تحریک استشراق ، لامتناہی تسلسل

تحریک استشراق ، لامتناہی تسلسل

 

مصنف : افتخار احمد افتخار

 

صفحات: 200

 

مستشرقین سے مراد وہ غیرمسلم دانشور حضرات ہیں جو چاہے مشرق سے تعلق رکھنے والے ہوں یا مغرب سے کہ جن کا مقصد مسلمانوں کے علوم وفنون حاصل کرکے ان پر قبضہ کرنا اور اسلام پر اعتراضات کرنا ہے اور مسلمانوں کے ہاتھوں صلیبی جنگوں میں ذلت آمیز شکست کا بدلہ لینا ہے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے قرآن وحدیث ،سیرت اور اسلامی تاریخ کو بطور خاص اپنا ہدف بنایا ہے وہ انہیں مشکوک بنانے کےلیے مختلف ہتھکنڈوں کو استعمال کرتے ہیں ۔مستشرقین نے اپنے خاص اہداف اوراغراض  ومقاصد کو مد نظر رکھ کر قرآن ،حدیث  اورسیرت النبی ﷺ کے مختلف موضوعات پر قلم اٹھایاتو مستشرقین کی غلط فہمیوں ،بدگمانیوں  اور انکے شکوک وشبہات کے ردّ میں علماء اسلام   نے بھی ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔ زتبصرہ کتاب’’تحریک استشراق لامتناہی تسلسل‘‘ محترم جناب  افتخار احمد افتخار صاحب کی تصنیف ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں  تحریک استشراق کی  تاریخ  کو بیان کرنے کی بجائے  ان اثرات کا جائزہ لیا ہے  جو اس تحریک کے نتیجے میں آج کی جدید اور متمدن تہذیبوں  پر اثر انداز ہوئے ہیں مصنف نےکتاب کے آخرمیں کچھ ان سیاہ بخت مستشرقین کا  بھی  تذکرہ کیا ہے کہ جن کی ساری زندگیاں اسلام اور پیغمبر اسلام پر کیچڑ اچھالتے گزر گئیں۔مستشرقین کا یہ گروہ اس دنیا میں ہمیشہ اسلام کے خلاف تعصب کی  کی آگ میں جلتا رہا اور  آخرت میں بھی یہ دوزخ کی آگ میں جلنے والے ہیں ۔ کتاب ہذا کے مصنف افتخاراحمدافتخاراس کتاب کے علاوہ ’’ جاہلی عرب شعراء‘‘؛’’ انسان اور کائنات‘‘ کےبھی مصنف ہیں اور  سیرت النبیﷺ پر ایک ضخیم کتاب  بعنوان ’’ سیرت مزمل‘‘زیر تصنیف ہے۔ یہ کتابیں فی الحال نیٹ پر موجود ہیں ابھی مطبوع نہیں ہوئیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کے زورِ قلم  میں مزید اضافہ کرے۔ (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 3
فہرست عنوانات 10
مستشرق کی تعریف 14
قرون وسطیٰ میں یہود و نصاریٰ 29
تحریک استشراق ایک مطالعہ 39
تحریک استشراق کا دور جہالت 48
تحریک استشراق کا وسطی دور 54
تحریک استشراق لامتناہی تسلسل 61
تحریک استشراق اینسیویں صدی میں 71
تحریک استشراق بیسویں صدی میں 84
تحریک استشراق پس پردہ عوامل 101
تحریک استشراق مسلمانوں کی بے اعتنائی 108
تحریک استشراق کل اور آج 115
مستشرق کی اقسام 128
متعصب مستشرقین 130
ملحد مستشرقین 135
علم پیشہ مستشرقین 139
اہل علم مستشرقین 142
معتدل مستشرقین 146
قافلہ نور حق 150
علی عمر کریم 152
ابوبکر سراج 155
عبد اللہ بن عبد اللہ 157
محترمہ مریم جمیل 159
علامہ محمد اسد 161
ڈاکٹر عبد اللہ علاؤ الدین 164
ڈاکتر عرینیہ 165
ڈاکتر خالد شیڈرک 168
پروفیسر ٹی ڈبلیو آرنلڈ 170
لارڈ ہیڈلے فاروق 172
افغانسواتیین 174
زہر قلم 177
اختتام 200

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like