تاریخ مدینہ منورہ ( مکتبہ رحمانیہ )

تاریخ مدینہ منورہ ( مکتبہ رحمانیہ )

 

مصنف : محمد عبد المعبود

 

صفحات: 642

 

اسلامی تاریخ کے لحاظ سے مدینہ منورہ دوسرا بڑا اسلامی مرکز اور تاریخی شہر ہے ۔نبی ﷺ کی ہجرت سے قبل اس کا نام یثرب تھا اورغیر معروف تھا لیکن آپ ﷺ کی آمد ،مہاجرین کی ہجرت اور اہل مدینہ کی قربانیوں نے اس غیر معروف شہر کو اتنی شہرت و عزت بخشی کہ اس شہر مقدس سے قلبی لگاؤ اور عقیدت ہر مسلمان کا جزو ایمان بن چکی ہے ۔اس شہر میں بہت سے تاریخی مقامات , اور بکثرت اسلامی آثار وعلامات پائے جاتے ہیں جن سے شہر کی عظمت ورفعت شان کا پتہ چلتا ہے.اس شہر مقدس کی فضیلت میں بہت سی احادیث شریفہ وارد ہوئی ہیں۔سیدنا عبد اللہ بن زید نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺنے ارشاد فرمایا: سیدناابراہیم نے مکہ کو حرم قرار دیا اور اس کے لئے دعا کی، میں مدینہ کو حرم قرار دیتا ہوں جس طرح ابراہیم نے مکہ حرم قرار دیا، میں مدینہ کے لئے دعا کرتا ہوں یہاں کے مُد میں اس کے صاع میں (برکت ہو) جس طرح ابراہیم نے مکہ کے لئے دعاکی۔(صحیح بخاری)مدینہ منورہ کی فضیلت پر مبنی متعدد صحیح روایات موجود ہیں اور مدینہ منورہ کی تاریخ کے سلسلے میں الگ سے عربی واردو زبان میں کئی کتب موجود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’تاریخ مدینۃ المنورۃ‘‘ محمد عبد المعبود کی تصنیف ہے ۔ اس کتاب میں فاضل مصنف نے مدینہ منورہ کا محل وقوع،اسماء مدینہ منورہ، مدینۃ النبیﷺ کے فضائل وخصوصیات ، یہاں کے قدیم اور عصر حاضر کےقبائل،تہذیب وتمدن،مسجد نبوی کا تعمیری ارتقاء، مساجد مدینہ،تاریخی کنویں وغیرہ عنوانا ت قائم کرکے مسجد نبوی اور روضۂ رسول کی چودہ سوسالہ مکمل تاریخ ا س کتاب میں درج کردی ہے ۔

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 7
نقوش زندگی 8
نقش ثانی بہ ترتیب نو 13
باب اول
شہر خوباں 17
مدینہ منورہ کامحل وقوع 19
آب وہوا 22
یثرب سے مدینہ تک 26
اسماء مدینہ منورہ 31
منقبت وفضیلت مدینہ باسکینہ 41
تفصیل مدینہ کریمہ 46
شفاعت کی بشارت 52
اہالیان مدینہ کےبدخواہ کاعبرت ناک انجام 60
تراب مدینہ 62
خصائص مدینہ 65
آبادکاری شہر خوباں اوراس کے باشندے 69
قوم عمالقہ کاسلسلہ نسب 71
مدینہ میں عمالقہ کی آمد 74
مدینہ میں بنی اسرائیل کی آمد 75
اوس  وخزرج کی مدینہ میں آمد 80
قبائل اوس وخزرج 86
دوحاضر کے قبائل 88
مدینہ میں اسلام کی ابتدا 98
ہجرت مدینہ 99
تاریخ وروقبا 102
با ب  دوم
تہذیب وتمدن 105
مذہب 107
اخلاق وعادات 113
طرز معاشرت 122
شاہ تبع کامحل 123
قدیم قبائل کےمحلات 127
شاہی محلات یعنی امہات المومنین کے مکانات 130
مدینہ کےمحلے 136
مدنی شاہرا ہ 138
شہر پنا ہ 141
ہوٹل 143
زبان 146
قصرا لافراح 149
جنت  البقیع 151
جبل احد 161
باب سوم
سیادت وقیادت 165
عدالتی نظام 167
اجتماعی نظامت 176
امرائے مدینہ 180
مشاہیرفضلا 184
باب چہارم
علم وادب 213
تعلیم وتعلم 215
نصاب تعلیم 224
درجہ تحصیص 225
تعلیم بالغاں 226
وفود کے ذریعہ تعلیم 231
تعلیم السنہ 233
تعلیم نسواں 335
تعلیم اطفال 239
غلاموں  کی تعلیم 242
عربوں کامخیر العقول حافظہ 245
سیدہ عائشہ ؓ کاعلمی مقام 247
ابی بن کعب کامکتب 250
زیدبن ثابت کاعلمی مقام 250
غیر مسلم مورخین کااعتراف حقیقت 252
تعلیمی عروج وزوال 254
جامعہ اسلامیہ 258
درس گاہیں علوم جدید ہ 261
باب پنجم
مسجد نبوی کاتعمیر ی ارتقا 271
تاریخ تعمیر مسجد نبوی 273
تعمیر دوم 287
فضائل مسجد نبوی 290
اداب مسجد نبوی 293
توسیع سید فاروق 298
بطیحا 304
تعمیر فاروقی کی خصوصیات 306
توسیع عثمانی 308
امام  کےلیے مقصورہ 317
تعمیر عثمانی کی خصوصیات 318
ولید بن عبدالملک کی تجدید 319
تعمیر ولیدکی خصوصیات 328
توسیع خلیفہ مہدی 329
خصوصیات 331
پہلی آتش زو’ی 332
شاہاں مصر کی تعمیر ی خصوصیات 335
دوسری آتش زدگی 335
خلافت عثمانی کی تعمیری خدمات 341
خصوصیات 342
آل سعود کی تعمیری خدمات 344
سعودی تعمیر وتوسیع کی تفصیلات 347
مصارف کی تفصیلات 348
شاہ فہد کی عظیم الشان تعمیر وتوسیع 355
سرکنے والے گنبد 357
مراکش کی لکڑی 358
باب ششم
ملحقات مسجد نبوی 367
ریاض الجنۃ 369
ستونہائے رحمت 372
منبر نبوی 379
محراب نبوی ؐ 399
مسجد نبوی کےدروازے 402
اذان کی ابتداء 408
مقصورہ مبلغین 413
مینار پر انوار 413
صفہ اوراصحاب صفہ 416
مسجد نبوی کےخدمت گار 423
اغواث 425
مسجد نبوی میں روشنی کاانتظام 427
مسجد نبوی میں خوشبو کاانتظام 431
باب ہفتم
مساجدمدینہ 437
مدینہ کی قدیم وجدید مساجد 437
منقبت مسجد قبا 445
تعمیر مسجد قبا 448
تاریخ تعمیر مسجد قبا 449
محراب مسجد قبا 452
ستون مسجد قبا 454
مسجد نبوی سے مسجد قبا کافاصلہ 456
مسجد جمعہ 457
مسجد غمامہ 459
منبر مسجد غمامہ 462
مسجد الفضیح 463
مسجد البحیرہ یامسجد سجدہ 464
مسجد بنی حرام 466
مسجد اجابہ 468
مسجد قبلتین 470
مسجد بنی ظفر 472
مسجد ذباب یامسجد رایہ 474
مسجد السقیا 474
مسجد فتح 478
مساجد فتح 481
مسجد بنو قریظہ 484
مسجد مشربہ ام ابراہیم 486
مسجد علی 486
مسجد ابو بکر صدیق ﷜ 487
مسجد ضرار 488
مسجد ضرار کی منصوبہ بندی کےشرکاء 489
نوتعمیر شدہ مساجد 490
باب ہشتم
گنبد خضراء کاتاریخی پس منظر 497
لحد سے گنبد خضراء تک تدریجی مراحل 498
سانحہ ارتحال 499
تجہیز وتکفین 503
نماز جنازہ کی کیفیت 507
مزارات طاہرات کی ترتیب 511
روضہ انور کی جالی 520
گنبد کی تعمیر 525
مواجہ شریف 531
روشنی کاایمان افروز انتظام 533
روضہ اقدس میں نقب زنی 535
خسف کاعبرتناک واقعہ 539
ایک اورناپاک جسارت 541
زیارت گنبد خضراء 544
لاتشدالرحال 549
خیرالقرون میں زیارت قبر اطہر کاولولہ 553
سوئے دیار حبیب اورآواب زیارت 559
دربارگوہر کاادب واحترام 564
ہدیہ سلام بحضور خیرالانام 569
باشندگان مدینہ کااحترام 573
الوداعی سلام 578
باب نہم
نظارت نافعی 579
تاریخی کنویں 582
بیررومہ 582
بیراریس 587
بیرحاء 591
بیرغرس 593
بیربصہ 594
نظام آب رسانی 595
خیر وبرکت کی فراوانی 602
ندی نالے 604
وادی عقیق 605
وادی رانوناء 606
وادی بطحان 607
بند 607
ذریعہ معاش 609
مدینہ کےبازار 617
چمن زار مدینہ 618
بلدیہ 628
صفائی کاانتظام 630
فائر برگیڈ 630
ادارہ اوقاف مساجد 632
شفاخانے 633
ناپ تول کےپیمانے 634
مصادر وماخذ 637

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like