تحریک ختم نبوت جلد 65

تحریک ختم نبوت جلد 65

 

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

 

صفحات: 305

 

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
فاتحۃ الکتاب 6
زارِ قادیان 7
مرزا صاحب کا زار حال زار 7
قادیان میں زار ،حال زار 14
زار حالتِ زار 24
زار کا حال زار 26
لاہور میں زار کا حال زار 33
زار کا حال زار 38
زار کی نوحہ خوانی 41
وہی زار کا رونا 42
زار کا حال زار اورتقسیم بنگال 45
نکات مرزا 47
علم کلام مرزا 80
اخبار اہل حدیث امر تسی 1939ءسے 162
براہین احمدیہ کی حقیقت 162
خلیفہ قادیانی کا خطبہ اورشیخ چلی کا خواب 165
کھلی چھٹی بنام بابو عمرالدین جالندھری 167
آخری فیصلہ پر مباحثہ کی درخواست 168
امیر پیغام کا مغالطہ آمیز خطبہ 170
احمدی مثلث 172
مرزا صاحب کا پسر موعود 173
یادگار مرزا 176
مسئلہ حیات مسیح میں مرزائیوں کا شرمناک مغالطہ 183
دوسرا خردجال قادیان میں 188
بنوت مرزا غلط ہے 189
مسلمانوں کے ارتداد کی وجہ 191
خاتم النبیین ۔11 193
مامور اور مصلح اخلاقی لحاظ سے بہت بلند ہوتا ہے 195
خاتم النبیین ۔12 197
کیا مرزا نے فروعی اختلافات کو نظر انداز کردیا؟ 201
مرزا صاحب کی کامیاب وفات 203
مرزا صاحب کی اسلامی خدمات 204
مرزا کااعجاز،بذریعہ طاعون 210
کیا مرزا صاحب عام علماء کی طرح تھے 211
قادیان سے مرزا قادیانی کے ابطال کی آواز 214
مناظرہ حیات مسیح دہلوی اورمرزائی غلط بیانی 218
قادیانی مسیح۔دجال اورڈاکٹر بشارت احمد 221
خاتم النبیین ۔13 223
طاعون کا دفعیہ ،مرزا کا نشان 228
علمائے اسلام سے مرزائیوں کے سوال 231
قادیان کی عظمت 234
قادیان اسلام سے مرزائیوں کے سوال 235
قادیان پاک لوگوں کامقام ہے 235
مرزا قادیانی کی عمر کاالہام 235
عیسائیت اورقادیانیت 238
خلافت راشدہ قادیان میں؟ 243
مرزا کی تکذیب اس کے پوتے کے قلم سے 246
امت محمدیہ اورجماعت احمدیہ میں کونسا اختلاف ہے؟ 252
جماعت احمدیہ میدان جنگ میں 252
قادیانی اوربہائی:دواسپہ گاڑی 256
موجودہ  جنگ ہندوستان میں بھی ہوگی 263
جنگ یورپ دنیا کےلئے عذاب ہے 266
طاعون سے قادیان خصوصا دار مرزا کی حفاظت کا الہام 267
علمائے قادیانیہ سے ایک مذہبی سوال 268
مرزا کی بعثت کے بعد دنیا میں ذہنی انقلاب 269
مرزا قادیانی جیسا ناکام کوئی مدعی نہیں رہا 271
قادیانی تحریف 275
کیا بہاءاللہ ایرانی نبی تھے 277
مرزا صاحب کانکاح آسمانی 283
ہمارا سوال ہے یا ہمالہ پہاڑ 288
آخری فیصلہ 290
قادیانی کا فیل ہوناخلیفہ قادیان نے تسلیم کرلیا 299
پیغام صلح غورسے سنے 302
قادیان میں جوہلی کا جلسہ 303

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like