والدین۔ اطاعت و نافرمانی، واقعات کی زبانی

والدین۔ اطاعت و نافرمانی، واقعات کی زبانی

 

مصنف : عبد المالک مجاہد

 

صفحات: 400

 

حقوق العباد میں سے سب سے مقدم حق والدین کا ہے ۔ اور یہ اتنا اہم حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حق ِعبادت کے بعد جس حق ذکر کیا ہے وہ والدین کا حق ہے ۔والدین کا حق یہ کہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے ان کا مکمل ادب واحترم کیا جائے ،نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ان کی اطاعت و فرنبرداری کی جائے اور ہمیشہ ان کے سامنے سرتسلیم خم کیا جائے ۔ قرآن وحدیث سے یہ بات بہت واضح ہو کر سامنے آتی ہے کہ والدین سے حسنِ سلوک سے رزق میں فراوانی اور عمر میں زیادتی ہوتی ہے ۔ جب کہ والدین کی نافرمانی کرنے والا او ران کے ساتھ حسن سلوک سے پیش نہ آنے والا اللہ کی رحمت سے دور ہوجاتا ہے اور بالآخر جہنم کا ایندھن بن جاتاہے ۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت واطاعت کے ساتھ ،والدین سے حسن سلوک نہ کرنے والے سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے اور یہ ناراضگی اس کی دنیا اور آخرت دونوں برباد کردیتی ہے ۔ اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم والدین کے حقوق کا پورا پورا خیال رکھیں ۔اس معاملے میں قرآن وسنت سے ہمیں جو رہنمائی ملتی ہے اس کی روشنی میں اپنے رویوں کودرست اور کردار کی تعمیر کریں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’والدین کی اطاعت ونافرمانی واقعات کی زبانی ‘‘ مکتبہ دارالسلام کے ڈائریکٹر محترم جناب مولاناعبدالمالک مجاہد﷾ کی تصنیف ہے ۔ انہوں نےاس کتاب میں والدین کی اطاعت ونافرمانی کےحوالے سے مختلف واقعات جمع کیے ہیں ۔ ان واقعات میں بلاشبہ عبرت ہے ۔ والدین کو کیسے راضی کیا جائے یہ بڑااہم سوال ہے ۔ اس کتاب میں مؤلف نےاپنےذاتی تجربات او رمختلف کتابوں کےمطالعہ کی روشنی میں بتایا کہ والدین کی خوشنودی اور رضا کیسے حاصل کی جاسکتی ہے ۔مصنف کا اس کتاب کوتحریر کرنے کامقصد ہی یہی ہے کہ ہم والدین کےساتھ حسن سلوک اور نافرمانی کے واقعات پر کر ان سے سبق حاصل کریں اور اپنے والدین کےساتھ خیر خواہی کریں۔وہ زندہ ہوں یا وفات پاچکے ہوں دونوں صورتوں میں ان کو ہماری ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ اور ہمیں اپنے والدین کی عزت واحترم کرنے اور ان کے حقوق ادا کرنے والابنائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 5
مقدمہ 12
قرآن کریم اوراحادیث کی روشنی میں والدین کادرجہ
قرآن کریم کی روشنی میں والدین کادرجہ 16
احادیث کی روشنی میں والدین کادرجہ 18
والدین کو راضی رکھنے کےسنہرے اصول
والدین کوراضی رکھنے کےسنہرے اصول 22
تین مقبول دعائیں 24
سفاک بیٹے کاعبرتناک انجام 30
ماں کی دعاسے بیٹے کی بیڑیاں ٹوٹ گئیں 34
ماں کےساتھ حسن سلوک پر بیٹی کی مغفرت 37
باپ کی دعاسے بیٹا اونچے رتبے پر پہنچ گیا 39
اویس قرنی﷫کی عظمت وفضیلت کاراز 43
بیٹے کا ایکسیڈنٹ اورماں کی دعا 46
ماں کی اطاعت کاشاندار صلہ 48
جیسی کرنی ویسی بھرنی 56
امریکی نرس کی یاپلٹ گئی 60
ماں کو مارنے والے بدبخت بیٹے پر فالج گر گیا 66
والدہ کےحقوق 70
لمبی عمر پانے اوردولتمند بننے کاآسان نسخہ 73
اللہ اللہ ابراہیم ﷤ مشرک باپ کی ہدایت کےلیے کس قدر بےقرار تھے 75
بیٹے کےانتظار میں بھٹکتی ہوئی ماں 78
والدین کی دعاسے زنجیریں ٹوٹ گئیں 81
آپ اورآپ کاسارا مال آپ کےوالد کاہے 86
بوڑھی ماں کی جان بچانے کاصلہ 90
والدین کی خدمت بھی جہاد ہے 93
خالہ سے نیکی کابرتاؤ کرو 94
دیکھو مجھے جودید عبرت نگا ہ ہو 96
جب دیار نج بتوں نےتوخدا یاوآیا 105
مشرک والدین سے کیا سلوک کیاجائے 114
پلاسٹک کی پلیٹ 116
قبرستان کی بڑھیا 121
ماں کی غمخوار بیٹی کےلیے اللہ کی مدد 124
ماں باپ کوحج کرانے کاانعام 128
آداب فرزندیسے کندھا ہوابیٹا 131
سیب اورگیند کامقابلہ 132
یحیی اورعیسی ﷤ اپنے ماں باپ کےبے حد فرماں بردار تھے 136
والدہ محترمہ کی یادمیں 137
ماں کو ستانے کابھیانک انجام 146
والدین کو راضی کرنے کےچند اوراصول
والدین کو راضی کرنے کےچند اوراصول 155
جیسی نیت ویسی مراد 163
سب کچھ لٹا کے ہوش میں آئے تو کیاکیا 172
تمغہ خدمت 177
اللہ نہ کرے اسے شیر نہ مارڈالے 180
قانون بھی حیران ہوگیا 183
اس کاچرچا آسمانوں میں ہے 189
بھاگوان دلہن 194
ماں کی فرمائش 199
ماں کے ساتھ کھانا کھانے سےانکار 203
چھوٹے سے بچے کی بڑی بڑی باتیں 207
ماں کاقاتل 211
اس ناسعید بیٹے کی قسمت الٹ گئی 221
اورمیری ماں چل بسی 223
ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ ساکہیں جسے؟ 229
ماں کی بدعا اللہ کی پناہ 234
اورچٹان ہٹ گئی 237
گورنر کی ماں 243
عیدکی خوش دفن ہوگئی 244
دودھ پیتے بچے کی گواہی 248
ماں کی فرماں برداری سےجان بچ گئی 255
دادی اماں کےساتھ حسن سلوک کاصلہ 258
قرآن کریم اورگاڑی 263
سب سےبڑا گناہ 266
یہ تھا ماں کااحترام 269
آدھی چادر کاراز 272
اللہ اللہ !کافروالدین کابھی کیامرتبہ ہے ! 275
کافرماں اورمسلمان بیٹی 279
جہاد کےلیےماں باپ سےاجازت لینےکاحکم 281
والدین کو راضی رکھنے چند اوراصول
والدین کوراضی رکھنے کےچند اوراصول 281
اورانھوں نےمرغی کودانہ ڈال دیا 293
عمربن خطاب ﷜بھی روپڑے 295
جیل میں باپ کی خدمت کایادرگارواقعہ 302
پھر وہ مسلمان ہوگئی 305
آنکھ کاعطیہ 309
ان کو رونے کاسبب یاد آیا 314
دنیا ہی میں جنت کےمزے 315
جو میں نےکیاتھا وہی آیا مرے آگے 316
مری نماز جنازہ پڑھائی غیروں نے 319
جنت میں موسی ﷤کی رفاقت کاراز 324
ماں باپ کی خدمت سے تقدیر بدل گئی 326
باپ کی عزت کرو 333
دودلوں کی جوڑے والی دلہن 335
میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی 341
والد کے ددستوں کےساتھ بیٹے کابرتاؤ 346
روزانہ جنت کی فضا میں سونے والا خوش نصیب 351
والدین کوراضی رکھنے کےچند اوراصول
والدین کوراضی رکھنے کےچند اوراصول 356
ماں کے قدموں کی مٹی 370
صلہ رحمی کاکرشمہ 371
گدھے کی آواز والا نافرمان بیٹا 375
کاش میں بیٹے کی صحیح تربیت کرتا 377
تمہار ا بیٹا بھی تمہیں ذبح کردے گا 380
سب سےزیادہ بدبخت بیٹا 382
یہ ہے سوچنے کی بات اس کو باربار سوچ 384
مجھے داستان عبرت وہ سناسنا کے رویا 387
احمد ابن تیمیہ کی طرف سےوالدہ محترمہ کےنام مکتوب 389
مرنے والے سےوالدین راضی تھے 392
آخری کہانی 398

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like