تذکرہ شہدائے بدر و احد

تذکرہ شہدائے بدر و احد

 

مصنف : ابو حمزہ سعید مجتبیٰ سعیدی

 

صفحات: 155

 

اسلام اور کفر کے درمیان پہلا معرکہ جنگ بدر کی صورت میں لڑا گیا ہے ۔اس غزوہ میں اللہ کے فضل سےمسلمان سرخرو رہے اور ذلت ورسوائی مشرکین کا مقدر ٹھہری۔اس جنگ نے مشرکین مکہ کاغرور خاک میں ملاد یا ۔ان کے ستر بڑے بڑے سردار مارے گئے اور تقریبا اتنےہی گرفتار ہوئے۔اور چودہ مسلمان بھی خلعت شہادت زیب تن کر کے جنت کے مکیں ہوئے اور باقی بہت سا مال غنیمت حاصل کر کے مدینہ منورہ کو واپس لوٹے ۔بدرکی جنگ میں مشرکین مکہ کو بدترین شکست اور ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا تھااس شکست اور ذلت کاخیال کسی بھی لمحے ان کا پیچھا نہیں چوڑتا تھا۔ پورے خطۂ عرب میں ان کی شہرت خاک میں مل گئی تھی ۔ اور وہ بدلہ لینے کے لیے مرے جارہے تھے ۔انہوں نے مکہ مکرمہ جاکر اعلان کر دیا تھا کہ بدر کےمقتولین پر نہ تو کوئی روئے اور نہ ان پر مرثیہ خوانی کرے ہم مسلمانوں سے اس کا بدلہ لے کرر ہیں گے ۔آخر کار خو ب تیاری کر کے شوال 3ھ میں تقریبا تین ہزار کا لشکر مدینہ منور ہ سے کچھ فاصلے پرجبل احد کے قریب آٹھہرا۔مشرکین کے لشکر کی قیادت سیدناابوسفیان کے پاس تھی اورمسلمانوں کی قیادت حضور ﷺنے کی۔ اس جنگ کے نتیجہ کو کسی کی فتح یا شکست نہیں کہا جا سکتا کیونکہ دونوں طرف شدید نقصان ہوا اور کبھی مسلمان غالب آئے اور کبھی مشرکین لیکن آخر میں مشرکین کا لشکر لڑائی ترک کر کے مکہ واپس چلا گیا۔اس معرکہ میں ستر کے قریب صحابہ کرام جام شہادت نوش کر گئے اور نبی کریم ﷺ بھی اس میں زخمی ہوگئے تھے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ تذکرہ شہدائے بدر واحد‘‘ محترم جنا ب جناب پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی ﷾ (فاضل مدینہ یونیورسٹی سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کی تالیف ہےاس کتاب میں آپ نے نبی کریم ﷺکے ان جانثار صحابہ کرام کا ایمان افروز تذکرہ کیا ہے جو جنگ بدر واحد میں جام شہاد ت نوش کے کر گئے تھے ۔مصنف موصوف نے شہدائے بدر واحد کے حالات امام ابن عبد البر﷫ کی تصنیف لطیف ’’الاستعاب بمعرفۃ الاصحاب‘‘ سے لے کر انہیں اردو قالب میں ڈھالا ہے۔فاضل مصنف نےجامعہ لاہور الاسلامیہ کی تدریس کےدوران ہی گورنمنٹ سروس جائن کرلی تھی ۔آپ عرصہ دراز سے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ، لیہ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسراسلامیات خدمات سرانجام درہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ زبردست مقرر اور ایک منجھے ہوئے مؤلف ومترجم بھی ہیں ۔آپ نے حال ہی میں حدیث کی معروف کتاب ’’سنن ابن ماجہ‘‘ کا ترجمہ اور فوائد احادیث لکھے ہیں اور اسی طرح مسنداحمد بن حنبل کا ترجمہ بھی کیا ہے جسے انصار السنۃ ،لاہور نے12 جلدوں میں شائع کیا ہے ۔اس کےعلاوہ’’الاکمال فی اسماء الرجال، تدریب الراوی ، غایۃ المرید شرح کتاب التوحید وغیرہ کے آپ مترجم اور کئی کتب کےمصنف ہیں ۔اور مختلف جرائد ومجلات میں آپ کے علمی مضامین بھی شائع ہوتے رہتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ موصوف کی دعوتی وتبلیغی،تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے ۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
سخن اول 11
ابتدائیہ 15
غزوہ بدر 18
میدان بدر 19
پس منظر اسباب 20
سریہ نخلہ 22
قریش کاطعن 23
غزوہ بدر کاآخری براسبب 24
صحابہ کرام سے مشاورت 26
قریش کی جاسوسی 27
دشمن کےمعتلق مزید معلومات 28
اسلامی لشکر کی میدان جنگ کی طرف سبقت 29
آنحضرت ﷺ کے لیے چھپر 30
ایک عجیب واقعہ 30
اللہ کے حضور دعااور مناجات 30
الیفائے عہد کی شان دار اور نادر مثال 31
فتح کی پیش گوئی 32
شوق شہادت 32
نصرت الہی کے روح پرور مظاہر 33
اسلام کے سب سے بڑے دشمن ابو جہل کاقتل 34
تنبیہ 36
لکٹری تلوار بن گئی 36
جنت کی بشارت 36
جنگ کااختتام 37
فتح کی خو ش خبری 37
سیدہ رقیہ ﷜ کی علالت وفات 38
قیدیوں کے بارے میں مشاورت 38
غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں کی فضیلت 38
غزوہ بدر کے فوائد ،ثمرات اور نتائج 38
تذکرہ شہدائے بدر 41
سیدنا حارثہ بن سراقہ ﷜ 41
سیدنا رافع بن معلی بن الوذان ﷜ 42
سیدنا سعد ین خثمیہ انصاری ﷜ 43
سیدناصفوان بن بیضاءفہری﷜ 44
سیدنا عاقل بن بکیر﷜ 45
سیدنا عبداللہ بن سعید بن عاص اموی﷜ 46
سیدناعبیدہ بن حارث بن عبدالمطلب ﷜ 47
سیدنا عماربن زیادبن سکن بن رافع﷜ 48
سیدنا عمیر بن ابی وقاص ﷜ 49
سیدنا عوف بن عفراء﷜ 51
سیدنا  مبشر بن عبدالمنذر﷜ 51
سیدنا معوذ بن عفراء﷜ 52
سیدنا مھجع بن صالح ﷜ 52
سیدنا یزید بن حارث ﷜ 53
غزوہ احد 54
جبل احد 56
معرکہ بدر کے بعد کےاحوال کاسرسری جائز ہ 57
1۔غزوہ بنی سلیم 57
2۔نبی ﷺ کے قتل کی سازش 57
3۔یہود کی اسلام دشمنی اورعیاری 58
4۔منافقین کارویہ 59
5۔غزوہ سویق 59
6۔غزوہ ذی امر 60
ہزیمت بدر انتقام لینے کے لیے قریش مکہ کی تیاریاں 60
جنگ کے لیے فنڈ 61
مدینے میں اطلاع 61
مکی لشکر مدینے کی طرف 61
مسلمانوں کی مشاورت 62
صحابہ کرام ﷢ کاجوش وجذبہ 62
لشکر کاجائزہ 63
بچوں کاجذبہ جہاد،اور مقابلہ اور جہاد میں شرکت کی اجازت 63
اثناءراہ شب گزاری 63
عبداللہ بن ابی اور اس کے ساتھیوںکے بے وفائی اور سرکشی 63
نبوی تلوار اور اس کا حق 66
سیدنا عمروبن الجموع ﷜ کاشوق جہاد 66
مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش 67
قریشی عورتوں کی انگخیت 68
آغاز معر کہ 69
سیدنا ابودجانہ ﷜ کی سرفروشی او راسلامی حکم کی پاس داری 69
سیدنا حمزہ ﷜ کی شہادت 69
سیدنا حنظلہ ﷜ کاذوق جہاد او رغسیل الملائکہ ہونے کی سعادت 70
پچاس تیراندازوں کی ثابت قدمی او رکارنامہ 70
مسلمانوں کی فتح مشرکین کی شکست 71
تیراندازوں کی کوتاہی 71
عقب سے مشرکین کا اسلامی لشکر پردھاوا 72
سیدناحذیفہ ﷜ کے والدکی مسلمانوں کے ہاتھوں شہادت 72
شہادت رسول کی افواہ 73
کفارہ کااآنحضرت ﷺ پر حملہ 74
سیدنا سعد ﷜ او رسیدناطلحہ عبیداللہ کی جاں نثاری 75
سیدنا مالک بن سنان ﷜ کی عقیدت ومحبت وفضیلت 76
سیدنا مصعب ﷜ کی جاں نثاری 77
لڑائی کے بعد 77
شہداء کی تعداد 78
تذکرہ شہدائے احد 79
سیدنا انس بن نضر ﷜ 80
سیدنا انیس بن قتادہ ﷜ 82
سیدنا اوس بن ثابت﷜ 82
سیدنا اوس بن ارقم ﷜ 83
سیدناایاس بن اوس ﷜ 83
سیدنا ایاس بن عدی ﷜ 83
سیدنا ثابت بن وحداح﷜ 84
سیدنا ثابت بن عمرو﷜ 85
سیدنا ثابت بن وقش ﷜ 85
سیدنا ثعلبہ بن سعد﷜ 86
سیدنا ثقب بن فروہ ﷜ 86
سیدنا حارث بن انس ﷜ 87
سیدنا حارث بن اوس﷜ 87
سیدنا حارث بن ثابت ﷜ 88
سیدنا حارث بن عبداللہ ﷜ 88
سیدنا حارث بن عقبہ ﷜ 89
سیدنا حبیب بن زید ﷜ 89
سیدنا حنظلہ بن ابی عامر ﷜ غسیل الملائکہ 90
سیدناحسل (حسیل ) بن جابر ﷜ 94
سیدنا سید الشہد اء حمزہ ﷜ بن عبدالمطلب 95
رسول اللہ ﷺ کے چچاؤں کاتذکرہ 96
سیدنا خارجہ بن زید ﷜ 103
بئیراریس 104
سیدناخباب ﷜ بن قیظی 106
سیدنا خلاد بن عمرو بن الجموع ﷜ 106
سیدنا خنیس ﷜ بن حذافہ 107
سیدنا ذکوان ﷜ 108
سیدنا رفاعہ بن عمرو بن زید ﷜ 109
سیدنارفاعہ بن السکن ﷜ 110
سیدنا سمیع بن طاطب ﷜ 111
سیدنا  سعد بن خولی ﷜ 111
سیدنا سعد بن ربیع﷜ 112
سیدنا سعید بن سوید ﷜ 114
سیدنا سلیم بن ثابت ﷜ 114
سیدناسلمہ بن ثابت ﷜ 114
سیدناسلیم بن عمرو بن حدیدہ ﷜ 115
سیدنا سہل بن قیس ﷜ 115
سیدنا شماس بن عثمان ﷜ 116
سیدنا صیفی بن قیظی ﷜ 117
سیدنا عامر بن امیہ ﷜ 117
سیدنا ضمرہ بن عمر و ﷜ 118
سیدنا عامر بن مخلد ﷜ 118
سیدنا عبادبن سہل﷜ 119
سیدنا عبدہ ﷜ (عبادہ )بن حسحاس (خشخاش) 119
سیدنا عباس بن عبادہ ﷜ 120
سیدنا عبداللہ بن جحش ﷜ 121
سیدنا عبداللہ بن جبیر ﷜ 124
سیدنا عبداللہ بن زیاد﷜ 124
سیدنا عبداللہ بن سلمہ ﷜ 125
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن وہب ﷜ 125
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن حرام﷜ 126
کرامت 127
سیدناعمرواقیش ﷜ 128
سیدنا عبیدبن تہیان ﷜ 128
سیدنا عمرو بن ثابت ﷜ 129
سیدنا عمرو بن جموح ﷜ 130
اسلام قبول کرنے کی روئیداد 131
کرامت 136
سیدنا عمرو بن ثابت اصیرم ﷜ 138
سیدنا عمارہ بن زیادہ بن سکن ﷜ 139
سیدنا عبید بن معلی ﷜ 140
سیدنا عمرو بن ایاس انصاری﷜ 140
سیدنا عمروبن قیس ﷜ 140
سیدنا عمرو ﷜ بن قیس بن مالک 141
سیدناعمرو بن مطرف ﷜ 141
سیدنا عمرو بن معاذ بن نعمان ﷜ 141
سیدنا عنترہ ﷜ 142
سیدنا قیس بن عمرو﷜ 142
سیدنا قیس بن مخلد﷜ 143
سیدنا کیسان انصاری ﷜ 143
سیدنامالک بن ایاس ﷜ 144
سیدنا مالک بن سنان ﷜ 144
سیدنامالک بن نمیلہ ﷜ 144
سیدنا  محرز بن عامر ﷜ 145
سیدنا مجزر بن زیاد ﷜ 145
سیدنا مصعب بن عمیر﷜ 146
سیدنا نعمان بن عبدعمرو﷜ 148
سیدنا نعمان بن مالک بن ثعلبہ ﷜ 149
سیدنا نوفل بن ثعلبہ ﷜ 150
سیدنا وہب بن قابوس ﷜ 150
سیدنا ابو حبہ انصاری ﷜ 152
سیدناابوایمن ﷜ 152
سیدنا ثقیب بن فروہ 86
سیدنا علی ﷜ 152
سیدنا عثمان ﷜ 153
سیدنا سلمان فارسی ﷜ 153

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like