تاریخ بیت اللہ شریف

تاریخ بیت اللہ شریف

 

مصنف : سیف الرحمن الفلاح

 

صفحات: 296

 

خانہ کعبہ، کعبہ یا بیت اللہ مسجد حرام کے وسط میں واقع ایک عمارت ہے، جو مسلمانوں کا قبلہ ہے، جس کی طرف رخ کرکے مسلمان عبادت کرتے ہیں۔ یہ دینِ اسلام کا مقدس ترین مقام ہے۔ صاحب حیثیت مسلمانوں پر زندگی میں ایک مرتبہ بیت اللہ کا حج کرنا فرض ہے۔ سیدنا ابراہیم ﷤ کا قائم کردہ بیت اللہ بغیر چھت کےایک مستطیل نما عمارت تھی جس کےدونوں طرف دروازے کھلے تھےجو سطح زمین کےبرابر تھےجن سےہر خاص و عام کو گذرنےکی اجازت تھی۔ اس کی تعمیر میں 5 پہاڑوں کےپتھر استعمال ہوئےتھےجبکہ اس کی بنیادوں میں آج بھی وہی پتھر ہیں جو سیدنا ابراہیم ﷤ نےرکھےتھے۔ خانہ خدا کا یہ انداز صدیوں تک رہا تاوقتیکہ قریش نے 604ء میں اپنےمالی مفادات کےتحفظ کےلئےاس میں تبدیلی کردی کیونکہ زائرین جو نذر و نیاز اندر رکھتےتھےوہ چوری ہوجاتی تھیں۔قریش نےبیت اللہ کے شمال کی طرف تین ہاتھ جگہ چھوڑ کر عمارت کو مکعب نما (یعنی کعبہ) بنادیا تھا۔اور اس پر چھت بھی ڈال دی تاکہ اوپر سےبھی محفوظ رہے، مغربی دروازہ بند کردیا گیا جبکہ مشرقی دروازےکو زمین سےاتنا اونچا کردیا گہ کہ صرف خواص ہی قریش کی اجازت سےاندر جاسکیں۔ اللہ کےگھر کو بڑا سا دروازہ اور تالا بھی لگادیا گیا جو مقتدر حلقوں کےمزاج اور سوچ کےعین مطابق تھا۔ حالانکہ نبی پاک ﷺ (جو اس تعمیر میں شامل تھےاور حجر اسود کو اس کی جگہ رکھنےکا مشہور زمانہ واقعہ بھی رونما ہوا تھا) کی خواہش تھی کہ بیت اللہ کو ابراہیمی تعمیر کےمطابق ہی بنایا جائے۔سیدنا عبداللہ بن زبیر ﷜ (جو حضرت عائشہ ؓ کے بھانجے تھے اور سیدنا حسین ﷜ کی شہادت کےبطور احتجاج یزید بن معاویہ سےبغاوت کرتےہوئےمکہ میں اپنی خود مختاری کا اعلان کیا تھا) نےنبی پاک ﷜ کی خواہش کا احترام کرتےہوئے685ءمیں بیت اللہ کو دوبارہ ابرہیمی طرز پر تعمیر کروایا تھا مگر حجاج بن یوسف نے693ءمیں انہیں شکست دی تو دوبارہ قریشی طرز پر تعمیر کرادیا جسےبعد ازاں تمام مسلمان حکمرانوں نےبرقرار رکھا۔خانہ کعبہ کےاندر تین ستون اور دو چھتیں ہیں۔ کعبہ کےاندر رکن عراقی کےپاس باب توبہ ہےجو المونیم کی 50 سیڑھیاں ہیں جو کعبہ کی چھت تک جاتی ہیں۔ چھت پر سوا میٹر کا شیشے کا ایک حصہ ہےجو قدرتی روشنی اندر پہنچاتا ہے۔ کعبہ کی موجودہ عمارت کی آخری بار 1996ءمیں تعمیر کی گئی تھی اور اس کی بنیادوں کو نئےسرےسےبھرا گیا تھا۔ کعبہ کی سطح مطاف سےتقریباً دو میٹر بلند ہےجبکہ یہ عمارت 14 میٹر اونچی ہے۔ کعبہ کی دیواریں ایک میٹر سےزیادہ چوڑی ہیں جبکہ اس کی شمال کی طرف نصف دائرےمیں جوجگہ ہےاسےحطیم کہتےہیں اس میں تعمیری ابراہیمی کی تین میٹر جگہ کےعلاوہ وہ مقام بھی شامل ہےجو حضرت ابراہیم ﷤نےحضرت ہاجرہ ؑ اور حضرت اسماعیل ﷤کےرہنےکےلئےبنایا تھا جسےباب اسماعیل کہا جاتا ہے۔ اب بھی حرم مکی کی توسیع وتعمیر کا کام جاری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ تاریخ بیت اللہ شریف‘‘ مولانا سیف الرحمٰن الفلاح کی تصنیف ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں بیت اللہ کی مکمل تاریخ جمع کردی ہے۔ اس کے ہر حصے اور تمام متعلقات کے فضائل بھی تفصیلاً بیان کیے گئے ہیں جو محققانہ اور دلچسپ ہیں ۔مصنف موصوف نے کعبۃ اللہ، چاہ زمزم، مقام ابراہیم حجراسود، او رعمارا ت کعبہ وغیرہ سب ہی کو تاریخ کو تحقیق کے ساتھ لکھا ہے اور کتاب کاہر ہر حرف اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مصنف کتاب اپنا تاریخی مزاج بھی رکھتے ہیں۔ مصنف موصوف نے منکرین حدیث اورمغرب زدہ حلقوں کی طرف سے پیدا کردہ بعض شبہات کابھی منجھے ہوئے انداز میں ازالہ کیاہے کتاب گومختصر ہے لیکن بیت اللہ شریف کے اجمالی تعارف کے لیے کافی مفید ہے۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ 1958ء میں شائع ہوئی ۔موجودہ ایڈیشن 1992 ء کا طبع شدہ ہے۔ اس میں فاضل مصنف کو بیت اللہ شریف اور اس کے دیگر ملحقہ مقامات کے تاریخی حالات کے سلسلہ میں جو نئی معلومات حاصل ہوئیں ان کا مناسب مقامات پر اضافہ کردیا گیا ہے۔ توسیعات سعودیہ کی مکمل رپورٹ جو انہیں سعودیہ کے آفس سیکرٹری نے بیان کی اسے بھی اس میں شامل کردیا ہے۔ اوراسی طرح حادثہ حرم مکی 1979ء کی اخباری رپورٹ اور ڈاکٹر حبیب الرحمن کیلانی کا مضمون حو توسیعات کے متعلق تھا ان کا آخر میں بطور ضمیمہ ذکر کیاگیا ہے۔ کتاب گومختصر ہے لیکن بیت اللہ شریف کے اجمالی تعارف کے لیے کافی مفید ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
سخنہائے گفتنی برطبع ثانی 7
تاریخ بیت اللہ شریف اہل قلم کی نگاہ میں 9
مصادر و مراجع تاریخ بیت اللہ شریف 17
حرف اول 19
مقدمہ 22
بیت اللہ شریف کی اہمیت 27
مکہ مکرمہ 32
حر م مکہ مکرمہ 36
مسجد حرام کے فضائل و خصوصیات 41
حرم مکی 50
تعظیم حرم 52
مسجد حرام کا ادارہ 54
مسجد حرام کے دیگر حالات 60
مسجد حرام کی توسیعات 61
مسجد حرام کا پہلا مؤذن 63
مسجد حرام کا ذکر قرآن میں 66
بیت اللہ شریف کا محل وقوع 68
بیت اللہ شریف کے دیگر نام 69
بیت اللہ شریف کی تعمیر اول 71
فرشتوں کی تعمیر 74
حضرت آدم کی   تعمیر 74
حضرت آدم کا حج 77
بیت اللہ شریف نوح اور ابراہیم کے زمانہ میں 79
حضرت اسماعیل اور ہاجرہ کا مکہ میں قیام 79
حضرت ابراہیم کا دوبارہ مکہ میں آمد 83
ابراہیمی تعمیر کا بیان 85
بار بار تعمیر کعبہ کے اسباب 93
تعمیر قریش 95
تعمیر عبداللہ بن زبیرؓ 99
تعمیر حجاج بن یوسف   ثقفی 101
تعمیر سلطان مراد خان 104
کعبہ شریف   کی پیمائش 106
اندون بیت اللہ شریف 107
خانہ کعبہ   میں داخلہ کا حکم 112
بیت اللہ شریف میں داخلہ کے آداب 113
کعبہ شریف کے اندر نما ز کا حکم 115
غلاف کعبہ شریف 17
غلاف کعبہ کی تیاری 124
افراط تفریط 126
کعبہ شریف کا دروازہ 127
قفل و کلید کعبہ شریف 131
کلید برادران کعبہ شریف 132
حطیم 135
منکرین حدیث کا مغالطہ 137
میزاب رحمت 141
میزاب کعبہ کےپاس دعا کا حکم 144
ایک غلط فہمی کا ازالہ 145
حجر اسود 147
تقبیل حجر اسود   پر اعتراضات اور ان کے جوابات 154
حجر اسود کے بقیہ   حالات 162
زینہ کعبہ شریف 165
زیار ت بیت اللہ   شریف 167
طواف کعبہ شریف 168
غسل اندون کعبہ 170
خانہ کعبہ کی دربانی 172
مطاف 175
مقام ابراہیم 176
مقام ابراہیم کا مقصورہ 180
چاہ زمزم 188
فضائل آب زمزم 195
آب زمزم اور منکرین حدیث 199
توسیعات سعودیہ 204
صفا و مروہ 211
بیت اللہ شریف کی پاسبانی 216
بیت اللہ شریف میں بتوں کی آمد 218
اسلام کا پانچواں رکن حج 223
حج کے احکام 234
گھر سے نکلنے کے آداب اور دعائیں 237
مواقیت احرام کج 241
احرام باھنے کا طریقہ 242
حج کی اقسام 243
حج تمتع اور قران دونوں کا ایک ہی حکم ہے 245
محرم کےلیے ممنوع کا حکم 247
محرم کو کن امور کی اجازت ہے 249
فدیہ کب دینا پڑتا ہے 250
زیارت بیت اللہ کی دعائیں 250
بیت اللہ کا طواف 252
مقام ابراہیم کی   دو رکعت 255
صفا و مرو ہ   کی سعی اور دعائیں وغیرہ 256
حجامت 258
حج کا مسنون طریقہ 258
میدان عرفات کی دعائیں 259
مزدلفہ میں قیا   م اور روانگی 265
کنکریاں مارنے کا طریقہ اور دعا 267
نحر اور حلق   کے احکام 267
طواف زیارت اور آب زمزم پینے کے احکام 268
منی میں قیام 270
طواف وداع 271
عمرہ کا بیان   اور طریقہ 272
مسجد نبوی اور روضہ اطہر کی زیارت 274
مسجد میں داخل ہو نے کے آداب 275
روضہ اطہر کی زیارت   کے آداب 275
مسجد بنوی میں نماز کی فضیلت 278
گھر کو واپسی 278
ضمیمہ 280
حادثہ حرم نومبر 1979ء؁ 280
حادثہ حرم کی تفصیل 282
ایک فوجی افسر کا بیان 288
نئی توسیع حرم مکی 291
نئی توسیع حرم مدنی 293

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like