تاریخ پاکستان اور حکمرانوں کا کردار

تاریخ پاکستان اور حکمرانوں کا کردار

 

مصنف : محمد علی جانباز

صفحات: 256

 

تحریک پاکستان اصل میں مسلمانوں کے قومی تشخص اور مذہبی ثقافت کے تحفظ کی وہ تاریخی جدو جہد تھی جس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور بحیثیت قوم ان کی شناخت کو منوانا تھا ۔ جس کے لیے علیحدہ مملکت کا قیام از حد ضروری تھا ۔یوں تو تحریک پاکستان کا باقاعدہ آغاز 23 مارچ 1940ء کے جلسے کو قرار دیا جا سکتا ہے مگر اس کی اصل شروعات تاریخ کے اس موڑ سے ہوتی ہیں جب مسلمانان ہند نے ہندو نواز تنظیم کانگریس سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں ۔1930 ءمیں علامہ اقبال نے الہ آباد میں مسلم لیگ کے اکیسیوں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے باضابطہ طور پر بر صغیر کے شمال مغبر میں جداگانہ مسلم ریاست کا تصور پیش کر دیا ۔ چودھری رحمت علی نے اسی تصور کو 1933 میں پاکستان کا نام دیا ۔ سندھ مسلم لیگ نے 1938 میں اپنے سالانہ اجلاس میں بر صغیر کی تقسیم کے حق میں قرار داد پاس کر لی ۔ علاوہ ازیں قائد اعظم بھی 1930 میں علیحدہ مسلم مملکت کے قیام کی جدو جہد کا فیصلہ کر چکے تھے ۔1940 تک قائد اعظم نے رفتہ رفتہ قوم کو ذہنی طور پر تیار کر لیا ۔23مارچ 1940 کے لاہور میں منٹو پارک میں مسلمانان ہند کا ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں تمام ہندوستان کے مختلف علاقوں سے مسلمانوں نے قافلے کی صورت سفر کرکے شرکت کی اور ایک قرار داد منظور کی جس کے مطابق مسلمانان ہند انگریزوں سے آزادی کے ساتھ ساتھ ہندوؤں سے بھی علیحدہ ریاست چاہتے تھے ۔ لیکن افسوس  کہ آج جب ایک عام پاکستانی اپنے روز مرہ کے معاملات کے سلسلے میں حکومت کے مختلف اداروں سے رابطہ کرتا ہے تو قدم قدم پر سر پیٹ کر رہ جاتا ہے۔اسے یقین ہو جاتا ہے کہ مسلم اور غیر مسلم کا دو قومی نظریہ جس نے ہندو اور انگریز کو شکست دے کر پاکستا ن قائم کیا تھے،ہمارے سرکردہ رہنماؤں اور صاحب اقتدار حکمرانوں نے اس کی قدر کرنے کی بجائے اسے ذلیل وخوار کر کے رکھ دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” تاریخ پاکستان اور حکمرانوں کا کردار ” پاکستان کے معروف عالم دین شیخ الحدیث محترم مولانا محمد علی جانباز صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے قیام پاکستان کے اسی نظریاتی پس منظر کو تفصیل سے بیان کرتے موجودہ صورتحال کو واضح کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز 9
مقدمہ 13
تحریک پاکستان 15
سرسید احمد کی تحریک 16
مسلمان اورجداگانہ انتخاب کامطالبہ 16
قیام مسلم لیگ 17
ہندومسلم اتحاد 17
ترکی کی حمایت 17
کانپور کاواقعہ 17
محمد علی جناح اورمسلم لیگ 18
مسلم لیگ ،کانگرس معاہدہ 18
میثاق لکھنو 18
رولٹ ایکٹ 18
تحریک خلافت (1919ء1924) 18
انتہا پسند ہندوتحریکں 19
مسٹرمحمد علی جناح کےچودہ نکات 19
دہلی مسلم تجاویز(1927؁) 19
تجاویز کامقصد 21
نہرورپورٹ 1928؁ 21
آل انڈیا مسلم کانفرنس 21
کیبنٹ مشن 21
گول میزکانفرنس 22
گورنمٹ آف انڈیاایکٹ 22
1937؁کےانتخابات 22
پہلی شملہ کانفرنس 22
کرپس تجاویز 22
قرارداد دہلی 23
3جون کامنصوبہ 23
3جون کےمنصوبے کےاہم نکات 23
ریفرنڈم 23
قانون آزادی ہند 24
ریڈکلف ایوارڈ کی ناانصافیاں 24
اثاثوں کی تقسیم 25
بھارت کاناجائز قبضہ 25
پاکستان کاقیام 25
پاکستان کےلیےابتدائی مشکلات 25
مہاجرین کامسئلہ 26
مملکت کی سربراہی کامسئلہ 26
تقسیم ہندمیں جلدی 27
کانگرس کی پاکستان دشمنی 27
ریڈکلف کی بد دیانتی 28
ہندوستان میں مسلم کش فسادات 28
عورتوں کی باز یابی 29
صنعتی مسائل 29
انتظامی مسائل 29
دستوری مسائل 30
وسائل کی کمی 30
اثاثوں کی تقسیم 30
فوجی سازوسامان کی تقسیم 31
نہری پانی کامسئلہ 31
مسئلہ  پختونستان 31
ریاستوں کےالحاق کامسئلہ 32
معاشی  مسائل 32
مسئلہ کشمیر 32
پاکستان کےحکمران 1947؁ تاحال 40
مسٹر محمد علی جناح بطور پہلےگورنر جنرل (1947ء1948؁) 40
پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی 41
پاکستان کی ابتدائی مشکلات 41
پہلی حکومت 42
مسٹر جناح کی وفات 42
تحریک ختم نبوت 43
لیاقت علی خان کی شہادت 43
بیگم لیاقت علی خان 46
غلام محمد بطورگورنر جنرل 46
خواجہ ناظم الدین کی برطرفی 46
محمد علی بوگرہ (1953ء؁1955ء؁) 47
پہلی دستور سازاسمبلی  کی برطرفی 48
دوسری دستور ساز اسمبلی 48
چوہدری محمدعلی بطرووزیراعظم 48
ون یونٹ کاقیام 49
چوہدری محمد علی کااستعفی 50
حسین شہید سہروروی کی وزارت 51
اسماعیل چند دیگر کی وزارت 52
ملک فیروزخان نون کی وزارت 52
مفلوج اورمعذروگورنر 53
مسٹر غلام محمد کااستغفی 56
اسکندر مرزغلام محمد کےمستعفی ہونےکےبعد 57
جنرل ایوب خان اورپہلا مارشل لاء 60
بنیادی جمہور یتوں کانظام 61
1962؁ ء کاآئین 61
صدارتی انتخابات 61
مس فاطمہ جناح کاقوم میں عزت واحترام کامقام 65
کابل کےنادرشاہ کاواقعہ 66
مس فاطمہ جناح کی موت طبعی تھی یاغیر طبی؟ 68
مغل بادشاہ ارونگ زیب عالمگیر کاواقعہ 68
ایوب خان کازوال 70
جنرل یحییٰ خان 74
1970ء؁ کےعام انتخابات 74
سانحہ مشرقی پاکستان 75
شیخ مجیب الرحمن کےچھ نکات 76
جنرل یحیی کےغلط فیصلے 79
سانحہ پاکستان کاسب سےبڑاغدار 83
مغربی پاکستان کاسیاسی دجال 83
سانحہ مشرقی پاکستان میں جنرل یحیٰ شرابی کاکردار 91
مشرقی پاکستان کی علیحدگی کےاسباب 103
سانحہ مشرقی پاکستان اورہماری فوج 114
جنگ دسمبر اورہمارے مفروضے 122
سقوط ڈھاکہ اسباب واسباق 129
سقوط ڈھاکہ سےہم نے کیاسبق سیکھا 135
مشرقی پاکستان  میں پاکستانی فوج حقائق کیاہے 139
16دسمبر سقوط ڈھاکہ 152
علامہ احسان الہیٰ ظہیر شہید اورسقوط ڈھاکہ 157
ذوالفقارعلی بھٹو 158
1973ء؁کاآئین 159
پاکستان میں قومی اتحادکی تحریک اوربھٹو  حکومت کاخاتمہ 164
بھٹو دورکےاہم واقعات 165
حمودالرحمن کمیشن رپورٹ 169
جنرل ضیاءالحق اکادور 169
ضیاء دورکے اہم واقعات 170
مجلس شوری کاقیام 171
ریفرنڈم کاڈھونگ 171
اسلام کوبدنام کیاگیا 172
جونیجووز ارت 173
الیکشن 1985ء؁ 174
شہرمیں خواجہ صاحب کی پوزیشن 176
جونیجوحکومت کی برطرفی 178
فضائل حادثے میں ضیاءالحق کی ہلاکت 179
غلام اسحاق خان (1988ء؁1992ء؁) 179
1988ء؁ کےعام انتخابات 179
بےنظیر کاپہلا دوروزارت 180
نواز شریف کاپس منظر 180
نواز شریف  کی وزارت کاپہلا دور 182
1993ء؁ کےعام انتخابات 183
بےنظیر بھٹو کادوسراوزرات 183
سردار فاروق  خان لغاری 184
صدر فاروق  خان لغاری کی چوری وبددیانتی 184
میاں نواز شریف کاالزام 187
نواز شریف کی وزارت کادوسرا دور 191
میاں نواز شریف کی سادگی یاغلط فہمی ؟ 192
پرویز مشرف 192
نواز شریف کی جمہوری حکومت پر شب خون کیوں مارا گیا؟ 193
وزیراعظم جونیجو کی توہین آمیز برطرفی 194
وردی کامسئلہ 195
محسن پاکستان کاحبس بےجا 198
انتہا پسندی اورجنرل مشرف 200
عدالت عظمیٰ کےخلاف 203
جنرل مشرف کاکمانڈونایکشن 203
ایک اہم تاریخی واقعہ 205
عدلیہ اوردستوری حکمرانی کوچیلنج 208
مغرب کی تنقید 213
حکومت کی غیرآئینی اقدامات 217
عدلیہ کاامتحان 2224
چیف جسٹس بحران اصل کردار کون ہے؟ 226
حقائق کی اندرونی حقیقت 230
اسلام میں عدلیہ کامقام 240
 چیف جسٹس کی بحالی 245
لال مسجد اورحکومتی موقف 248
دوبارہ صد رکیوں اورکیسے ؟ 252

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like