات 140 سے زائد ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب صحیح ابن خزیمہ علامہ ابن خزیمہ ﷫ کی سب سے اہم اور مایہ ناز کتاب ہے اس کا شمار حدیث کی اہم اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے حافظ ابن کثیر﷫ کہتے ہیں کہ صحیح ابن خزیمہ نہایت مفید اور اہم کتابوں میں سے ہے اس کتاب میں امام ابن خزیمہ کی محدثانہ اور فقیہانہ صلاحیتوں کابھر پور اظہار کیا گیاہے اس میں انہوں نے حدیث رسول کو موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پرو دیا ہے اورفرامین مبارکہ سے علمی نکات کا استنباط کر کے امت مسلمہ کی راہنمائی کا عظیم فریضہ ادا کیاہے امام موصوف نے باطل فرقوں کارد خالص علمی انداز میں کیا ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر انصار السنہ پبلیکیشنز کے ذمہ دراران نے اردو دان طبقہ کے لیے اعلی معیار پر تخریج وتحقیق کے ساتھ طباعت سے آرستہ کیا ہے کتاب کے ترجمہ کی سعادت شیخ الحدیث مولانا محمد اجمل بھٹی ﷾(فاضل جامعہ لاہور اسلامیہ ،لاہور) نے حاصل کی اور فوائد کا فریضہ مولانا محمد فاروق رفیع﷾ (استاد جامعہ لاہور اسلامیہ،لاہور) نے سر انجام دیا ہے ۔ اللہ تعالی ناشرین کتاب کی جہود کو قبول فرمائے اور اس کتاب کا نفع عام کردے ( آمین)

 

عناوین

صفحہ نمبر
عرض ناشر 49
عرض مترجم 53
امام ابن خزيمہ کے حالات زندگی 55
وضو کے متعلق ابواب 63
پاخانہ ، پیشاب اور نیند سے وضو واجب ہونے کا بیان 83
اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو کرنے کا حکم 98
دودھ پی کر کلی کرنا مستحب ہے 112
شرم گاہ کو دائیں ہاتھ سے چھونا منع ہے 130
بیت الخلاء سے نکلتے وقت دعا پڑھنی چاہیے 148
عورت کے وضو سے پجے ہوئے   پانی سے وضو کرنا جائز ہے 165
وضو اور غسل کےلیے نیت کرنا واجب ہے 193
وضو میں ایڑیوں کے نہ دھونے پر وعید کا بیان 209
غسل جنابت کے لیے نیت کرنا ضروری ہے 259
تیمم کے لیے پھونک مارنے کا بیان 295
نماز کے احکام و مسائل

323

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam اسراء و معراج اور معجزات اسلام سیرت النبی ﷺ علماء قرض محدثین نبوت

صحیح معجزات رسول ﷺ

صحیح معجزات رسول ﷺ

 

مصنف : حافظ محمد عمر

 

صفحات: 378

 

مسلمان جب نبی کریم ﷺکی نبوت ورسالت اوراس کے دلائل کےبارے میں گفتگو کرنےکا اہتمام کرتا ہے توگویا وہ ابوابِ اسلام میں ایک عظیم باب او رموضوع کو تھامتاہے۔کیوں کہ خود قرآن کریم  نے ہمیں نبی کریم  ﷺ کی نبوت کےدلائل  پر  غورو فکرکرنے کی  دعوت  دی ہے ۔ اللہ تعالی نے جناب نبی کریم  ﷺکی نبوت کی تائید و اثبات کےلیے بہت  زیادہ معجزات عطا فرمائے،جن کے ساتھ ایمان والوں کےدلوں  کو قرار وثبات ملتا  او ران کے عمل وایمان میں اضافہ ہوتا  تھا ۔اوراس کے ساتھ ساتھ  منکرین کے  اوپر حجت قائم ہوتی  اور ان میں سےسلیم الفطرت لوگ ان معجزات کودیکھ اور سن کروولتِ ایمان سےبہرہ ور ہو تے۔نبی کریم ﷺ کو ملنے والےمعجزات کئی انواع واقسام پر مشتمل ہیں ۔ آپ ﷺ کو ملنے والے معجزات کی حد بندی  تو  مشکل ہے ۔ تاہم  کتبِ احادیث میں ان کی تعداد سیکڑوں سے متجاوز ہے  جن کوائمہ محدثین نے بیان کیا ہے  ۔ اوراس سلسلے میں متعدد علماء نے اس موضوع پر مستقل کتب  بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ صحیح معجزات رسول ﷺ‘‘ محدث  العصر  علامہ ناصر البانی  کی کتب سےماخوذ صحیح احادیث کی روشنی میں کبار علمائے  امت کی تشریحات پر  مشتمل ہے۔جس  میں مرتب  نےصحیح احادیث میں مروی نبی  کریم ﷺکے معجزات کو جمع کیا ہے اور کتاب میں  مذکورہ احادیث کے جمع انتخاب کے سلسلے میں محدث العصر علامہ  ناصر الدین البانی کی تحقیقات وتخریجات پر اعتماد کیا گیا ہے ۔ اورصر ف معتبر  ومستند احادیث  ہی کو  اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔نیز احادیث کے متون کی تشریح میں  اکابر اکابر علمائے امت کےاقوال وشرح کو  بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے ۔ تاکہ نصوص شرعیہ کو سمجھنا آسان ہو اوراس سلسلے میں کوئی ابہام اور تشنگی باقی نہ رہے ۔ اللہ تعالی  اس کاوش کو  کتاب ہذاکے  مولف ،مترجم ،ناشر کے لیے  اخروی نجات کاذریعہ  اور بلندی درجات کاباعث بنائے  (آمین )

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 11
مقدمہ 13
اسرا و معراج کا بیان 19
رسول اللہ ﷺ نے اپنا لعاب مبارک علی ﷜ کی آنکھ میں ڈالا تو وہ صحت یاب ہو گئے 32
ایک صحابی کا پاؤں رسول اللہ ﷺ کے ہاتھ پھیرنے کی برکت سے شفا یاب ہو گیا 37
سیدنا جریر﷜ کو گھڑ سواری کرنا آگئی 45
کھجور کے تنے کا رونا 54
پتھر رسول اللہ ﷺ کو سلام کرتا تھا 59
رسول اللہ ﷺ کی انگلیوں سے پانی کا پھوٹنا 70
دودھ میں برکت کا منفرد واقعہ 74
غزوہ تبوک کے موقع پر چشمے کا پانی کا بڑھ جانا 93
خالی برتن کھانے سے بھر گئے 102
سیدنا جابر﷜ کے والد کا قرض نبی مکرمﷺ کی برکت سے مکمل ادا ہوگیا 123
نبی مکرمﷺ کی دعا کے سبب سعد ﷜ کی ہر دعا قبول ہونے لگی 135
جب بکری کی رات بول پڑی 175
ایک جہنمی آدمی 190
وہ دوبارہ آئے گا 232
ایک صحابی کے جتنی ہونے کی خوشخبری 249
عن قریب تمہارے پاس قالین ہوں گے 274
مصر فتح ہو جائے گا 279
فارس و روم فتح ہوں گے اور مسلمان آپس میں لڑیں گے 294
سیدنا عثمان ﷜ پر آزمائش آئے گی 304
بحری جنگ کا آ غاز ہوگا 324
قریش سے بارہ خلفا ہوں گے 328
حرکوں کا ظہور 343
کتے کے جھوٹے کو دھونے کا طریقہ 348
رسول اللہ ﷺ نے خواب میں دیکھا کہ بخار مدینے سے جحفہ منقتل ہو گیا ہے 365
مدینہ کی طرف ہجرت کا خواب 369
مجھے میرا رب کھلاتا اور پلاتا ہے 372

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Categories
Islam احکام ومسائل اسلام اعمال عقیدہ و منہج نماز وضو

صحیح فضائل اعمال ( البانی )

صحیح فضائل اعمال ( البانی )

 

مصنف : سعید الرحمٰن ہزاروی

 

صفحات: 420

 

شریعتِ اسلامیہ میں دینی احکام ومسائل پر عمل کی تاکید کے ساتھ ساتھ ان اعمال کی فضیلت وثواب بیان کرتے ہوئے انسانی نفوس کو ان پر عمل کرنے کے لیے انگیخت کیا گیا ہے ۔کیونکہ کسی عمل کی فضیلت،اجروثواب اورآخرت میں بلند مقام دیکھ کر انسانی طبیعت جلد اس کی طرف راغب ہوجاتی ہے اوران پر عمل کرنا آسان معلوم ہوتا ہےمزیدبرآں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام واحسان کے طور پر دین اسلام میں کئی ایسے چھوٹے چھوٹے اعمال بتائے گئے ہیں جن کا اجروثواب اعمال کی نسبت بہت زیادہ ہوتا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ صحیح فضائل اعمال ‘‘ میں مستند شرعی نصوص اور صحیح احادیث کی روشنی میں فضائل اعمال کے متعلقہ احادیث نبویہ کوجمع کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں اس بات کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے کہ کسی عمل کی فضیلت میں کوئی موضوع اورمن گھڑت روایت اور غیر مستند حدیث درج نہ کی جائے ۔کئی لوگوں نے فضائل اعمال کے نام سے بعض مجموعے تیار کر رکھے ہیں جس میں موضوع روایات ، من گھڑت حکایات واقعات اور غیر معتبر وضعیف روایات کا انبار ہے ۔ حالانکہ شریعت اسلامیہ میں فضائل اعمال کے متعلق ایسی بے شمار معتبر اور صحیح احادیث وسنن مروی ہیں جو اس سلسلے میں ایک مسلمان کے لیے کافی ووافی ہیں پھر ایسے مستند ذخیرے کوچھوڑ کر خود ساختہ روایات وحکایات کی طرف جانا محض جہالت کا شاخسانہ او راندھی تقلید کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو ایسی مذموم روش سے محفوظ رکھے اور انہیں کتاب وسنت پرعمل اور اسی پر اکتفا کرنے کی توفیق عطافرمائے (آمین)کتاب ہذا میں احادیث وسنن کے جمع وانتخاب کے سلسلے میں شیخ ناصر الدین البانی ﷫ کی تحقیقات وتخریجات پر اعتماد کیاگیا ہے اور صرف معتبر ومستند احادیث ہی کواس کتاب میں شامل کیاگیا ہے تاکہ ہر مسلمان بلا کھٹکے ان نصوص شرعیہ پر عمل پیرا ہوسکے اور ان کےصحت واستناد کے متعلق کسی کے ذہن میں کوئی شبہ نہ رہے ۔ نیز احادیث کے متون کی تشریح میں اکابر علمائے امت کے اقوال وشروح کو بھی کتاب کی زینت بنایا گیا ہے تاکہ نصوص شرعیہ کو سمجھنا آسان ہو اوراس سلسلے میں ابہام اورتشنگی باقی نہ رہے ۔ اللہ تعالیٰ مؤلف ،مترجم اور ناشر کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے ان کےلیے اخروی نجات کا ذریعہ بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 11
وضو کی فضیلت 13
مشقت میں وضو کرنے کی فضیلت 15
اذان کی فضیلت 19
مؤذن کی فضیلت 21
اذان اور پہلی صف کی فضیلت 24
اذان کے جواب کی فضیلت 26
اذان اور اقامت کے درمیان دعا کی فضیلت 29
تعمیر مساجد کی فضیلت 32
نماز کے لیے چل کر جانے  اور نماز با جماعت کی فضیلت 34
نماز عشاء اور فجر کی جماعت کی فضیلت 38
پہلی صف کی فضیلت 40
آمین کہنے کی فضیلت 43
نماز میں اللہم ربنا لک الحمد کہنے کی فضیلت 45
نماز پنجگانہ کی فضیلت 46
جمعہ کے دن کی فضیلت 50
جمعہ کے دن غسل کرنے کی فضیلت 54
چاشت کی دو رکعتوں کی فضیلت اور ان کی تاکید 60
سنن رواتب کی فضیلت 66
گھروں میں نفل نماز پڑھنے کی فضیلت 70
رات کے قیام کی فضیلت 73
ذکر الہٰی کی فضیلت 80
فرض نماز کے بعد اذکار کی فضیلت 89
استغفار کی فضلیت 93
کفارہ مجلس کی دعا کی فضیلت 100
فہرست نا مکمل

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز