تحریک پاکستان اور اہل حدیث

تحریک پاکستان اور اہل حدیث

 

مصنف : عبد العظیم انصاری

 

صفحات: 82

 

تحریک پاکستان اس تحریک کو کہتے ہیں جو برطانوی ہند میں مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کے لیے چلائی جس کے نتیجے میں پاکستان قائم ہوا۔تحریک پاکستان اصل میں مسلمانوں کے قومی تشخص اور مذہبی ثقافت کے تحفظ کی وہ تاریخی جدو جہد تھی جس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ اور بحیثیت قوم ان کی شناخت کو منوانا تھا ۔ جس کے لیے علیحدہ مملکت کا قیام از حد ضروری تھا ۔قیامِ پاکستان کا قیام اس طویل جدوجہد کا ثمر ہے جو مسلمانانِ برصغیر نے اپنے علیحدہ قومی تشخص کی حفاظت کے لیے شروع کی۔قیام پاکستان  وتحریک پاکستان میں اہل  قائدین  اور علمائے اہل حدیث کی جدوجہد اور خدمات بھی ناقابل فراموش ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ تحریک پاکستان اور اہل حدیث‘‘ مولانا  عبد العظیم انصاری ﷫ کی  کاوش ہے ۔اس کتاب میں ان شخصیات کا اجمالی تذکرہ ہے جن کی  خدمات او رکارناموں نے قیام پاکستان کی منزل کو قریب کردیا ہے یا کسی بھی حیثیت سے تحریک پاکستان اور مسلم لیگ کےساتھ تعلق رہا۔یہ کتاب دراصل  مولانا عبد العظیم انصاری ﷫ کےاس مقالہ کی کتابی صورت ہے جوانہوں نے  تقریبا ً 30؍ سال  قبل ’’ پاکستان کے قیام پر اہل حدیث  کا کردار‘‘ کے  موضوع پر جمعیت اہل حدیث پاکستان  کی  طرف سے منعقد کیے گیے تحریر مقابلے میں پیش کیا ہے تو اس  انعامی مقابلہ  کی کمیٹی کےارکان مولانا عبد الخالق قدوسی شہید اور مولانا حافظ صلاح الدین﷾ نے اس مقابلہ میں پیش کیے  گیے مقالات میں سے مولانا عبد العظیم انصاری ﷫ کے مقالہ ہذا کو  اول قرار دیا  تو پھر ایک پروقار تقریب  میں  شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر  نےاس نتیجے  کااعلان کیا  اور  مصنف کتاب ہذا کو ’’سند امتیاز‘‘ سے نوازا۔اللہ تعالیٰ مصنف مرحوم کی  خدمات جلیلہ کو اپنی بار گاہ میں قبول فرمائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
سخن اولین 3
پیش لفظ 7
تحریک پاکستان اور اہل حدیث 9
ہندوستان کی اصلاحی تحریکیں 12
تحریک مجاہدین 14
جنگ آزادی 1857ء 17
تحریک اہل حدیث 21
پورے اسلام کی خدمت 22
تحریک پاکستان اورجماعت اہل حدیث 25
تحریک پاکستان اوراہل حدیث کا کردار 36
قیام پاکستان کےلیے جماعت اہل حدیث کی مساعی 38
روپڑی خاندان 38
لکھوی خاندان 40
غزنوی خاندان 42
قصوری خاندان 44
بھوجیانی خاندان 50
انصاری خاندان 51
سندھ کا راشدی خاندان 52
کیلانی خاندان 53
تالپور خاندان 57
نوابوں کا خاندان 57
علامہ احسان الہٰی ظہیر ﷫ 58
مولانا حبیب الرحمٰن یزدانی 60
مولانا محمد حنیف ندوی 60
علامہ پروفیسر ساجد میر 62
پروفیسر محمد سعید 63
حافظ صلاح الدین یوسف 67
مولانا محمد عبدہ الفلاح 68
مولانا عبد الکریم فیروز پوری 73
مولانا عبد اللہ گورداسپوری 77
حافظ عبد الحمید ازہر 78
جماعت کے دیگر اعیان وصنادید 79

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like