یہ پر شکوہ کائنات

یہ پر شکوہ کائنات

 

مصنف : ہارون یحییٰ

 

صفحات: 170

 

اللہ تعالی کی قدرت کی نشانیاں پوری کائنات میں بکھری پڑی ہیں ،جو اس ذات باری کےو جود پر دلالت کرتی ہیں۔دن اور رات کا آنا جانا،سورج چاند اور ستاروں کی گردش ،سر سبز باغات اور لہلہاتی کھیتیاں ،بلند وبالا پہاڑ اور گہرے سمندر،وسیع وعریض زمین اور گہرے نیلگوں بادل اور یہ پر شکوہ کائنات اللہ تعالی کی قدرت کا مظہر ہیں۔ان تمام چیزوں کو دیکھ کر انسان یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ آخر کوئی تو ایسی ہستی ہے جس نے کائنات کو یہ خوبصورت رنگ عطا کئے ہیں اور اس وسیع وعریض نظام کو چلا رہی ہے۔خلاء اتنی وسیع ہے کہ ہم اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ہیں۔اس کے باوجود یہ نظام اتنی خوبصورتی اور ترتیب سے چل رہا ہے کہ اٹھتے بیٹھتے ،چلتے پھرتے اور سوتے وقت ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب “یہ پر شکوہ کائنات”ترکی کے معروف  فلسفی  اور دانشور محترم ہارون یحیی ﷾کی کاوش ہے،جس کا اردو ترجمہ  گلناز کوثر نے کیا ہے۔مولف بیسیوں کتب کے مولف ہیں ۔آپ کی کتب کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ لوگوں میں قرآن کے پیغام کو پھیلایا جائے اور ان کے ایمان واعتقاد کو مستحکم کیا جائے۔زیر تبصرہ کتاب میں بھی مولف نے  کائنات کے رنگوں اور پرشکوہ مناظر سے حق باری تعالی کی قدرت اور توحید پر استدلال کیا ہے،اور کتاب میں  رنگین مناظر کی تصاویر لگا کر اس کی اہمیت کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول فرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 11
اتفاقات کی لغویت 14
نیستی سے نیستی کی طرف بگ بینگ 18
وسعت خلا کا تصور 20
بے مثال نظام شمسی 22
ایک بے مثال سیارہ 25
ماحول کی منہ بولتی ساخت 28
زمین کو مضبوط بنانے والے پہاڑ 30
بحری توازن 33
پانی اور پودوں میں ہم آہنگی 36
برف کے گالے 38
ناریل کے درخت کا بیج 46
میسن مکھیوں کی مہارت 53
غوطہ خوری کے ماہر کیڑے 58
چیونٹیوں کے ہوٹل 64
عظیم الشان درخشاں مخلوقات 66
ڈالفن کے ڈیزائن 72
سمندری دنیا ایک دلچسپ مخلوق 74
خاردار کیکڑوں کی ہجرت 81
سمندری پناہ گاہیں 94
جاندار اشیاء کی مکمل تناسب 100
پرندوں کے پروں کی تفصیل 106
ایک مکمل شکاری عقاب 112
اڑنے والی گلہریوں کی مہارتیں 118
صحرائی زندگی 126
انسان کا عظیم الشان نظام پیدائش 134
پھیپھڑوں کا متاثر کن نظام 144
ایک چوکس تھانیدار 152
ایٹم کی ساخت میں پوشیدہ طاقت 160
پروٹان اور نیوٹران کے مابین توازن 163
نتیجہ 166

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like