اصول حدیث ( ڈاکٹر حمید اللہ)

اصول حدیث ( ڈاکٹر حمید اللہ)

 

مصنف : ڈاکٹر حمید اللہ عبد القادر

 

صفحات: 102

 

علم  اصولِ حدیث ایک ضروری علم  ہے ۔جس کے بغیر حدیث  کی معرفت ممکن نہیں احادیث نبویہ کا مبارک علم پڑہنے پڑھانے میں بہت سی اصطلاحات  استعمال ہوتی ہیں جن سے طالب علم کواگاہ ہونا از حدضرورری ہے  تاکہ  وہ اس  علم   میں کما حقہ درک حاصل   کر سکے ، ورنہ  اس کے فہم  وتفہیم  میں  بہت سے الجھنیں پید اہوتی ہیں اس موضوع پر ائمہ فن وعلماء حدیث نے مختصر   ومطول بہت سے کتابیں تصنیف فرمائی ہیں جو اس راہ کے سالکان کے لیے  مشعل راہ ہیں۔ حافظ ابن  حجر ﷫ کی کتاب شرح نخبۃ الفکر  عمدہ ترتیب اور اچھے اسلوب کی وجہ سے   یہ بہت  مقبول  کتاب ہے۔یہ اپنی افادیت کے پیش نظر  اکثرمدارس دینیہ  اورایم اے  علوم اسلامیہ کے نصاب میں شامل ہے ۔ شرح  نخبۃ الفکر  چو نکہ عربی زبان میں  ہے  اس  لیے  اسے آسان او رقابل فہم انداز میں اصول حدیث کی اصطلاحات کو بیان  کرنےکی  ضرورت ہے ۔زیر نظر کتاب ’’ اصول حدیث ‘‘ ڈاکٹر  حمید  اللہ عبد القادر ﷾(سابق استاذ الحدیث والفقہ ادارہ علوم اسلامیہ  ،پنجاب یونیورسٹی ،لاہور   کی تصنیف ہے ۔اس انہوں  شرح نخبۃ الفکر  کے  مباحث  کو سادہ  اور عام  انداز میں پیش کیا ہے ۔محترم ڈاکٹر  صاحب نے اصطلاحات کی تعریف عربی اور اردو زبان دونوں میں کی  ہے  اورہر اصطلاح کے ساتھ مثالیں بھی دی ہیں۔اللہ تعالی ان کی اس سعی کوقبول  فرمائے  اور طالبانِ حدیث کے لیے  اس کو مفید بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 1
تقریظ 3
اصول حدیث کی تاریخ اور اس موضوع پر اہم تالیفات 7
علوم الحدیث کا مختصر تعارف 12
کتب احادیث کی اقسام 15
محدثین کے اللقاب 16
حافظ ابن حجر اور ان کی کتاب ( شرح نخبۃ الفکر ) 19
اصول حدیث 22
حدیث آحاد کی اقسام قوت اور ضعیف کے اعتبار سے 33
خبر مقبول 39
خبر مردود اور اسباب رد 43
اسباب طعن فی الراوی 59
مخالفۃ الرلومی للثقات 68
المزید فی متصل الاسانید 72
نزول اور اس کی اقسام 82
روایہ الاکابر عن الاصاغر 83
معرفت ولادت و وفات 86
آداب کتابت 90
حرف آخر 92

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like