زاد الخطیب – جلد2

زاد الخطیب – جلد2

 

مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

 

صفحات: 517

زادالخطیب معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد کی معرکہ آر اء تالیف ہے۔جس میں انہوں نے علماء وخطباء کے لیے بیش قیمت تقریری مواد جمع کر دیا ہے اور حتی الامکان احادیث صحیحہ کا اہتمام کیا ہے تاکہ عوام الناس تک صحیح وٹھوس احکام کی رسائی ہو۔عام خطبات موضوع وضعیف قصوں سے مزین ہوتے ہیں لیکن اس کتاب کے مصنف نے ایک جدا گانہ طرز عمل اختیار کیا ہے کہ موضوع وضعیف روایات سے قطعی گریز کیا ہے ۔الغرض ان خطبات میں علمی کتابت اور جلالت بیان کی جھلک نمایاں ہے۔کیونکہ ہربات حوالہ سے مزین اور ہر دعویٰ دلیل سے مزین ہے،یہ ایک ایسی خصوصیت ہے جس کا عام طور پر تالیفات میں خیال نہیں رکھا جاتا۔بلکہ رطب وباس سب کچھ جمع کر کے کتاب کا پیٹ بھر دیا ہے۔شعر گوئی اور قافیہ بندی سے گریز کرتے ہوئے انداز بیاں سادہ مگر انتہائی پر مغر،اسلوب تحریر میں روانی ،آسان محاورات اور سہل عبارات سے اپنا مدعا بیان کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔تاکہ دل سے نکلنے والی بات دل میں جاگزیں ہو جائے۔الغرض یہ خطبات نہ صرف خطباء وواعظین ہی کے لیے مفید ہیں ،بلکہ ہمارے نزدیک ہر لائبریری اور ہر گھر کی بھی ضرورت ہیں ان سے ہر ممکن استفادہ کرنا چاہیے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
توحید باری تعالیٰ 5
شرک سب سے بڑا گناہ 29
اسلامی بھائی چارہ 52
سچ کے فوائد اور جھوٹ کے نقصانات 72
نبی کریم ﷺ کی پشین گوئیاں اور ہمارےاعمال 88
اسلام میں عورت کا مقام اور پردہ 108
نکاح کے مقاصد اور کامیاب ازدواجی زندگی 130
حقوق الزوجین 147
برالوالدین 162
تربیت اولاد 184
صلہ رحمی کے فضائل وفوائد 202
ذکر اللہ کے فضائل وثمرات 218
شکر کے فضائل وفوائد 241
صبر کے فوائد وثمرات 260
نماز نفل 281
یوم جمعہ ..اہمیت ،فضائل اور احکام وآداب 319
موت ایک اٹل حقیقت 339
قبر آخرت کی سب سے پہلی منزل 361
روز قیامت…نشانیاں اور ہولناکیاں1 381
روز قیامت…نشانیاں اور ہولناکیاں2 404
جنت کی نعمتیں اور اس کا راستہ 449
جہنم اور اس کا عذاب 472
خوشگوار زندگی کے راہنما اصول 493

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like