توبہ وتقویٰ اسباب، وسائل اور ثمرات

توبہ وتقویٰ اسباب، وسائل اور ثمرات

 

مصنف : شفیق الرحمٰن الدراوی

 

صفحات: 158

 

جب سے اللہ تعالیٰ نے انسان کو وجود بخشا ہے تب ہی سے اس سے غلطیاں سرزد ہونے کا بھی آغاز ہو گیا۔ مگر یہ اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر خاص رحمت ہے کہ اس نے غلطی اور گناہ کرنے والےکو فوراً اس کی سزا نہیں دی بلکہ گناہ کے بعد توبہ کرلینے اور معافی مانگ لینے والے کے لیے اس کی غلطیوں کو نیکیوں میں بدلنے کا وعدہ کیا ہے۔ زیر مطالعہ کتاب ایسے لوگوں، جو یہ سمجھ بیٹھے ہیں کہ ہمارے گناہ اس قدر زیادہ ہیں کہ اب واپسی کی گنجائش باقی نہیں رہی اور وہ اسی بدگمانی میں گناہ پر گناہ کیے جا رہے ہیں کہ اب ذلت ہمارا مقدر بن چکی ہے، توبہ کرنے اور متقیوں کو تقویٰ پر استقامت کے لیے سیدھی راہ دکھانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ کتاب میں فاضل مؤلف ابو شرحبیل شفیق الرحمٰن نے پہلے گناہ، اس کی اقسام اور اس کے انسانی نفس اور کائنات میں واقع ہونے والے برے اثرات کا ذکر کیا ہے۔ اس کے بعد توبہ و استغفار کے فوائد، اس کے شروط و احکام اور توبہ و استغفار کے درمیان فرق بیان کیا ہے۔ پھر اس کے بعد تقویٰ، اس کی اہمیت اور احکام و مسائل ذکر کیے ہیں۔ اس کے بعد نیک اعمال کی حفاظت کے بارے میں کچھ نگارشات بیان کی گئی ہیں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 11
سخن ہائے گفتنی 13
نافرمانی کے چند اسباب 17
گناہوں کی اقسام 20
انسان کے نفس پر گناہوں کے اثرات 22
رؤے زمین پر گناہوں کے اثرات 45
توبہ اور استغفار کے فوائد 48
توبہ کا وقت اور اس کی شرائط 75
توبہ قبول ہونے کی نشانیاں 83
توبہ اور استغفار میں فرق 85
لوگ اور توبہ میں اقسام 87
کفارہ اور گناہ کی بخشش میں فرق 90
توبہ میں ہونے والی غلطیاں 92
توبہ کی اقسام 102
تقویٰ کی حقیقت 106
تقویٰ کی اہمیت اور ثمرات 111
تقویٰ کے مراتب 115
تقویٰ پر ابھارنے والے اسباب 116
تقویٰ کے ثمرات 120
نیک اعمال کے اثرات 134
نیک اعمال کی حفاظت کریں 139
ہدیہ تشکر 150

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4Mb ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like