تاریخ الخلفاء

تاریخ الخلفاء

 

مصنف : جلال الدین سیوطی

 

صفحات: 675

 

قوموں کی زندگی میں تاریخ کی اہمیت وہی ہے جو کہ ایک فرد کی زندگی میں اس کی یادداشت کی ہوتی ہے۔ جس طرح ایک فرد واحد کی سوچ، شخصیت، کردار اور نظریات پر سب سے بڑا اثر اس کی یادداشت کا ہوتا ہے اسی طرح ایک قوم کے مجموعی طرزعمل پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی چیز اس کی تاریخ ہوتی ہے ۔ کوئی بھی قوم اس وقت تک اپنی اصلاح نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے اسلاف  کی تاریخ اور ان کی خدمات کو محفوظ نہ رکھے۔اسلامی تاریخ مسلمانوں کی روشن اور تابندہ مثالوں سے بھری پڑی ہے۔لیکن افسوس کہ آج کا مسلمان اپنی اس تاریخ سے کٹ چکا ہے۔اپنی بد اعمالیوں اور شریعت سے دوری کے سبب مسلمان آج پوری دنیا میں ذلیل ورسوا ہو رہے ہیں۔اور ہر میدان میں انہیں شکست وہزیمت کا سامنا ہے ۔آج 57 آزاد ممالک کی شکل میں قوت ،عددی اکثریت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے  باوجود ذلت ،عاجزی اور درماندگی میں اسی مقام پر کھڑی ہے جہاں سوسال پہلے کھڑی تھی۔اس کا سب سے برا سبب مسلمانوں کا  دین سے دور ہونا اور غیروں کے قریب ہونا ہے۔کافر ہمیں اس لئے مارتے ہیں کہ یہ مسلمان ہیں اور ہم اس لئے  مار کھا رہے ہیں  کہ ہم صحیح معنوں میں مسلمان نہیں ہیں۔تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ  قرآن و سنت کی تعلیمات، اسلام کے انسانیت نواز پیغام اور اپنی روشن تہذیبی اَقدار کو پوری قوت اور خود اعتماد ی کے ساتھ دنیا پر آشکارا کریں،اور خود بھی اسی کے مطابق اپنی زندگی گزاریں۔ زیر تبصرہ کتاب ” تاریخ الخلفاء “علامہ جلال الدین سیوطی کی تصنیف ہے، جس کا اردو ترجمہ محترم مولانا محمد عبد الاحد قادری صاحب نے کیا ہے۔اس  کتاب  میں مولف موصوف نے سیدنا ابو بکر صدیق سے لیکر  دولت طبرستان تک کی ایک تاریخ بیان کر دی ہے۔ مولف نے اسلامی تاریخ کو جمع فرما کر مسلمانوں کو اپنے اسلاف سے جوڑنے کی ایک کامیاب کوشش کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حضور نبی کریم ﷺنےکسی کو اپنا خلیفہ مقر رنہیں فرمایا 5
خلافت اسلامیہ کی مدت 8
خلافت حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ﷜ 25
خلافت صدیقی کے اہم واقعات 82
حضرت سیدنا عمر فاروق ﷜ 132
حضرت عثمان بن عفان ﷜ 185
حضرت حسن بن علی بن ابوطالب ﷜ 239
حضرت معاویہ بن ابو سفیان 249
حضرت امیر معاویہ کےکچھ دیگر حالات 256
ابو خالد یزید بن معاویہ الاموی 266
معاویہ بن یزید 275
حضرت عبداللہ بن زبیر ﷜ 276
عبدالملک بن مروان 282
ولیدبن عبدالملک 293
سلیمان بن عبدالملک 296
حضرت عمر بن عبدالعزیز 300
یزید بن عبدالملک بن مروان 329
ہشام بن عبدالملک 331
ولید بن یزید بن عبدالملک 335
یزید الناقص ابو خالد بن ولید 338
ابراہیم بن ولید بن عبدالملک 341
مروان الحمار (بنوامیہ کاآخری بادشاہ ) 343
ابو لعباس سفاح (اول خلیفہ بنی عباس ) 345
منصور ابوجعفر عبداللہ 350
المہدی ابوعبدللہ محمد بن منصور 368
ابو محمد موسی ہادی بن المہدی 377
الرشید ہارون ابوجعفر 382
امین محمد ابو عبداللہ 399
المامون  عبداللہ ابولعباس 409
مامون کےبعض حالات 421
المعتصم باللہ ابو اسحاق محمدبن ہارون رشید 443
الوثق باللہ ہارون 450
واثق کےمختصر حالات 456
المتوکل علی اللہ جعغر 458
المنتصر باللہ محمد ابو جعغر 470
المستعین باللہ ابو العباس 473
المتعز باللہ محمد 475
المبتدی باللہ 478
المعتمد علی اللہ 482
المعتصد باللہ احمد 488
اخبار معتضد 493
المکتفی باللہ ابو محمد 495
المقتدر باللہ ابو لفضل 498
القاہر باللہ ابو منصور 509
الراضی باللہ ابو لعباس 515
المتقی اللہ  ابو اسحاق 520
المستکفی باللہ ابو القاسم 525
المطیع للہ ابو القاسم 527
الطائع اللہ ابوبکر 536
انقادر باللہ ابو العباس 543
القائم بامراللہ ابو جعفر 548
المتقدی بامراللہ ابو القاسم 556
المستظہر باللہ ابو العباس 560
المسترشدباللہ ابو منصور 566
الراشد باللہ ابو جعفر 571
المقتضی لامراللہ ابو عبداللہ 573
المستنجد باللہ ابو المظفر 580
المتضی بامراللہ الحسن 583
الناصر لدین اللہ احمد 589
الظاہر بامراللہ ابو نصر 602
المستنصر باللہ ابو جعفر 605
المستعصم باللہ ابو احمد 610
المستنصر باللہ احمد 627
الحاکم بامراللہ ابو لعباس 629
المستکفی باللہ ابو لربیع 636
الوثق باللہ ابراہیم 641
الحاکم بامراللہ ابو العباس 644
المعتضد باللہ ابو الفتح 647
المتوکل علی اللہ ابو عبداللہ 649
الواثق باللہ عمر 653
المستعصم باللہ زکریا 653
المستعین باللہ ابو الفضل 654
المعتضد باللہ ابو الفتح 657
المستکفی باللہ ابو لربیع 660
القائم بامرللہ ابو البقاء 662
المستنجد باللہ ابو المحاسن 663
المتوکل علی اللہ ابو الغر 664
حکومت امویہ جواسپین میں قائم ہوئی پر ایک نظر 667
دولت خبیثہ عبیدیہ پر ایک نظر 669
حکومت بنی طباطبا علویہ حسینیہ پر ایک نظر 670
دولت طبرستان پر ایک نظر 671

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like