تہذیب النسواں و تربیت الانسان

تہذیب النسواں و تربیت الانسان

 

مصنف : نواب شاہجہان بیگم صاحبہ

 

صفحات: 458

 

زیر تبصرہ کتاب” تہذیب النسواں وتربیۃ الانسان ” ریاست بھوپال کی  ملکہ نواب شاہجہان بیگم صاحبہ کی تصنیف ہے جو انہوں نے  انتہائی اخلاص کے ساتھ خاندان بھوپال کی مستورات اور بیگمات  کی تعلیم وتربیت اور راہنمائی کے لئے مرتب کی تھی۔اس دور کے اہل علم وفضل اور اصحاب تحقیق نے اسے نہایت پسند فرمایا اور اصلاح نسواں کے لئے اس کو بڑا مفید قرار دیا۔مصنفہ موصوفہ نے اس کتاب میں عورتوں کی امراض،ادویہ گھٹی،عقیقہ،تقریبات،غذا ولباس،بیماری وعلاج،منت ونذر،توہمات،ادعیہ،تربیت،والدین کا برتاو،گھر کی آرائش،زیورات،تعلیم،فنون سپہ گری،کھانا پکانا،کپڑا سینا،کپڑا رنگنا،ازدواجی تعلقات،حقوق الزوجین،نکاح وطلاق وخلع،عدت،تیمارداری،تعزیت،موت،جزع وفزع،تجہیز وتکفین،سوگ ،خیرات،مقبرہ،زیارت قبور وغیرہ کو نہایت عمدگی سے بحوالہ نصوص واحادیث سلیس عبارت میں بڑی شرح وبسط کے ساتھ تحریر کیا ہے۔آپ ایک پڑھی لکھی اور دیندار خاتون تھیں ۔آپ نے اس کے علاوہ بھی کئی کتب لکھی ہیں جن میں سے تاج الاقبال ،خزینۃ اللغات،مثنوی صدق البیان ،تنظیمات شاہجہانیہ اور تاج الکلام قابل ذکر ہیں۔ یہ کتاب اگرچہ شاہی خاندان کی عورتوں کے لئے لکھی گئی تھی مگریہ اس قابل ہے کہ تمام پڑھی لکھی خواتین کو چاہئے کہ وہ اس کا مطالعہ کریں اور اپنی خانگی زندگی میں اس سے فائدہ اٹھائیں۔بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ وہ مصنفہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے درجات حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 14
تمہید ازمؤلفہ 18
باب اول 19۔30
عورتوں کی بیماریوں اور ان کا علاج 19
حمل نہ ٹھہرنے کا بیان 22
وجوہ اسقاط کے بیان میں 26
اسقاط اور مرابچہ پیدا ہونے کا بیان 28
باب دوم 31۔ 43
حمل کی پہچان 31
حمل کی احتیاط 34
بچے کی تدبیر 40
باب سوم 42۔ 59
بچے کی گھٹی اور احتیاط 45
زچہ کے احتیاط کابیان 50
بچے کے دودھ پلانے کا بیان 55
باب چہارم 60۔80
عقیقے کا بیان 60
بچے کا نام رکھنا 67
چھٹی کا بیان 73
ختنے کا بیان 75
باب پنجم 81۔102
غذا کھلانے کے طریقے 81
بچے کے لباس وغیرہ کا بیان 94
بچوں کو گفتگو وغیرہ سکھانے کے طریقے 97
باب ششم 103۔118
بچوں کی بیماریاں اور ا ن کا علاج 103
ان امراض اور ادویات کا بیان جو بعض بچوں کو ہوتے ہیں 117
بچوں کودوا کرنے کا طریقہ 100
ان عملوں کا بیان جن کو کرنا شرعاً منع ہے الخ 112
باب ہفتم 118۔133
منت اور نذر وغیرہ کا بیان 118
کن چھیدن کےطریقے الخ 123
مکتب اور نشرہ کا بیان 126
ماہ مبارک میں روز مرہ کھانے کا بیان 120
باب ہشتم 124۔152
اولاد کےساتھ والدین کا برتاؤ 114
اتالیفی کی شرطوں کا بیان 137
آداب سکھانے کابیان 139
خوش اخلاقی 147
باب نہم 153۔162
گھر کی آرائش اورصفائی وغیرہ الخ 153
جسم کی صفائی اور آرائش 157
لباس کا بیان 162
باب دہم 170۔183
علم سکھانے کا بیان 170
علم دینی سکھانے کا بیان 174
لکھناسکھانے کا بیان 181
باب یاز دہم 184۔204
ریاضت کے طریقے 184
شہسواری 187
باب دو ازدہم 205۔221
کھانا پکانے کا بیان 205
گٹکہ اور بیڑہ بنانا 206
سينا سکھانا 213
کپڑے رنگنے کی ترکیبیں 217

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
18.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like