تحقیق کا فن

تحقیق کا فن

 

مصنف : ڈاکٹر گیان چند

 

صفحات: 623

 

تحقیق عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں کسی چیز کی اصلیت وحقیقت معلوم کرنے کے لئے چھان بین اور تفتیش کرنا۔اصطلاحا تحقیق کا مطلب ہے  کہ کسی منتخب موضوع کے متعلق چھان بین کر کے کھرے کھوٹے اور اصلی ونقلی مواد میں امتیاز کرنا،پھر تحقیقی قواعد وضوابط کے مطابق اسے استعمال میں لانا اور اس سے نتائج اخذ کرنا ۔ایسا تحقیقی کام سندی تحقیق میں کیا جاتا ہے ،جو ہر مقالہ کی آخری منزل ہوتی ہے۔ترقی یافتہ علمی دنیا میں تحقیقی مقالہ لکھنے یا “رسمیات تحقیق” کو سائنٹیفک اور معیاری بنانے کا کام اور اس پر عمل کا آغاز اٹھارویں صدی ہی میں شروع ہوچکا تھا- چنانچہ حواشی و کتابیات کے معیاری اصول اور اشاریہ سازی کا اہتمام مغربی زبانوں میں لکھی جانے والی کتابوں میں اسی عرصے میں نظر آنے لگا تھا۔۔لیکن افسوس کہ آج تک اردو میں تحقیق کی رسمیات متفقہ طور پر نہ طے ہو سکیں۔ نہ ان کے بارے میں سوچا گیا اور نہ ہی کوئی مناسب پیش رفت ہوسکی۔ چنانچہ ایک ہی جامعہ میں، بلکہ اس جامعہ کے ایک ہی شعبے میں لکھے جانے والے مقالات باہم ایک دوسرے سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ کسی ایک مقالے میں حواشی کسی طرح لکھے جاتے ہیں اور کتابیات کسی طرح مرتب کی جاتی ہے۔ دوسرے مقالے میں ان کے لکھنے اور مرتب کرنے کے اصول مختلف ہوسکتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” تحقیق کا فن “اسی جانب ایک سنگ میل ہےجو ڈاکٹر گیان چند صاحب کی وہ قابل قدر تصنیف ہے جس میں انہوں نے فن تحقیق کو موضوع بحث بنایا ہے۔یہ کتاب نہ صرف ان کی زندگی کے علمی وتحقیقی تجربوں اور وسیع وگہرے مطالعے کا نچوڑ ہے بلکہ اس میں فن تحقیق کے وہ سارے پہلو آ گئے ہیں جو تحقیق کرنے والے ہر طالب علم ،ہر استاذ  اور تمام محققین کے لئے نہایت مفید ہیں۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ ۔۔۔ڈاکٹر جمیل جالب 1
پیش لفظ طبع اول 3
پہلا باب
تحقیق اورتحقیق کار 8
تحقیق کیا ہے ؟
تحقیق کی قسمیں 35
تحقیق و تنقید کاتعلق 35
تحقیق کا دوسرے علوم وفنون سےرشتہ 35
محقق کےاوصاف 35
نگراں کے اوصاف 36
دوسرا باب
تحقیق مقالہ 57
مقالے کی قسمیں
مقالے کی تعریف
مقالے کا حجم
مقالوں کے مکمل نہ ہونے کے اسباب
تحقیق کی منزلیں
مقالے کےاجزاء
تیسرا باب
موضوع 71
موضوع سےمتعلق حوالے کی کتابیں اور رسالے
تکرار سےبچنا
کیسا موضوع مناسب ہے
موضوع کیسا نہ ہونا چاہیے
موضوع کی تلاش
تحقیقی موضوعات کی قسمیں
چوتھاباب
خاکہ 106
خاکہ نبانا ایک مسلسل عمل
خاکہ درج کرنے کے طریقے
سیاسی اور سماجی پس منظر ؟ فرد پر تحقیق کےخاکے
تاریخ ادب سے متعلق خاکے
اصناف ادب کےخاکے
لسانیاتی موضوعات کےخاکے
مختلف ایڈیشنوں میں خاکے کا ارتقا
پانچواں باب
مواد کی فراہمی 139
مواد کی قسمیں
مغرب میں مواد کی کثرت اور سہولتیں
اردو کتابیں
مخطوطات
کتب خانے
نجی ذخیرے
مخطوطات و مطبوعات کی فہرستیں
رسالے
رسالوں کےاشاریے
اخبار
مغرب میں حوالے کی کتابیں اور رسالے
مواد کہاں تلاش کیا جائے
چھٹا باب
منتخب مطالعہ کرنا
مطالعے کی کتابوں میں ترجیح کےاصول
کارڈ یا کاغذ کےپرزوں پر نوٹ لینا ؟ نوٹ لینے کےطریقے
ابواب کےمطابق گروہ بندی کر کے نوٹ لینا
نوٹ کی خوبیاں
کچھ مشاہدات
نوٹ لینے کے چند نمونے
ساتواں باب
مواد کی پرکھ اورحزم و احتیاط 188
تدوین حدیث میں روایت کی پانچ کےاصول
عبارت آرائی پر صحت کی قربانی
نقل میں غلطی کےاسباب
ادبی تاریخ میں اغلاط کےاسباب
معاصرین کی غلط بیانی
ادیب کی اپنے بارے میں غلط بیانی
کتابوں اور افرادکےناموں میں صحت
جعلی کتابیں
سائنس سےجعل کی دریافت
سرقہ
حزم واحتیاط کےمزیدکر
سنین
مکمل حزم واحتیاط نامکمل
آٹھواں باب
مقالے کی تسوید 216
مناسب گوشہ تحریر
وقت کی تعین
مسلسل تسوید کرنا
مغربیوں کی تجاویز
حشویات سےپرہیز
اختصار
مقالے کاآغاز و انجام
اخلاقیات تحقیق
نواں باب
زبان اور بیان 238
بےکم وکاست ترسیل
مبالغے سےپرہیز
الفاظ کی قطعیت
مخففات
اصطلاحیں
جارگن
عالمانہ یاشگفتہ اسلوب ؟ تحقیق اسلوب کےکچھ نمونے
شخصی یاغیر شخصی لہجہ ؟ مزید مشاہدات
نظر ثانی اورتبئیض

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like