اسوہ صحابہ کاملؓ

اسوہ صحابہ کاملؓ

 

مصنف : عبد السلام ندوی

صفحات: 658

 

صحابہ  نام  ہے  ان نفوس  قدسیہ  کا جنہوں  نے   محبوب  ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا  اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو  اپنے   ایمان  وعمل میں پوری طرح سمونے کی  کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی  سے مراد رسول  اکرم ﷺکا وہ  ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت  میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی  کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص  ہے  لہذاب  یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے  استعمال نہیں کرسکتا۔  انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام   کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام  کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام   کے ایمان  ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر  پسند آیا کہ اسے   بعد میں آنے والے  ہر ایمان  لانے والے  کے لیے کسوٹی قرار  دے  دیا۔یو  ں تو حیطہ اسلام  میں آنے   کے بعد صحابہ  کرام    کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے  لیکن بعض  پہلو اس  قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ  ان کو  پڑہنے  اور سننے والا دنیا کا   کوئی بھی  شخص  متاثر  ہوئے بغیر  نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام   کےایمان  افروز  تذکرے سوانح حیا ت کے  حوالے  سے  ائمہ محدثین او راہل علم  کئی  کتب تصنیف کی  ہیں عربی زبان  میں  الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ  قابل ذکر ہیں  ۔اور اسی طرح اردو زبان میں  کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ اسوۂ صحابہ کامل‘‘مولانا عبد السلام ندوی ﷫ کی مرتب شدہ  ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے  صحابہ کرام   کی حیات طیبہ، علم وعمل،امن وآشتی، عدل وانصاف، شفقت ورافت ، عزم وہمت جرات وشجات صدق وصفا اوراخلاق وتمدن  کے دلنشیں تذکروں کو بڑے آسان اندا ز میں پیش کیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ طبع ثانی 15
دیباچہ 16
مقدمہ 23
صحابی ﷜ کی تعریف 23
صحابہ ﷢ کی تعداد 28
صحابہ ﷢ کی شناخت 30
صحابہ﷢ کی عدالت 32
صحابہ ﷢ کےطبقے 34
صحابہ ﷢ کازمانہ 35
قبول اسلام 37
قرآن مجید کااثر 37
اخلاق نبوی ﷺ کااثر 39
مواعظ نبوی ﷺ کااثر 40
شمائل نبوی ﷺ کااثر 40
دعاۃ اسلام کااثر 40
معجزات کااثر 41
فتح مکہ کااثر 41
قوت ایمان 42
طمع وترغیب سے برگشتہ از اسلام نہ ہونا 42
تحمل شدائد 44
قطع علائق 47
ہجرت 50
عقائد 55
توحید 55
تنزعن لشرک 56
بت شکنی 57
ایمان بالرسالت 58
ایما ن بالغیب 61
ایمان بالقدر 62
عبادات 64
پنج وقتہ وضو کرنا 64
ہمیشہ باوضو  رہنا 64
پنج وقتہ مسواک کرنا 64
نماز پنج گانہ 65
نماز جمعہ 66
نوافل اشراق اروصلوۃ کسوف 67
تہجد ونماز شب 68
رسو ل اللہ ﷺ کےساتھ تہجد اور نوافل میں  شرکت 70
قیا م رمضان 72
پابندی جماعت 74
نماز میں خشوع وخضوع 76
زکوۃ مفروضہ 78
صدقہ فطراداکرنا 79
صدقہ خیرا ت 80
مردوں کی جانب سےصدقہ کرنا 83
اعزہ اقارب پر صدقہ کرنا 83
صدقہ دینے پر اصرار 84
صدقہ ددینے میں مسابقت 85
اخفائے صدقہ 85
اپنے بہترین مال کاانفاق 86
صوم رمضان 88
سفر میں روزہ رکھنا 88
صوم عاشورہ 89
صوم داؤدی 90
صوم وصال 90
دشنبہ اور پجنشنبہ کےروزے 90
ایام بیض کے روزے 96
صائم الدہررہنا 90
نفل کےروزے رکھنا 92
مردوں کی جانب سےروزہ رکھنا 92
بچوں سےروزہ رکھوانا 92
اعتکاف 93
حج 93
ماں باب کیطرف حج ادا کرنا 95
عمرہ 95
قربانی کرنا 96
شوق جہاد 96
شوق شہادت 97
خلوص فی الجہاد 99
عمل بالقرآن 101
اتباع سنت 111
محرمات شرعیہ سے اجتناب 114
اکل حرام سےاجتناب 114
زکوۃ وصدقہ سے اجتناب 116
قتل مسلم سے اجتناب 117
سودخوری سے اجتناب 118
شراب خوری سےاجتناب 119
بدکاری سے اجتناب 122
مشتبہات سےاجتناب 123
جامع الابواب 126
تلاوت قرآن 126
حفظ قرآ ن 128
تسبیح وتہلیل 130
ذکر الہی 130
خوف الہی 130
خوف قیامت 131
خوف عذاب قبر 134
گر یہ وبکا 134
الحب فی اللہ 135
البغض فی اللہ 136
مقامات مقدسہ کی زیارت 136
فرائض مذہبی کےاداکرنےمیں جسمانی تکلیفیں اٹھانا 139
شوق حصول ثواب 140
پابندی نذروقسم 141
تحمیل الرسول 143
برکت اندوزی 143
محافظت یاد گار رسول ﷺ 145
ادب رسول اللہ ﷺ 148
جان نثاری 154
خدمت رسول اللہﷺ 158
محبت رسول اللہ ﷺ 161
اہل بیت اور رسول اللہﷺ کےاعزہ اقارب کی عزت ومحبت 166
رسول اللہﷺ کےدوستوں کی عزت ومحبت 169
شوق زیارت رسول اللہ ﷺ 170
شوق دیدار رسول اللہ ﷺ 172
شوق صحبت رسول اللہ ﷺ 172
رسول اللہ ﷺ کاصحبت کااثر 173
استقبال رسول اللہﷺ 174
ضیافت رسول اللہﷺ 176
نعت رسول اللہ ﷺ 177
رضامندی رسو ل اللہﷺ 179
ماتم رسول اللہﷺ 181
تفویض الی الرسول اللہﷺ 183
ہیبت رسول اللہﷺ 184
اطاعت رسول اللہﷺ 185
پابندی احکا م رسول اللہﷺ 186
ادب حرم نبوی ﷺ 190
فضائل اخلاق 192
مسکین نوازی 192
استعفاف 193
ایثار 195
فیاضی 196
کف لسان 201

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like