یہودیت تاریخ، فطرت اور عزائم

یہودیت تاریخ، فطرت اور عزائم

 

مصنف : یوسف ظفر

 

صفحات: 301

 

اسلام ایک امن و سلامتی کا عالمگیر مذہب ہے۔ خاتم النبیین کی بعثت سے پہلے دنیا میں شرک و الحاد باہمی انتشار و فساد کا دور دورہ تھا۔ اللہ رب العزت نے آفتاب رسالت ﷺ کے ذریعے انوار توحید و سنت عالم انسانی کو منور و مزین کیا۔ آپﷺ کی ذات بابرکات و اعلیٰ صفات، امن و عافیت اور شفقت و محبت کا مجمع، حلم و سکینت کا مرقع ہے۔ آپﷺ گفتار و کردار کے اعلیٰ منصب پر فائز تھے۔ آپ کی ہر دم عفو و درگزری اور نرم دم گفتگو نے عرب کے خانہ بدوش قبیلوں کو پوری دنیا کے لیے ایک ماڈل و نمونہ بنایا۔ لوگ جوق در جوق دائرہ اسلام میں داخل ہونے لگے اور یہ بات جہاں مشرکین مکہ کو کھٹکتی تھی وہاں یہودیوں اور نصرانیوں کو بھی نا پسند تھی، جبکہ آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی پیش گوئی ان کی مذہبی کتابوں میں مختلف انداز سے موجود تھی۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ جب بھی تاریخ اسلام میں کوئی سانحہ رو نما ہوا ہے یہودی اس میں بالاواسطہ یا بالواسطہ ملوث رہے ہیں۔ ان کی اسلام دشمنی ہجرت مدینہ سے شروع ہوتی ہے۔ زیر نظر کتاب”یہودیت تاریخ، فطرت و عزائم” یوسف ظفر مرحوم کی ایک تاریخی تصنیف ہے۔ موصوف نے اپنی کتاب ہذا میں یہودیت کی تاریخ، سانحہ بیت المقدس، یہودی اور ان کے پیغمبر، اسرائیل کا قیام اور یہودیوں کے مستقبل کے عزائم کو احاطہ تحریر میں لائے ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو غریق رحمت فرمائے اور ان کو اجر عظیم سے نوازے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 9
سانحہ بیت المقدس 13
بنی اسرائیل 15
مصر سے ہجرت 33
یہودی اور ان کے پیغمبر 45
پیدائش عیسیٰ تک 53
تورہ 67
قانون سازی 79
عیسیٰ اور یہودی 103
70ء 113
اسلام کی آمد 119
اسلام اور یہودی 129
شریعت اسلامیہ اور یہودی 134
یہود اور عیسائی حکومتیں 153
صلیبی جنگیں 165
نشاۃ ثانیہ 181
نئی دنیا 195
نیشنلزم 203
جمہوریت 211
سوشلزم 221
کمیونزم 229
بیسوی صدی 237
فلسطین 245
اسرائیل کا قیام 257
سویز 271
یہود کی نفسیات 281
مستقبل 293

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like