تیسرا زاویہ؛ اختلاف سے اتفاق تک

تیسرا زاویہ؛ اختلاف سے اتفاق تک

 

مصنف : پروفیسر حمید اللہ

 

صفحات: 287

 

آج کا دور علمی تنزلی اورمادیت پرستی کادور ہے۔ خصوصاً دینی علم، المیہ یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ روشن خیال اور ترقی پسند تو بن رہا ہے مگر در حقیقت گمراہی اور جہالت کی دلدل میں پھنستا چلا جا رہا ہے۔ محسن انسانیت جناب محمد رسول اللہ ﷺ نے اپنی امت کو ایسی عظیم شاہراہ پر چھوڑا جس کی رات بھی دن کی طرح روشن اور اظہر من الشمس ہے۔ اس بات میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں کہ انسان کا سب سے بڑا ازلی دشمن شیطان لعین ہے۔ یہ شیطان ہی ہے جو امت مسلمہ کو صراط مستقیم سے دور کرنے کے لیے ہر طرف سے حملہ آور ہوتا ہے۔ دینی مدارس ویران اور بے آباد نظر آتے ہیں جبکہ کالج، یونیورسٹیاں اور سینما گھر مغربی مناظر کے عکاس بنے ہوئے ہیں۔ والدین کی اکثریت ماڈرن علم کے حصول کو ترجیح دیتی ہے مگر عالم دین نہیں بناتے۔ اس لیے یہ دور مادیت پرستی اور نفسا نفسی کا دور ہے۔ امت مسلمہ اپنی بربادی کا سامان خود تیار کرتی اور اختلافات و انتشار کا شکار نظر آتی ہے۔ شیطان اپنی چالوں اور سعی پرکامیاب ہوتا چلا جا رہا ہے مگر انسانیت غفلت کی چادر اوڑھے اتفاق و اتحاد سے محروم و عاری ہے۔ زیر نظر کتاب”تیسرا زاویہ اختلاف سے اتفاق تک” پروفیسر حمیداللہ کی فکر انگیز تصنیف ہے۔ جس میں موصوف نے امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد کا سبق دیا ہے اور موصوف نے اپنی کتاب میں چند ایک اختلافی مسائل کو زیر بحث لاتے ہوئے میانہ روی کی راہ اختیار کی ہے تاکہ امت مسلمہ یک جاں ہو کر شیطان کی ناپاک چالوں سے محفوظ ہو جائے۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی محنت و لگن کو قبول و منظور فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
ہمار ے مسائل 15
دشمن 35
تخلیق اشرف 60
غیب اور علم غیب 85
سالگرہ 108
عروج ونزول 125
اعلی عبادت مضمون ملاوٹ 178
حق وباطل کا سفر(ایک تسلسل) 196
وسیلہ 235
اسلام میں سائنسی حقائق 268
شب قدر 16
متنازعہ مسائل کی حقیقت 19
آئمہ فقہ 19
نام محمد ﷺ پر انگوٹھے چومنا 20
اذان کے بعد دورد شریف پڑھنا 21
آمین بالجہر اور بالسر 22
رفع یدین کرنا نہ کرنا 22
ٹوپی اور نماز شرائط نماز ارکان نماز نتیجہ 23
قدیر اور عبدالقدیر 24
اداء اور عبادت 27
قربانی قربانی کافلسفہ 30

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like