علوم القرآن ( صبحی صالح )

علوم القرآن ( صبحی صالح )

 

مصنف : ڈاکٹر صبحی صالح

 

صفحات: 499

 

علوم القرآن سے مراد وہ تمام علوم وفنون ہیں جو قرآن فہمی میں مدد دیتے ہیں او رجن کے ذریعے قرآن کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے ۔ ان علوم میں وحی کی کیفیت ،نزولِ قرآن کی ابتدا اور تکمیل ، جمع قرآن،تاریخ تدوین قرآن، شانِ نزول ،مکی ومدنی سورتوں کی پہچان ،ناسخ ومنسوخ ، علم قراءات ،محکم ومتشابہ آیات وغیرہ ،آعجاز القرآن ، علم تفسیر ،اور اصول تفسیر سب شامل ہیں ۔علومِ القرآن کے مباحث کی ابتدا عہد نبوی اور دورِ صحابہ کرام سے ہو چکی تھی تاہم دوسرے اسلامی علوم کی طرح اس موضوع پربھی مدون کتب لکھنے کا رواج بہت بعد میں ہوا۔ قرآن کریم کو سمجھنے اور سمجھانے کے بنیادی اصول اور ضابطے یہی ہیں کہ قرآن کریم کو قرآنی اور نبوی علوم سےہی سمجھا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ علوم القرآن ‘‘لبنان کے ڈاکٹر صبحی صالح کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں ڈاکٹر صبحی صالح نے حقیقت وحی ، تاریخ قرآن، علوم القرآن، اعجاز القرآن وتاریخ تفسیر جیسے عنوانات کو موضوع بحث بنایا ہے ۔ان مذکورہ ابواب کے تحت کے سیکڑوں ذیلی عنوانات پھیلتے گئے ہیں ۔فاضل مصنف نے ان مباحث میں ان کا حق اداکردیا ہے ۔یہ کتاب اپنے موضوع پر نہایت مفصل اور تقریباً اس ضمن میں تحریر کردہ ایک صد کتب کی جامع ہے جن کاتذکرہ ماخذ کے طور پر مصنف نے کتاب کے آخر میں کیا ہے۔ معروف مترجم جناب پروفیسر غلام احمد حریری ﷫ نے 1966ء میں اس اہم کتاب کا ترجمہ کرنے کی سعادت حاصل کی ۔مترجم نے ترجمہ وتفہیم میں مطالب کا خاص کاخیال رکھا ہے اور مبہم ومجمل مباحث کوآسان بنا دیا ہے ۔کتاب کی افادیت ومقبولیت کے باعث اس کتاب کے متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں ایڈیشن ہذا اس کتاب کا چوتھا ایڈیشن ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف، مترجم اور نارشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز ازمترجم 5
پیش لفظ منصف طبع جدید 9
مقدمہ 15
باب اول
قرآن ووحی 22
فصل اول
اسمائے قرآن اور ان کامادہ اشتقاق 23
فصل ودم
وحی کامفہوم 31
بشریت رسول ؐ 43
انبیاء بر عتاب خداوند کانزول 45
حدیث قدوسی 50
فصل سوم
قرآن کاتدریجی نزول اور اس کےاثرات 72
شراب کی تدریجی تحریم 87
رہبانیت کاعدم جواز 91
باب دوم
تاریخ قرآن 93
فصل اول
قرآ ن جمع وتدوین 95
عہد رسالت میں کتابت قرآن 100
ترتیب سورۃ  وآیات 101
ترتیب سورتوقیفی ہے 103
تدوین قرآن او رحضرت ابوبکر صدیق ؓ 108
عہد عثمان ؓ میں تدوین قرآن 114
فصل دوم
عثمانی مصاحف تجوید وتحسین کے دو رمیں 130
طباعت قرآن کےمختلف ادوار 142
فصل سوم
حروف سبعہ 144
باب سوم
علوم القرآن 168
فصل اول
علوم اقرآن کاتاریخی جائز ہ 169
علوم القرآن پر اہم تصانیف 171
فصل دوم
علم اساب النزول 180
اسباب نزول کے ضمن میں روایات صحییحہ کی اہمیت 192
متقدمین کی تصانیف بر نقد وجرح 193
کتب قدیمہ میں اغلاط کی بھر مار 195
اسباب نزول سے متعلق صیغے 202
ترجیح روایات صحیحہ 207
آیات کاربطہ وتعلق 2112
قرآن کافنی نظم ونسق 223
فصل سوم
مکی اور مدنی سورتیں 233
مستشرقین کے شکوک وشبہات 234
مکی ومدنی کی تقسیم زبانی کی افضلیت 239
نزول قرآن  کے چھ مراحل 240
پچیس علوم جو مفسر کے لیے ناگزیرہیں 241
غزوات میں نزول قرآن 246
ولیم اور ترتیب قرآن 251
بلاشیر کاترجمعہ قرآن 252
نزول قرآن کاآغاز انجام 255
مکی ومدنی کی پہچان کے دوطریقے 257
مکی سورتوں کی خصوصیات 258
مدنی سورتوں کی خصوصیات 260
مکی ومدنی سورتوں کے تین مراحل 263
ابتدائی سورتوں میں مندرج مضامین 264
متوسط مرحلہ کی سات مکی سورتوں کاتجزیہ 276
مرحلہ ثانیہ کی سورتوں پر مجموعی تبصرہ 291
ذوالقرنین 317
فصل چہارم
سورتوں کےآغاز کاسرسری جائز ہ 323
ابن عربی کازاویہ نگاہ 339
مستشرق نولدیکی کی ہرزہ سرائی 343
مستشرق بلاشیر کی رائے 344
فصل پنجم
علم قراءات وقراء کاجمالی تذکرہ 350
نقدقرات کامعیار ومدار 362
فصل ششم
علم ناسخ ومنسوخ 366
نسخ کی تعریف میں علماء کااختلاف 367
نسخ کی صحیح ترین اصطلاحی تعریف 369
ابو مسلم  اصفہانی کانقطہ نگاہ 371
نسخ وتخسیس کے مابین فرق وامتیاز 372
قائلین نسخ کی مبالغہ آمیزی 373
منکرین نسخ کی عجلت پسندی 387
اثبات  نسخ 388
سیوطی کےنزدیک آیات منسوخہ کی تعداد 390
آیات منسوخہ دس سے زائد نہیں 391
فصل ہفتم
قرآنی رسم الخط 392
فصل ہشتم
محکمات ومتشابہات 400
متشابہات کی تین اقسام 403
با ب چہارم
تفسیر واعجاز 411
فصل اول
علم تفسیر 413
اتباع تابعین اور علم تفسیر 415
کتب تفاسیر کی خصوصیات 419
مختلف فرقوں کی تفاسیر 421
صوفیا کی تفاسیر 422
باطنیوں کی تفاسیر 424
موجودہ تفاسیر 425
فصل دوم
قرآن اپنی تفسیر آپ ہے 427
قرآن میں عام وخاص 435
فصل سوم
اعجاز القرآن 448
متاخرین کی خدمات جلیلہ 452
سید قطب شہید کازاویہ نگاہ 454
قرآن میں تشبیہ واستعار ہ کااستعمال 458
مجاز کنایہ 460
فصل چہارم
قرآن حکیم کاصوتی اعجاز 466
خاتمہ الکتاب 466
قرآن کریم کی حقیتقت واصلیت تمت 468
علم ناسخ ومنسوخ 469
نقد قرات کامعیار ومدارد 470
مستشرق بلاشیر کی رائے 471
قرآن کریم کی حقیقت 472
سیدقطب شہید کازاویہ نگاہ 473

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like