تحفہ حدیث

تحفہ حدیث

 

مصنف : محمد امین اثری

 

صفحات: 227

 

اسلام کے دوبنیادی اور صافی سرچشمے قرآن وحدیث  ہیں جن کی تعلیمات وہدایات  پر  عمل کرنا ہر مسلمان کے لیے  ضروری ہے ۔ قرآن مجید کی طرح  حدیث بھی دینِ اسلام  میں ایک  قطعی حجت ہے ۔ کیونکہ اس کی بنیاد بھی وحی الٰہی  ہے ۔احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم  نے خدمات  انجام دیں۔ تدوینِ  حدیث  کا آغاز  عہد نبوی  سے  ہوا  او ر صحابہ وتابعین  کے  دور میں  پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور  میں  خوب پھلا پھولا ۔مختلف  ائمہ  محدثین نے  احادیث  کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ان ضخیم مجموعہ جات سے     استفتادہ  عامۃ الناس  کےلیے  انتہائی دشوار  ہے ۔عامۃ الناس  کی ضرورت کے پیش  نظر کئی اہل علم  نے  مختصر مجموعات حدیث تیار کیے ہیں ۔اربعین کے نام سے  کئی علماء نے   حدیث کے  مجموعے مرتب کیے ۔اور اسی طرح  100 احادیث پر مشتمل  ایک  مجموعہ  عارف با اللہ  مولانا سید محمد داؤد غزنوی  ﷫ نے  ا نتہائی مختصراور جامع رسالہ ’’نخبۃ الاحادیث‘‘  کے  نام سے مرتب کیا جس میں  عبادات معاملات ،اخلاق وآداب وغیرہ سے متعلق کامل  راہنمائی موجود ہے۔ موصوف کے کمال حسنِ انتخاب کی وجہ سے یہ کتاب اکثر دینی مدارس کے نصاب  میں شامل  ہے۔عصر  حاضر میں  بھی کئی مزید مجموعات ِحدیث منظر عام پر آئے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’تحفۂ حدیث‘‘بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔یہ مجموعہ  حدیث  مولانا محمد اثری  کامرتب شدہ ہے  اس میں انہو ں  نے ان احادیث مبارکہ کو جمع کیا ہے جو انسان کی عملی زندگی سے تعلق  رکھتی ہیں ۔اور  اردو زبان میں  ان احادیث کی  وضاحت اورتفصیل سے ان کی تشریح بھی کردی ہے ۔اسلامی زندگی کی بابت احادیث صحیحہ کا یہ مستند تشریحی  مجموعہ  تقریباً  ساٹھ احادیث پر مشتمل ہے۔

عناوین صفحہ نمبر
توحید
اللہ کا حق 10
رسالت
محبت رسول 13
رسالت محمدی 18
رسول کی اطاعت 25
عبادات
نماز 28
زکوۃ 30
روزہ 36
حج 41
اخلاق ۔محاسن
حسن خلق 49
عدل و انصاف 50
صبر 59
توکل 64
شکر 72
مہمان نوازی 77
شرم وحیاء 78
معائب
جھوٹ 80
چوری 82
سود 83
رشوت 86
چغل خوری 88
غیبت 89
گالی گلوچ 95
بہت بولنا 96
وعدہ خلافی و عہد شکنی 98
تکبر 100
نام و نمود 104
غصہ و غصب 106
تفرقہ اندازی 116
قول بلاعمل 118
معا ملات و معاشرت
تجارت 120
دولت اور اس کا صحیح مصرف 121
نکاح 125
طلاق 130
نظم و اجتماعیت 133
والدین کی اطاعت 136
اولاد کی تعلیم و تربیت 138
اونچ نیچ 143
لباس 149
کھانے  پینے کے آداب 150
سلام 153
پیشاب و پاخانے کے آداب 154
(ب)
انسانوں سے حسن سلوک 156
اپنے بھائی کے لیے وہی چاہو جو اپنے لیے چاہتے ہو 157
بھائی کی مدد 159
سچا مسلمان 160
چھوٹوں پر رحم بڑوں کا ادب 161
مسلمان مسلمان کا آئینہ 162
متفرقات
شہادت 165
مال کی حفاظت میں مرنا شہادت ہے 169
دعا 170
فکر آخرت 182
دانشمندکون ہے؟ 188
توبہ استغفار 190
دعوت اسلامی
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر 199
انصار اللہ 202
ہر انسان حاکم و نگران ہے 207
قرآن کی تعلیم 209
علم دین 217

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like