تحریک آزادیٔ ہند اور مسلمان حصہ دوم

تحریک آزادیٔ ہند اور مسلمان حصہ دوم

 

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

 

صفحات: 408

 

مسلمان اور غلامی دو متضاد چیزیں ہیں جو ایک ساتھ اکٹھی نہیں ہو سکتی ہیں۔مسلمان کے لئے یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ وہ غلامی کی فضا میں اپنے دین کے تقاضوں کو پورا کر سکے۔اسلام غلبہ اور حکمرانی کے لئے آیا ہے ،دوسروں کی چاکری اور باطل نظاموں کی غلامی کے لئے نہیں آیا ہے۔اسلام نے مسلمانوں کا یہ مزاج بنایا ہے کہ وہ طاغوت کی حکومت ،خواہ کسی بھی شکل میں ہو اس کی مخالفت کریں اور خدا کی حاکمیت کو سیاسی طور پر عملا قائم کرنے اور زندگی کے ہر شعبے میں اسے جاری وساری کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔برصغیر کے مسلمانوں کے سامنے یہ مسئلہ اٹھارویں اور انیسویں صدی میں اس وقت بہت نمایاں ہو کر ابھرا،جب سلطنت مغلیہ کے خاتمہ کے بعد برطانوی استعمار کے ہندوستان پر قبضہ کر لیا۔چنانچہ سید احمد شہید نے جہاد کا اعلان کیا اور تحریک مجاہدین نے آخری دم تک دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا۔1857ء کی جنگ آزادی مسلمانوں ہی کے خون سے سینچی گئی۔تمام تر خرابیوں اور کمزوریوں کے باوجود مسلمانوں نے غیر اللہ کی غلامی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔انیسویں صدی کے دوسرے نصف میں “سمجھوتہ بندی” کی روش کو خاصی تقویت ملی۔ مسلمانوں کی حیثیت ایک ہاری ہوئی فوج کی سی تھی،جو ذہنی طور مغرب سے مرعوب ہو چکے تھے۔ان حالات میں مولانا مودودی ﷫نے احیائے اسلام کی جد وجہد کا آغاز کیا ،اور اسلامی تعلیمات کو عقلی دلائل کے ساتھ پیش کیا اور ذہنوں سے شکوک وشبہات کے ان کانٹوں کو نکالا جو الحاد،بے دینی اور اشتراکیت کی یلغار نے مسلمانوں میں پیوست کر دئیے تھے۔مولانا مودودی ﷫کی یہ کتاب” تحریک آزادی ہند اور مسلمان”اسی موضوع پر ایک بہترین کتاب ہے جس میں انہوں نے مسلمانوں کے حوصلے بلند کرتے ہوئے انہیں استعمار کے خلاف سینہ سپر ہونے کی ترغیب دی ہے،اور برصغیر کی تحریک آزادی میں مسلمانوں کے کردار پر روشنی ڈالی ہے۔اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ م (فروری 1941ء) 9
تعارف مقصد (جولائی 1939ء) 17
تحریک اسلامی کا تنزل (نومبر 1939ء) 29
نسلی مسلمانوں کے دوراہیں 49
اقلیت و اکثریت 63
شکاات 69
راہ روپشت بمنزل 81
اسلام کی دعوت اور مسلمان کا نصب العین 93
اصلی مسلمانوں کے لیے ایک ہی راہ عمل 109
اسلام کی راہ راست اور اس سے انحراف کی راہیں (جنوری 1941ء) 161
اسلامی حکومت کس طرح قائم ہوتی ہے؟ 161
ایک صالح جماعت کی ضرورت 201
اضافے
مطالبۂ پاکستان کو یہود کے قومی وطن سے تششبیہ دینا غلط ہے 217
مسلم لیگ سے اختلافات کی نوعیت
وقت کے سیاسی مسائل میں جماعت اسلامکی کا مسلک 225
نظام کفر کی قانون ساز کی رکنیت شرعی نقطہ نظر سے 233
پر امن انقلاب کا راستہ 237
1946ء کے انتخابات اور جماعت اسلامی 241
تقسیم سے قبل ہندوستان کے مسلمانوں کو آخری مشورہ 261
صوبہ سرحد کے ریفرنڈم میں جماعت اسلامی کا مسلک 287
تقسیم ہند کے حالات پر تبصرہ 289
تقسیم کے وقت مسلمانوں کی حالت کا جائزہ 301
تقسیم کے بعد سامنے آنے والے اہم مسائل 313
کیا پاکستان کو ایک مذہبی ریاست ہونا چاہیے 327
پاکستان میں اسلامی قانون کیوں نہیں نافذ ہو سکتا؟ 335
پاکستان میں اسلامی قانون کس طرح نافذ ہوسکتا ہے؟ 365
مطالبۂ نظام اسلامی 383

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like