استاد گرامی مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی

استاد گرامی مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی

 

مصنف : محمد اسحاق بھٹی

 

صفحات: 259

 

برصغیر پاک وہند میں مسلک صحابہ کرام اور تابعین عظام اور ان کے پیروکاروں کے مسلک کی ترویج واشاعت میں فحول علماء نے بڑی محنت اور کوشش کیں۔ اس راہ میں انہیں مالی اور بدنی مصائب سہنے پڑے۔ اُن پاک باز ہستیوں نے اپنے اپنے دور میں اشاعت اسلام کی قابل قدر خدمات انجام دیں۔ یہ ہمارے محسن اور شکریے کے لائق ہیں۔ بیسویں سن عیسوی کے ممتاز علمائے اہل حق میں شیخ الحدیث حضرت مولانا ابو الطیب محمد عطاء اللہ حنیف کا اس گرامی نمایاں نظر آتا ہے۔۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  مولانا عطاء اللہ حنیف کے احوال وکوائف بیان کیے گئے ہیں۔ مصنف کا بے مثال حافظہ ہے کہ جو انہوں نے نصف صدی سے زیادہ عرصے کے واقعات اور احوال وکوائف اور ان کی جزئیات تک اس میں بیان کی ہیں۔اور اس میں انداز بیان بھی دلچسپ ہے کہ آدمی اس کے سحر میں کھو جاتا ہے۔ اور اس میں دی گئی تفصیلات اگرچہ اوراق پارینہ ہیں لیکن قاری کے لیے اوراق تارزہ ہی ہیں۔ یہ کتاب’’ استاد گرامی مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی ‘‘ مولانا محمد اسحاق بھٹی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرفے چند 5
تقریظ 9
مقدمہ 11
ذہبی دروراں مورخ العصر علامہ محمد اسحاق بھٹی  19
استاذ گرامی مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی 48
مرکزی جمعیت اہل حدیث کے قیام میں مولانا محمد عطاء حنیف  کا حصہ 223
مولانا محمد عطاء اللہ حنیف  کی وفات پر تعزیتی خطوط 232
مولانا عبد المالک مجاہد 232
حکیم اجمل خاں مدیر مجلہ اہل حدیث دہلی 233
حکیم عبد الرحمن آزاد ناظم سیاسیات مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان 235
مولانا عزیز الرحمن لکھوی رینالہ خورد 236
مولانا عبد الواحد جدہ 237
حاجی محمد اسماعیل 238
حرف شناسی سے لفظ شناسی تک 239
سال بیت گیا 249
مولانا بھوجیانی کا مولانا بھٹی صاحب کے نام ایک مراسلہ بمعہ عکس 256

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like